جل شکتی وزارت
متعلقہ فریقوں کی مشترکہ کمیٹی چھٹھ پوجا کے دوران دریائے جمنا میں اوکھلا بیرج سے پانی کم سے کم گرنے کی کوششوں کی نگرانی کرے گی اور اس سلسلے میں تال میل رکھے گی
متعلقہ فریقوں میں این ایم سی جی ، بالائی جمنا ریور بورڈ ، یو پی سینچائی محکمہ، دلی جل بورڈ، دلی کا سینچائی اور سیلاب پر قابو پانے والا محکمہ اور دلی آلودگی کنٹرول کمیٹی
Posted On:
17 OCT 2022 4:40PM by PIB Delhi
نئی دہلی، 17اکتوبر، 2022/ جناب جی اشوک کمار ، صاف ستھری گنگا کے قومی مشن این ایم سی جی کے ڈائریکٹر جنرل ، آبی وسائل کے محکمے، دریاؤں کے فروغ اور گنگا کے تحفظ کے محکمے، جل شکتی وزارت کی پہل پر این ایم سی جی بالائی ندی بورڈ ، اتر پردیش سینچائی محکمہ ، دلی جل بورڈ ، دلی کے سینچائی اور سیلاب پر قابو پانے والے محکمے، اور آلودگی پر قابل پانے والی دلی کمیٹی سمیت متعلقہ فریقوں کی ایک مشترکہ کمیٹی کی تشکیل ، اوکھلا بیرج کے بہاؤ کے دوران جھاگ بننے کے عمل کو کنٹرول کرنے یا کم سے کم کرنے کے لیے جاری کوششوں کی نگرانی اور اس کام کے لیے تال میل کرے گی۔ چھٹھ پوجا کےدوران دریائے جمنا میں اوکھلا بیرج کمیٹی کی تشکیل دریائے گنگا (یکسر تبدیلی ، تحفظ اور بندوبست) اتھارٹی کے حکم مورخہ 07.10.2016 کے پیرا نمبر 7 میں دیئے گئے اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے کی گئی ہے۔ مشترکہ کمیٹی میں ایگزیکٹیو ڈائریکٹر تکنیکی ، این ایم سی جی ، چیئرمین ، ممبر سکریٹری ، یو وائی آر بی (ممبر)، ممبر سکریٹری، دلی آلودگی کنٹرول کمیٹی ڈی پی سی سی (ممبر)، چیف انجینئر ، سینچائی اور سیلاب کنٹرول ، آئی اینڈ ایف سی، دلی (ممبر)، چیف انجینئر ، ایس ڈی ڈبلیو این ڈبلیو،ڈی جے بی (ممبر) ایگزیکٹیو انجینئر اوکھلا ، یو پی سینچائی محکمہ (ممبر)۔
متعلقہ فریقوں کا رول اور ذمہ داریاں اس طرح ہوں گی : این ایم سی جی اور یو وائی آر بی - دلی یو پی اور ہریانہ میں تال میل، ڈی جے بی اور آئی اینڈ ایف سی – جھاگ بننے کی روک تھام اوردلی ایس ٹی پی کی استعداد پر مبنی کارکردگی ، ڈی پی سی سی - ایس ٹی پی کے کام کاج کی مونیٹرنگ اورصنعت سے نکلنے والے مادوں کی مانیٹرنگ ، یو پی سینچائی محکمہ – بیرج کو کھولنا بند کرنا ۔ یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ جھاگ نہ بننے دینے کےلیے ماحول دوست دوائیں چھڑکی جائیں گی ۔ دوئیں چھڑکنے کا یہ سلسلہ 25.10.2022 سے شروع ہوگا جو چھٹھ پوجا تک جاری رہے گا اور اس کے لیے کشتیوں کا استعمال کیا جائے گا۔ جھاگوں پر قابو پانے کے لیے جو دیگر اقدامات کیے جائیں گےان میں بیرج کے دروازے کو کھولنا بند کرنا ، بھی شامل ہے تاکہ اوکھلابیرج میں زیادہ پانی گرنے کی روک تھام کی جا سکے۔
یہ کوششیں ان کوششوں کےعلاوہ ہیں جو نمامی گنگے پروگرام ، مرکزی اسکیموں اور ریاستی منصوبے کے تحت کی جا رہی ہیں۔ ان کوششوں کی وجہ سے دریا کے پانی کی کوالٹی مختلف موسموں کے دوران تبدیل ہوتی ہے۔ تہواروں کے دنوں کے پیش نظر دریائے جمنا میں جھاگو پر کنٹرول حاصل کرنے کےلیے مختلف محکموں اور ایجنسیوں کی طرف سے مربوط کوششیں کی جا رہی ہیں۔
دریائے گنگا کی معاون ندیوں خاص طور پر جمنا پر نمامی گنگے پروگرام کے تحت توجہ دی جا رہی ہے ۔ جبکہ کورونیشن پیلر پر 318 ایم ایل ڈی ایس ٹی پی کو مارچ 2022 کو کام کاج میں شامل کیا گیا تھا جمنا پر تین دیگر اہم ایس ٹی پی کو بھی دسمبر 2022 تک مکمل کر لیا جائے گا جس کا خرچ این ایم سی جی نے برداشت کیا ہے۔ اس میں ریٹھالا، کونڈلی اور اوکھلا کو شامل کیا گیا ہے۔ اوکھلا ، ایشیا کا سب سے بڑا ایس ٹی پی ہوگا۔ ان پروجیکٹوں کی تکمیل کے بعد دریائے جمنا کے پانی کی کوالٹی میں خاطر خواہ بہتری آجائے گی۔ کیونکہ تقریباً 1300 ایم ایل ڈی گندا پانی اس دریا میں گرنے سے رک جائے گا۔
۔۔۔
ش ح ۔ اس۔ ت ح ۔
U - 11522
(Release ID: 1868624)