عملے، عوامی شکایات اور پنشن کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

مرکزی وزیر ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے ہریانہ میں کرنال کے قریب ڈبلیو ڈبلیو ای سے عالمی شہرت حاصل کرنے والے ‘‘دی گریٹ کھلی’’ عرف دلیپ سنگھ رانا کے ذریعہ قائم کردہ فلاحی مرکز کا افتتاح کیا

Posted On: 17 OCT 2022 5:33PM by PIB Delhi

سائنس اور ٹیکنالوجی کےمرکزی وزیر مملکت (آزادانہ چارج)؛ ارضیاتی سائنسز کےوزیر مملکت (آزادانہ چارج)؛ وزیر اعظم کے دفتر، عملہ، عوامی شکایات، پنشن، جوہری توانائی اور خلا کے وزیر مملکت ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے آج ہریانہ میں کرنال کے قریب ڈبلیو ڈبلیو ای سے عالمی شہرت حاصل کرنے والے ‘‘دی گریٹ کھلی’’ عرف دلیپ سنگھ رانا کے ذریعہ قائم کردہ فلاحی مرکز کا افتتاح کیا۔ اس فلاحی مرکز کو ‘‘دی گریٹ کھلی’’ اکیڈمی کا نام دیا گیا ہے۔

10 ایکڑ رقبہ کی بنیادی اراضی پر پھیلے ہوئے اس کیمپس میں دیگر چیزوں کے علاوہ ایک فٹنس سنٹر، جمنازیم، اسپورٹس کمپلیکس، ریسلنگ انکلیو اور ریسٹورنٹ ہے، جو بنیادی طور پر نوجوانوں کی ضرورتوں کو پورا کرے گا۔

ریسٹورنٹ کا نام ‘‘دی گریٹ کھلی’’ ڈھابہ رکھا گیا ہے اور یہ جامع کمپلیکس کا ایک حصہ ہے۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ کھلی معالجہ مرکز وزیر اعظم نریندر مودی کے ‘‘فٹ انڈیا’’ اور‘‘کھیلو انڈیا’’ اقدامات کی بیحد اہم اسکیموں کو خراج تحسین ہے۔ فٹ انڈیا مشن لوگوں کو ہر روز کم از کم 30 سے 60 منٹ کی جسمانی سرگرمی کے ذریعے فٹ انڈیا تحریک کا حصہ بننے کی ترغیب دیتا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001ZHP6.jpg

اس مرکز کے قیام کے لئے گریٹ کھلی کے فیصلے کی تعریف کرتے ہوئے ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ یہ قابل ستائش ہے کہ انھوں نے جو کچھ حاصل کیا تھا اسے معاشرے کو واپس دینے کا انتخاب کیا ہے۔

وزیر موصوف نے کہا کہ کھلی نے اپنے کشتی کے پیشے کے ذریعہ ہندوستان کے لئے بین الاقوامی شہرت حاصل کی تھی اور وہ دنیا کے سب سے زیادہ معاوضہ لینے والے پرفارمرس میں سے ایک تھے، لیکن اس سب کے باوجود انہوں نے ہندوستان واپس آنے اور کمائی گئی رقم اور وسائل کو آئندہ نسل کے فائدے کے لیے خرچ کرنے کا انتخاب کیا۔

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ کھلی کے اس کام سے دوسروں کو بھی انسان دوستی اور سرمایہ کاری میں خرچ کرنے کی ترغیب اور حوصلہ ملنا چاہیے جو ملک کی تعمیر کے کام میں تعاون کرے گا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002DB04.jpg

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ گریٹ کھلی نے 2000 میں اپنی پیشہ ورانہ کشتی کا آغاز کرنے کے بعد ہندوستان کو عزت بخشی۔اپنے پیشہ ورانہ ریسلنگ کیرئیر کو شروع کرنے سے پہلے وہ پنجاب پولیس کے اسسٹنٹ سب انسپکٹر تھے۔

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کھلی کی کوششوں اور اقدامات کی تعریف کی اور فلاحی مرکز کھولنے کے نیک مقصد کے لیے ان کی جم کر تعریف کی۔ وزیر موصوف نے کہا کہ عظیم پہلوان کی انسان دوستی دیگر افراد کو بھی اس طرح کے عوام نواز اقدامات کرنے کی ترغیب دے گی۔

گریٹ کھلی نے وزیر موصوف کو بتایا کہ نوجوانوں میں جسمانی سرگرمیوں کے لیے بہت زیادہ جوش ہے۔ لہذا انہوں نے اس کے لیے انہیں ایک پلیٹ فارم فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔ م ع۔ع ن

 (U: 11518)


(Release ID: 1868596)
Read this release in: English , Hindi , Punjabi , Telugu