کامرس اور صنعت کی وزارتہ
azadi ka amrit mahotsav

جناب پیوش گوئل نے آئی پی پیشہ ور افراد سے کہا کہ وہ اپنے کام میں حساس رہیں تاکہ یہ یقینی بنایا جا سکے کہ مستحق درخواست دہندگان کو پیٹنٹ کے تحفظ سے محروم نہ کیا جائے


ہمیں اپنے آئی پی ماحولی نظام میں اعلیٰ سطح کی شفافیت، دیانتداری، کارکردگی اور رفتار لانی چاہیے: جناب پیوش گوئل

مرکز اس بات کو یقینی بنانے کے لیے ضابطوں میں ترمیم پر غور کر رہا ہے کہ آئی پی کی کارروائی میں ملتوی کرنے کی بار بار کی درخواستوں کی حوصلہ شکنی کی جائے: جناب پیوش گوئل

وزیر تجارت نے قومی آئی پی ایوارڈز 2021 اور 2022 پیش کئے

Posted On: 15 OCT 2022 6:34PM by PIB Delhi

تجارت اور صنعت، امور صارفین، خوراک اور تقسیم عامہ نیز ٹیکسٹائل کے مرکزی وزیر جناب پیوش گوئل نے آئی پی پیشہ ور افراد سے کہا کہ وہ اپنے کام میں حساسیت پیدا کریں تاکہ دانشورانہ املاک ماحولی نظام پیٹنٹ دینے سے انکار کرکے ان لوگوں کے اچھے کاموں میں خلل نہ ڈالے جنہوں نے اپنے اختراعات پر سخت محنت کی ہے اور جو صحیح معنوں میں پیٹنٹ کے تحفظ کے مستحق ہیں۔

جناب پیوش گوئل آج نئی دہلی میں 'نالج اکانومی کی ترقی کو متحرک کرنے کے لیے آئی پی ایکو سسٹم کو مضبوط بنانے' کے موضوع پر قومی دانشورانہ املاک کانفرنس 2022 کے اختتامی اجلاس سے خطاب کررہے تھے۔

جناب گوئل نے کہا کہ اختراع ایک ایسی مخصوص خصوصیت ہے جس نے ہمیشہ بنی نوع انسان کو آگے بڑھایا ہے اور کلیدی عنصر ہے جو ملک کی تقدیر کا تعین کرے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ جدت طرازی ہی ہمیں وقت سے آگے رہنے میں مدد دے گی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001ASYZ.jpg

وزیر موصوف نے کہا کہ اختراع زندگی کے روزمرہ کے مسائل کا آسان حل تلاش کرنے کے سوا کچھ نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ اختراع چیزوں کو بہتر، ہوشیار، تیز، زیادہ موثر، کفایتی اور پائیدار طریقے سے انجام دے رہی ہے۔ اس تناظر میں انہوں نے ملک کے اختراع کاروں پر زور دیا کہ وہ سائیکل رکشوں کے لیے کم قیمت اور اعلیٰ کارکردگی والی ٹیکنالوجیز تلاش کریں اور اس طرح آمدنی میں اضافہ کریں اور ان رکشوں کے ذریعے اپنی زندگی گزارنے والوں کے لیے زندگی کو آسان بنائیں۔

وزیر موصوف نے یقین ظاہر کیا کہ ہندوستان میں دانشورانہ املاک کے میدان میں پہلے مقام پر رہنے کی صلاحیت ہے۔ انہوں نے پیٹنٹ آفس کی تعریف کی کہ انہوں نے پچھلے چند سالوں میں اپنے آپ کو صحیح معنوں میں نئے سرے سے متعارف کرایا لیکن کہا کہ اس میں مزید اصلاحات کی ضرورت ہے۔

 جناب گوئل نے زور دے کر کہا کہ بچولیہ جو پیٹنٹ ایکو سسٹم کے اردگرد کام کرتے ہیں اور درخواست گزاروں کو کاغذی کارروائی میں مدد کرنے کا وعدہ کرتے ہیں ان کی حوصلہ شکنی سرگرم طریقے سے  کی جانی چاہیے۔ اس مقصد کو حاصل کرنے کے لیے انہوں نے درخواست دہندگان اور اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ پیٹنٹ دفاتر کی ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے روزانہ کھلی بات چیت کے لیے کہا۔ انہوں نے کہا کہ ان ریکارڈ شدہ وی سی کو شکایات کی نشاندہی کرنے اور بہتری کے لیے تجاویز جمع کرنے کے لیے فورم کے طور پر کام کرنا چاہیے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0026MM1.jpg

جناب گوئل نے اس بات پر بھی زور دیا کہ درخواست دہندگان کو دفاتر میں آنے کے لیے نہیں کہا جانا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ درخواست، فائلنگ اور پیٹنٹ کی منظوری سے متعلق تمام عمل کو جلد از جلد آن لائن کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت پہلے ہی قانون میں ترمیم کرنے کے عمل میں ہے اور اس نے اسٹیک ہولڈرز سے تجاویز بھیجنے کو کہا، جس پر ان کے بقول سنجیدگی سے غور کیا جائے گا اور معروضی طور پر جائزہ لیا جائے گا۔

وزیر موصوف نے پیٹنٹ دفاتر اور اس کے عمل کو آسان بنانے پر زور دیا اور کہا کہ ہمیں پیٹنٹ اور تجارتی مارکہ کی بروقت گرانٹ حاصل کرنے سے کوئی چیز نہیں روک سکتی۔ انہوں نے زور دیا کہ ٹیکنالوجی کو ممکنہ حد تک استعمال کیا جائے اور تمام فائلوں کی مکمل ڈیجیٹائزیشن اور اسمارٹ آئی پی دفاتر بنانے پر زور دیا۔

 وزیر موصوف نے کہا کہ حکومت کمپٹرولرز کی تعداد بڑھانے کی کوشش کر رہی ہے اور انہوں نے سابق کمپٹرولرز اور ریٹائرڈ ماہرین سے اپیل کی کہ وہ رضاکارانہ طور پر کچھ سالوں کے لیے کام کریں تاکہ پیچھے کے کاموں اور تاریخی التوا کو دور کرنے میں مدد ملے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ حکومت اس بات کو یقینی بنانے کے لئے ضوابط کو تبدیل کرنے پر غور کر رہی ہے کہ ملتوی کرنے کی بار بار کی جانے والی درخواستوں کی حوصلہ شکنی کی جائے۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ ہمیں اپنے آئی پی ایکو سسٹم میں شفافیت، دیانتداری، کارکردگی اور رفتار کی اعلیٰ سطح پر رہنا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003KSF0.jpg

وزیر موصوف نے نشاندہی کی کہ عالمی اختراعی اشاریہ (جی آئی آئی) میں ہندوستان نے بڑے پیمانے پر ترقی کی ہے، 2015 میں 81 ویں مقام سے 2022 میں 40 ویں مقام پر چھلانگ لگا دی ہے۔ انہوں نے اس یقین کا اظہار کیا کہ حکومت، تعلیمی برادری، صنعت، قانونی برادری اور ٹیکنالوجی ایکو سسٹم کی اجتماعی کوششیں اس مقصد کو حاصل کرنے میں ہماری مدد کریں گی۔

وزیر موصوف نے دانشورانہ املاک کے شعبے میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والوں کو قومی آئی پی ایوارڈز 2021 اور 2022 بھی پیش کئے۔ انہوں نے ایوارڈز حاصل کرنے والوں کو مبارکباد دی اور ان کی حوصلہ افزائی کی کہ وہ اپنے کام کو جاری رکھیں۔

صنعت اور داخلی تجارت کے فروغ کے محکمے (ڈی پی آئی آئی ٹی) کے سکریٹری، جو کہ اختتامی تقریب میں بھی موجود تھے، نے ورکشاپ میں مباحثے میں تعاون کرنے والے تمام 800 شرکاء کو مبارکباد دی۔ انہوں نے جناب اے پی جے عبدالکلام کو ان کے 91ویں یوم پیدائش پر خراج عقیدت پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ سابق صدر جمہوریہ نے ملک کے نوجوانوں کو بہت متاثر کیا تھا۔

 سکریٹری موصوف نے کہا کہ علم، اختراع اور پائیداری معیشت کے مستقبل کے محرکات ہوں گے۔ انہوں نے نشاندہی کی کہ پچھلے 7 سالوں میں پیٹنٹ فائل کرنے میں 5 گنا اضافہ ہوا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ٹریڈ مارکس کی فائلنگ میں بھی 4 گنا بہتری آئی ہے۔ جناب جین نے دانشورانہ املاک ماحولی نظام پر بھی زور دیا کہ وہ آئی پی حقوق کی منظوری میں التوا کو کم کرے۔

 اس موقع پر پروفیسر (ڈاکٹر) اُنّت پی پنڈت، پیٹنٹ، ڈیزائن اور ٹریڈ مارکس کے کنٹرولر جنرل، جناب ہیمانگ جانی، سکریٹری برائے صلاحیت سازی کمیشن اور بورڈ کے ممبر، کرم یوگی بھارت، محترمہ شروتی سنگھ، جوائنٹ سکریٹری، ڈی پی آئی آئی ٹی اور دیگر معززین موجود تھے۔

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔ م ع۔ع ن

 (U: 11467)


(Release ID: 1868181) Visitor Counter : 89


Read this release in: English , Hindi , Kannada