وزارت دفاع

 بھارت کے یونائیٹڈ سروس انسٹی ٹیوشن  میں ایل ٹی جنرل پی ایس بھگت میموریل چیئر آف ایکسی لینس انسٹی ٹیوٹ

Posted On: 14 OCT 2022 4:12PM by PIB Delhi

بامبے سیپرس اور سکھ ایل آئی رجمنٹ کے سابق کرنل  کمانڈنٹ آنجہانی لیفٹیننٹ جنرل پی ایس بھگت کے 103 ویں یوم پیدائش پر، بھارتی  فوج نے یونائیٹڈ سروس انسٹی ٹیوشن آف انڈیا (یو ایس آئی) میں ان کی یاد میں ایک  چیئر  آف ایکسیلنس وقف کی ۔

چیئر آف ایکسیلنس کے قیام کا باضابطہ اعلان آرمی فوج کے سربراہ جنرل منوج پانڈے نے 14 اکتوبر 2022 کو یو ایس آئی آف انڈیا، دہلی میں دو سابق آرمی چیفس جنرل وی پی ملک(ریٹائرڈ)،  اور جنرل ایم ایم نروانے (ریٹائرڈ)، کی موجودگی میں منعقدہ ایک شاندار تقریب میں کیا جس تقریب میں جنرل ایس این شرما(ریٹائرڈ)، سابق انجینئر ان چیف اور اپنے 100ویں سال میں تجربہ کار، لیفٹیننٹ جنرل ڈی پی پانڈے، کمانڈنٹ آرمی وار کالج اور سکھ ایل آئی رجمنٹ کے کرنل اور اہلیہ اسالی ورما۔ مشہور مصنف اور لیفٹیننٹ جنرل پی ایس بھگت (ریٹائرڈ) کی بیٹی بھی شامل تھیں۔ اس  تقریب کے دوران، نامزد کردہ چیئر آف ایکسی لینس کو 5 لاکھ روپے کا اعزازیہ دیا گیا اور اسےمیجر جنرل بی کے شرما (ریٹائرڈ)، ڈائریکٹر، یو ایس آئی کے حوالے کیا گیا۔

آنجہانی لیفٹیننٹ جنرل پی ایس بھگت جنہوں نے پھر سے تشکیل دی گئی ، شمالی  کمان کے پہلے جنرل آفیسر کمانڈنگ انچیف کے طور پر خدمات انجام دی تھیں ایک بہترین پیشہ ور اور قابل مصنف تھے۔ چیئر آف ایکسی لینس جنرل کی ذہین قیادت اور پیشہ ورانہ مہارت کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے ایک نایاب  تحفہ ہے۔ آنجہانی لیفٹیننٹ جنرل پی ایس بھگت میموریل چیئر آف ایکسی لینس جو کہ ہر سال یکم اکتوبر سے 30 ستمبر کے درمیان قائم کی جاتی ہے، مسلح افواج سے متعلق ابھرتی ہوئی دفاعی ٹیکنالوجی پر توجہ مرکوز کرے گی۔ میجر جنرل ایس جی پیترے (ریٹائرڈ) کو ‘‘لیگیسی آف لیفٹیننٹ جنرل پریم بھگت: ایک وژنری اور اسٹریٹجک لیڈر’’ پر ایک کتاب تحریر کرنے کے لیے افتتاحی چیئر آف ایکسیلنس سے نوازا جا رہا ہے۔ چیئر آف ایکسی لینس کے قیام کے ایک حصے کے طور پر، جنرل وی پی ملک (ریٹائرڈ) نے لیفٹیننٹ جنرل پی ایس بھگت کی پیدائش کے موقع پر 14 اکتوبر 2023 کو سالانہ لیفٹیننٹ جنرل پی ایس بھگت میموریل لیکچر کا افتتاحی ایڈیشن سے خطاب کے لئے اپنی رضا مندی ظاہر کی  ہے۔

اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے، فوج کے سربراہ نے کہا کہ لیفٹیننٹ جنرل بھگت ایک نظریہ ساز  تھے جو اسٹریٹجک خیالات کے بارے میں پرجوش تھے اور اسی لیے ان کی 103ویں سالگرہ نے ان کے فکری اداروں کے ساتھ خدمات کے رشتے کو مضبوط کرنے کا ایک موقع فراہم کیا ہے ۔ یہ چیئر تین سروسز کے سابق فوجیوں اور ابھرتی ہوئی دفاعی ٹیکنالوجی کے شعبے میں مہارت رکھنے والے شہریوں کے لیے دستیاب  رہے گی۔

*************

 

 

ش ح۔ ش ر ۔ رض

U. No.11506



(Release ID: 1868454) Visitor Counter : 76


Read this release in: English , Hindi , Tamil