وزارت دفاع
وزیر دفاع نے لوگوں سے زور دے کر کہا ہے کہ وہ فرقہ وارانہ رکاوٹوں سے اوپر اٹھ کر اور قوم کے فخر کی سطح پر ایک سپاہی اور مجاہد آزادی کا جذبہ اپنے اندر پیدا کر کے ملک کی تعمیر میں تعاون دیں
جناب راج ناتھ سنگھ نے نئی دلی میں منعقدہ ایک ورچوئل تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ ہماری قومی ذمہ داری ہے کہ ہم شہید جانبازوں کے کنبے کے ساتھ کھڑے رہیں
مسلح فوجوں کو ملک ہی میں تیار کیےگئےجدید ترین ہتھیاروں سے لیس کر کے حفاظتی ڈھانچے کو فروغ دینا ہماری اولین ترجیح ہے؛ ملک سبھی خطوں سے نمٹنے کو تیار ہے : وزیر دفاع
’’بھارت نے کسی ملک کو کبھی نقصان پہنچانے کی کوشش نہیں کی، لیکن اگر کوئی اُس کی طرف بری نظر سے دیکھے تو اسے اس کا موزوں جواب دیا جائے گا‘‘
Posted On:
16 OCT 2022 2:08PM by PIB Delhi
نئی دہلی، 16اکتوبر، 2022/ وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے شہریوں سے زور دے کر کہا ہے کہ وہ فرقہ وارانہ بندشوں سے اوپر اٹھ کر اور ہر ایک بھارتی سپاہی اور مجاہد آزدی میں پائےجانے والے قومی فخر اور وطن پرستی کی سطح پر جذبہ پیدا کرکے ملک کی تعمیر میں تعاون کرے۔ وزیر دفاع 16 اکتوبر ، 2022 کو ایک سرکاری تنظیم ماروتی ویر جوان ٹرسٹ کی طرف سے منعقدہ ایک تقریب شہیدوں کو سلام سے ورچوئل وسیلے سے خطاب کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ مسلح فوجوں کا عملہ خطے ، مذہب، ذات اور زبان کے بندھنوں سے اوپر اٹھ کر مادر وطن کی بے لوث خدمت کرتا ہے اور عوام کو مختلف خطرات سے محفوظ کرتا ہے۔ جیساکہ ہمارے انقلابی مجاہدین آزادی نے بھارت کی آزادی کے لیے اپنے جانیں قربان کی تھیں۔
جناب راج ناتھ سنگھ نے ملک کی خدمت میں جانیں قربان کرنے والے بہادر مجاہدین آزادی اور مسلح فوجوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ’’یہ ہر شہری کا فرض ہے کہ وہ مجاہدین آزادی اور سپاہیوں کے اقدار اور عزائم کو آگے بڑھائے اور ملک کے اتحاد ، سالمیت اور خود مختاری کا تحفظ کریں اور ایک مضبوط ، خوشحال اور خود کفیل نئے بھارت کی تعمیر میں اپنا رول ادا کرے۔
شہید جانبازوں کےکنبوں کے ارکان کو دی جانے والی مدد کو ایک قومی ذمہ داری قرار دیتے ہوئے وزیر دفاع نے زور دیتے ہوئے کہا کہ حکومت موجودہ اور ریٹائرڈ عملے کے لواحقین کی فلاح و بہبود کی پابند ہے۔ انہوں نے کنبے کو کسی فوجی کی سب سے بڑی طاقت اور مدد کا نظام قرار دیا اور کہا کہ حکومت مدد کے اس نظام کو مزید مستحکم کرنے میں کوئی کثر باقی نہیں رکھ رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر داخلہ کے طور پر یہ عہدے کے دوران بھارت کے ویر نامی فنڈ ان بڑے فیصلوں میں سے ایک ہے جو مرکزی مسلح پولیس دستوں کےجوانوں اور افسران کے کنبوں کی مدد کے لیے کیے گئے ہیں۔ حال ہی میں دفاع کی وزارت نے ماں بھارتی کے سپوت ویبسائٹ کا آغاز کیا ہے تاکہ ویر مسلح فورس کی لڑائی کے دوران جانیں ضائع ہو جانے پر مزید رقوم عطیہ کر سکیں۔ جناب راج ناتھ سنگھ نے زور دے کر کہا کہ مسلح فوجوں کو ملک ہی میں تیار کیے گئے جدید ترین ہتھیاروں اور ساز و سامان سے لیس کر کے ملک کے حفاظتی ڈھانچے کو فروغ دینا حکومت کی اولین ترجیح ہے اور ملک میں ہی تیار کیے گئے بحری جہازوں اور دیگر ساز و ساان کو دفاعی کام کاج میں شامل کیا جانا جلد دفاع کے شعبے میں مکمل خود انحصاری کو جلد حاصل کرنے کے عزم کا عکاس ہے۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ سرحدوں پر سخت چوکسی برتی جا رہی ہے اور ملک سبھی چنوتیو سے نمٹنے کے لیےتیار ہے۔ اور انہوں نے کہاکہ بھارت ایک امن پسند ملک ہے جس نے کسی ملک کو کبھی نقصان پہنچانے کی کبھی کوئی کوشش نہیں کی۔ لیکن اگر کوئی ملک کے امن اور ہم آہنگی میں رخنہ ڈالنے کی کوشش کرتا ہے تو اسے اس کا موزوں جواب دیا جائے گا۔
اس تقریب کا اہتمام مسلح فوجوں کے عملے اور مجاہدین آزادی کی شجاعت اور قربانی کو یاد کرنے کے مقصد سے کیا گیا تھا۔ ماروتی ویر جوان ٹرسٹ کےنمائندوں اور شہید جاں بازوں کے کنبوں نے ورچوئل طریقے سے منعقدہ اس تقریب میں شرکت کی۔
۔۔۔
ش ح ۔ اس۔ ت ح ۔
U - 11480
(Release ID: 1868277)
Visitor Counter : 150