زراعت اور کاشتکاروں کی فلاح و بہبود کی وزارت

مرکز ناریل کی زراعت کو فروغ دینے کےلیے کسانوں کو مدد دیتا رہے گا : جناب تومر

Posted On: 14 OCT 2022 6:49PM by PIB Delhi

نئی دہلی، 14اکتوبر، 2022/ زراعت اور کسانوں کی بہبود کے مرکزی وزیر جناب نریندر سنگھ تومر نے کہا ہے کہ مرکز ملک میں ناریل کی کھیتی کو فروغ دینےکے لیے ساحلی ریاستوں میں کسانوں کو ہر ممکن مدد فراہم کرتا رہے گا۔ پچھلے کچھ برسوں میں تحقیق و ترقی کے میدان میں جو کوششیں کی گئی ہیں ان کا نتیجہ زراعت اور زرعی مصنوعات کی ڈبہ بندی کے میدان میں نئی ٹکنالوجی تیار کرنے کی صورت میں نکلا ہے اور اس تحقیق و ترقی سے دستیاب ٹکنالوجی میں مزید بہتری آئی ہے۔ ملک میں ناریل پر مبنی صنعتوں کی تعداد میں اضافے کےساتھ نئی مصنوعات اور روزگار کے نئے موقعے بھی پیدا ہوئے ہیں۔ جناب تومر تمل ناڈو کے شہر کوئمبٹور میں ناریل  کسانوں کی برادری کی کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے۔

جناب تومر نے مزید کہا کہ وہ ناریل کے کسانوں کے بیچ خود کو پا کر خوشی محسوس کر رہے ہیں۔ انہوں نے ناریل کے ترقیاتی بورڈاور گنا بریڈنگ انسٹی ٹیوٹ  کو مبارکباد دی  اور امید ظاہر کی کہ ناریل اگانے والی برادری کی خوشحالی کے لیے وہ اقدامات کرتے رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ زرعی شعبہ ملک کی معیشت کی ریڑھ کی ہڈی ہے۔ لہذا یہ مرکز اور ریاستی سرکاروں کی ذمہ داری ہے کہ وہ اسے مستحکم بنائے اور فروغ دے۔ زرعی  معیشت میں  ناریل کے کھیتی کا تعاون بہت اہم ہے۔ بھارت ناریل کی کھیتی میں ایک لیڈر کی حیثیت رکھتا ہے اور یہ گنے کی پیداوار کرنے والے دنیا کے تین سب سے بڑے ملکوں میں سے ایک ہے۔ ملک میں ناریل اُگائے جانے والے رقبےکا 21 فیصد حصہ تمل ناڈو ہے۔ اور یہاں 26 فیصد گنا پیدا کیا جاتا ہے۔ ناریل کی ڈبہ بندی کی سرگرمیوں میں تمل ناڈو کا درجہ پہلا ہے۔ جناب تومر نے کہا کہ کسان ناریل کے شعبے میں خاطر خواہ تعاون دے رہے ہیں اور زرعی معیشت میں اضافہ کر رہے ہیں۔ ناریل کا ترقیاتی بورڈ تین زمروں پر مشتمل ایک کسان گروپ تشکیل دے رہا ہے ۔ ان  تین زمرے میں  چھوٹے اور پسماندہ کسانوں کو بھی شامل کیا گیا ہے۔

جناب تومر نے کہا کہ اگرچہ زراعت کے میدان میں سب کچھ سازگار ہوتا ہے لیکن کسان کو قدرتی آفات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ جس سے انہیں زبرست نقصان بھی ہو جاتا ہے۔ اس کی بھرپائی پردھان منتری فصل بیمہ یوجنا اور تمل ناڈو اسٹیٹ اسکیم کے ذریعےکی جاتی ہے۔

جناب تومر نے کہا کہ مرکزی حکومت کی اسکیمیں کسانوں کی خوشحالی کے لیے ہے اور ان کی زندگیوں میں خوشی لانے کے لیےہے۔ انہوں نے یقین دلایا کہ کسانوں کو چاہیے کہ وہ ریاستی حکومت کے ساتھ مل کر اپنے پروجیکٹوں کو داخل کریں ۔ کیونکہ مرکزی حکومت وزیراعظم نریندر مودی کی قیادت میں کسانوں کے ساھ کھڑی ہے اور کسانوں کی ترقی کے لیے قدم بہ قدم ان کے ساتھ ہے۔

۔۔۔

ش ح ۔ اس۔ ت ح ۔                                              

 

U - 11435

 



(Release ID: 1867954) Visitor Counter : 112


Read this release in: English , Hindi , Telugu