اسٹیل کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

ہندوستانی ریلوے کو ایل ایچ بی وہیل کی پہلی کھیپ رائے بریلی میں آر آئی این ایل کے فورجڈ وہیل پلانٹ (ایف ڈبلیو پی) سے جھنڈی دکھا کر روانہ


جناب سنجے سنگھ، سکریٹری (اسٹیل) نے آر آئی این ایل کلیکٹو کی اتم نر بھر بھارت میں پی ایم کے ویژن کو عملی جامہ پہنانے اور برانڈ انڈیا کو ترقی دینے میں ان کی کوششوں کی ستائش کی

Posted On: 16 OCT 2022 8:18PM by PIB Delhi

آج رائے بریلی میں آر آئی این ایل کے فورجڈ پہیے والے پلانٹ (ایف ڈبلیو پی) میں منعقدہ ایک تقریب میں، جناب سنجے سنگھ، سکریٹری، وزارت اسٹیل نے، جناب اتل بھٹ سی ایم ڈی، آر آئی این ایل،  وزارت اسٹیل کی ایڈیشنل سکریٹری  محترمہ روچیکا چودھری گووِل اور دیگر کئی  ایک معززین کی موجودگی میں ہندوستانی ریلوے کوایل ایچ بی پہیوں کی پہلی کھیپ کو جھنڈی دکھا کر روانہ کیا۔


https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/Sec,SteelFlagsoff16.10.2022L28A.JPG

قبل ازیں، جناب سنجے سنگھ نے آر آئی این ایل  کے  فورجڈ پہیے کے پلانٹ کا معائنہ کیا اور انتہائی ضروری ایل ایچ بی پہیوں کی تیاری میں آر آئی این ایل  کے اجتماعی، مربوط اور کلی طور پر  وقف  عہدبندی پر خوشی کا اظہار کیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/Sec.InspectingRINL16.10.20228VWF.JPG

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے، جناب سنجے سنگھ نے ہندوستانی ریلوے کو ایل ایچ بی پہیوں کی پہلی کھیپ بھیجے جانے پر خوشی کا اظہار کیا اور اسے آر آئی این ایل کی تاریخ کا ایک اہم موقع قرار دیا۔ انہوں نے یقین ظاہر کیا کہ آر آئی این ایل   کے لئے ایف ڈبلیو پی گیم چینجر ثابت ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ یہ اتم نربھر بھارت کی طرف ایک اور قدم ہے۔ انہوں نے آر آئی این ایل کے فورجڈ وہیل پلانٹ کی اعلیٰ سطح کی آٹومیشن کی تعریف کی اور لاگت میں کمی کے لیے جدید ترین ٹیکنالوجی سے فائدہ اٹھانے کا مشورہ دیا۔  جناب سنگھ نے آر آئی این ایل اجتماعی کو صنعت 4.0 کی سمت اپنے کاموں کو ترتیب دینے اور ضروری سرٹیفیکیشن حاصل کرنے اور تیزی سے ترقی کی سمت کام کرنے  پر زوردیا۔

 آر آئی این ایل  کے سی ایم ڈی جناب اتل بھٹ  نے ایل ایچ بی پہیوں کی پہلی روانگی کو ایک اہم سنگ میل قرار دیا اور کہا کہ آر آئی این ایل میں ہر کوئی آر آئی این ایل  کو مزید بلندیوں تک لے جانے کے لیے پُرعزم  ہے اور بھرپور کوشش کر رہا ہے۔ انہوں نے اسٹیل کے مرکزی وزیر جناب جیوترادتیہ ایم سندھیا اور اسٹیل کے وزیر مملکت جناب فگن سنگھ کلستے کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا،  جن کی مسلسل ترغیب اور رہنمائی نےایف ڈبلیو پی سے  آر آئی این ایل  کے ذریعے ایل ایچ بی پہیوں کی ترقی کو ممکن بنایا۔ انہوں نے ایس ایم ایس جرمنی، این ایس ایچ، ایس ایم ایس انڈیا، آر ڈی ایس او (ریسرچ ڈیزائن اینڈ اسٹینڈرڈز آرگنائزیشن آف انڈین ریلوے)، کنسلٹنٹ ایم ای سی او این کا ایف ڈبلیو پی  سے ایل ایچ بی وہیل تیار کرنے کے منفرد کارنامے کو حاصل کرنے میں ان کی مسلسل حمایت کے لیے شکریہ ادا کیا۔  جناب اتل بھٹ نے اس بات پر زور دیا کہ پلانٹ میں نہ صرف ہندوستانی ریلوے کے لیے اعلیٰ معیار کے پہیے تیار کرنے کی صلاحیت ہے، بلکہ ترقی یافتہ ممالک کے ریل روڈز کے لیے انتخاب کا ایک سپلائر بھی بن سکتا ہے۔

اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے، وزارت اسٹیل کی ایڈیشنل سکریٹری محترمہ روچیکا چودھری گوول، نے آر آئی این ایل کو اس عظیم کامیابی پر مبارکباد دی اور اس اعتماد کا اظہار کیا کہ آر آئی این ایل ہندوستانی ریلوے کی مستقبل کی متنوع ضروریات کو پورا کرنے کے لیے تیار رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ آر آئی این ایل  مضبوط سے مضبوط  تر ہو گیا ہے اورایل ایچ بی پہیوں کی تیاری کے ساتھ آر آئی این ایل  نے اپنے برانڈ امیج کو اسٹیل پروڈیوسر سے بین الاقوامی معیار کے مینوفیکچرر میں تبدیل کیا ہے۔ آر آئی این ایل  کی ایل ایچ بی پہیوں کی تیاری سے نہ صرف درآمدی متبادل میں مدد ملے گی ، بلکہ برآمدات کے  فروغ  کی بھی ہمت افزائی ہوگی۔

 آر ڈی ایس او کے ای ڈی جناب بی ایل بیروا  نے ایف ڈبلیو پی میں جدید ترین پلانٹ کے قیام کے لئے آر آئی این ایل  کی انتھک کوششوں کی تعریف کی اور مسلسل تعاون کا یقین دلایا۔

رائے بریلی کے  جدید کوچ فیکٹری  کے  پی  سی ایم ایم (پرنسپل چیف میٹریل مینیجر) جناب  این ڈی راؤ   نے آر آئی این ایل  کو ایل ایچ بی  پہیوں کی پہلی ترسیل کے لیے مبارکباد دی اور یہ بھی یقین ظاہر کیا کہ روایتی سپلائرز   یوکرین وغیرہ سے ایف ڈبلیو پی  فورجڈ پہیوں کی سپلائی رکنے سے پیدا ہونے والے خلا ء کو پورا کرسکے گا۔

قبل ازیں ، ایف ڈبلیو  پی کے چیف جنرل مینجر اور ایچ او ڈی ڈاکٹروی آر باپا راؤ  نے ایف ڈبلیو پی اور اس کی کامیابیوں کا جائزہ پیش کیا۔  (ایف ڈبلیو پی)  کے چیف جنرل مینجرجناب  کے سری نواس نے کلمات  تشکر تجویز پیش کئے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔ اک۔ ق ر۔

50U-114

                           


(Release ID: 1868440) Visitor Counter : 126


Read this release in: English , Hindi , Punjabi