خواتین اور بچوں کی ترقیات کی وزارت

بھارتی فضائیہ کے افسران کی بیویوں کی بہبود کی ایسوسی ایشن  اے ایف ڈبلیو ڈبلیو اے نے اپنی 62 ویں سالگرہ کا جشن منایا


اے ایف ڈبلیو ڈبلیو اے نے محض تین مہینے میں نیٹاتھون - - 41541 بُنے ہوئی ٹوپیاں بنانے پر گنز عالمی ریکارڈ کا ایوارڈ حاصل کیا

Posted On: 15 OCT 2022 5:40PM by PIB Delhi

نئی دہلی، 15اکتوبر، 2022/  بھارتی فضائیہ کے افسران کی بیویوں کی بہبود کی ایسوسی ایشن (اے ایف ڈبلیو ڈبلیو اے ) نے آج اپنی 62ویں سالگرہ منائی ۔ اس موقعے پر اے ایف ڈبلیو ڈبلیو اے نے نئی دلی کے سوبرتو پارک میں  بھارتی فضائیہ کے آڈیٹوریم میں ایک ثقافتی پروگرام کا انعقاد کیا۔ خواتین اور بچوں کی ترقی نیز اقلیتی امور کی مرکزی وزیر محترمہ اسمرتی زبین ایرانی مہمان خصوصی تھیں اور وزیر دفاع جناب راج ناتھ سنگھ نے بھی اعزازی مہمان کے طور پر اس تقریب میں شرکت کی۔ اے ایف ڈبلیو ڈبلیو اے کی صدر محترمہ نیتا چودھری بھی اس موقعے پر موجود تھیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001H3MC.jpg

یہ تقریب اے ایف ڈبلیو ڈبلیو اےکی ایک خصوصی مہم کے اختتام پر منعقد کی گئی جسے نیٹاتھون کہا گیا۔ جس میں تقریباً 3000 خواتین نے (جو سبھی اے ایف ڈبلیو ڈبلیو اے کی ارکان ہیں) اجتماعی طور پر 41000 سے زیادہ اونی ٹوپیاں بُنیں۔ انہوں نے یہ ٹوپیاں محض تین مہینے کی مدت میں تیار کی ہیں۔ اے ایف ڈبلیو ڈبلیو اے نے محض تین مہینے میں اتنی بڑی تعداد میں ٹوپیاں بُن  کر گنز عالمی ریکارڈ قائم کیا (41541)۔  ایوارڈ کا اعلان گنز عالمی ریکارڈ کے ایڈجوڈیکیٹر نے کیا۔ اے ایف ڈبلیو ڈبلیو اے کی صدر محترمہ نیتا چودھری نے اپنی ایسوسی ایشن کی طرف سے یہ ایوارڈ حاصل کیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002AJYS.jpg https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003TCJP.jpg

محترمہ اسمرتی زبین ایرانی نے اس موقعے پر نیٹا تھون کے انعام یافتگان کو دیگر مختلف زمروں میں بھی ایوارڈ عطا کیے۔

اس قابل تحسین حصولیابی پر اے ایف ڈبلیو ڈبلیو اے کو مبارکباد دیتے ہوئے محترمہ اسمرتی زبین ایرانی نے کہا کہ نیٹا تھون میں بھارتی فضائیہ کے افسران کی بیویوں کی شرکت واقعی قابل ستائش ہے۔ انہوں نے کہا کہ اے ایف ڈبلیو ڈبلیو اے کی طرف سے پسماندہ اور غریب لوگوں کو اس تقسیم سے راحت فراہم ہوگی۔ انہوں نے سنگنیوں کا حوصلہ بڑھانے کے لیے اے ایف ڈبلیو ڈبلیو اے کو اون کی بُنی ہوئی ٹوپیاں تقسیم کرنے کا بھی وعدہ کیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image004FXTQ.jpg

محترمہ نیتا چودھری نے اپنے خطاب میں کہا کہ یہ خوشی کی بات ہےکہ اے ایف ڈبلیو ڈبلیو اے نے ایک عالمی ریکارڈ قائم کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس کوشش کا مقصد پسماندہ لوگوں کی مدد کرنا ہے۔ سبھی ارکان نے تھوڑی تھوڑی کوشش کی ہے ۔ گنز ریکارڈ اپنے اندر ایک خوشی کی بات ہے  اور مجھے اس پر فخر ہے اور اے ایف ڈبلیو ڈبلیو اےپر فخر ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ اس سےثابت ہو گیا ہے اگر توجہ اور وقف کرنے سے کام لیا جائے تو اس سے کوئی معمولی گھریلو خاتون غیر معمولی بن سکتی ہے۔ نیٹا تھون اب ایک سماجی سرگرمی بن گئی ہے جس میں خواتین بڑے پیمانے پر شامل ہوئی ہیں۔ اور بُنائی کے قدیم فن کو جلا ملی ہے۔

یہ بنی ہوئی ٹوپیاں ملک کے بے گھر اور غریب لوگوں کو عطیہ کی جائیں گی تاکہ وہ آنے والے سردیوں کے مہینے میں آرام محسوس کر سکیں۔ نیٹا تھون کا انعقاد 15 جولائی 2022 کو پورے بھارت میں کیا گیا تھا جو آج اے ایف ڈبلیو ڈبلیو اے کے دن کی تقریبات پر ختم ہوا ہے۔

بھارتی فضائیہ کے افسران کی بیویوں کی بہبود کی ایسوسی ایشن بھارتی فضائیہ کے کنبوں کے لیے بہبود کی ایک تنظیم ہے اس ایسوسی ایشن کی ارکان کو سنگنی کہا جاتا ہے  جس کا مقصد بچوں کی مجموعی ترقی اور سماج کے ضرورت مند طبقوں کو سہارا دینا اس کےبنیادی مقاصد ہیں۔ یہ ایسوسی ایشن معمر افراد ، معذوربچوں اور یتیموں کی بھی مدد کرتی ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image005Y3Q4.jpg

 

 

ش ح ۔ اس۔ ت ح ۔                                               

15.10.2022

U - 11462



(Release ID: 1868170) Visitor Counter : 109


Read this release in: English , Hindi , Punjabi