ہنر مندی کے فروغ اور صنعت کاری کی وزارت
اسکل انڈیا نے ،قبائلی برادریوں میں ، ہنر کو فروغ دینے کے لئے گرامین اُدّیامی پروجیکٹ کے تحت تربیت یافتہ امیدوار وں کی نشاندہی کی
اس تقریب میں کُل 165 امیدواروں کو اعزاز دیا گیا
اس پروجیکٹ کا مقصد، الیکٹریشن اور شمسی پی وی نصب کرنے والے ٹیکنیشین جیسے کاموں میں انہیں تربیت فراہم کرکے بھارت کی قبائلی برادریوں کو بااختیار بنانا ہے
Posted On:
13 OCT 2022 6:47PM by PIB Delhi
بھارت کی قبائلی برادریوں میں اقتصادی خوشحالی کو بڑھانے اور انہیں آگے لانے کے لئے ہنر کے فروغ اور صنعتوں کی وزارت (ایم ایس ڈی ای ) نے ہنر کے فروغ سے متعلق ایک قومی کارپوریشن سے مدد یافتہ اقدام گرامین ادیامی پروجیکٹ کے دوسرے مرحلے کے تحت 165 طلبا کو اعزاز سے نواز ا۔اس پروگرام میں طلبا کی سخت محنت کو تسلیم کیا گیا اور انہیں سرٹیفکیٹ عطا کئے گئے ۔عزت مآب وزیراعظم جناب نریندر مودی نے اس سے پہلے کام کی جگہوں پر قبائلی برادریوں کے ملوث ہونے پر زور دیا تھا تاکہ انہیں خودکفیل بنانے اورانہیں ان کی متعلقہ جغرافیائی حدود میں رہتے ہوئے ان کی مجموعی ترقی کو یقینی بنایا جاسکے ۔
اس پروگرام کا انعقاد سیوا بھارتی اور یووا وکاس سوسائٹی کی شراکتداری میں کیا گیاتھا ۔ اس تقریب میں جھارکھنڈ کے گورنر رمیش بایس ، ایم ایس ڈی ای کے وزیر مملکت جناب راجیوچندر شیکھر ، ایم ایس ڈی ای کے سکریٹری جناب اتل کمار تیواری ، این ایس ڈی سی کے چیف آپریٹنگ افسر جناب وید منی تیواری ،درج فہرست قبائل کے قومی کمیشن کے چیئر مین جناب ہرش چوہان ، درج فہرست قبائل فرنٹ کے ممبر پارلیمنٹ اور قومی صدر جناب سمیر اوراون دیگر معزز شخصیات موجود تھیں۔قبائلی طلبا کی آرزووں کو پورا کرنے کے لئے این ایس ڈی سی کے ذریعہ شروع کئے گئے درج ذیل لنک پر بھی رسائی حاصل کی جاسکتی ہے:
http://grameenudhyami.org/
قبائلی برادریوں میں سب کی شمولیت والی اور پائیدار ترقی کو بڑھانے کے مقصدسے گرامین ادیامی پروجیکٹ کی شروعات کی گئی تھی۔اس اقدام کے تحت طلبا کے ہنر کو بڑھایا گیا اور انہیں مختلف ہنر کی تربیت دی گئی تاکہ ان کے روزگار کے مواقع کو بڑھا یا جاسکے ۔اس اقدام کے تحت مقامی اور دیہی معیشتوں میں روز گار کے مواقع فراہم کرنے پر بھی توجہ مرکوز کی گئی ۔مذکورہ پروجیکٹ 6 ریاستوں ، مہاراشٹر ، راجستھان ،چھتیس گڑھ ، مدھیہ پردیش ، جھارکھنڈ اور گجرات میں نافذ کیا گیا ہے۔ ہنر کے فروغ اور صنعت کی وزارت (ایم ایس ڈی ای ) ایس ڈی ای اور قبائلی ممبر پارلیمنٹ عزت مآب جناب راجیوچندر شیکھر نے اس اقدام کا تصور پیش کیا تھا۔ امیدواروں کو الیکٹریشن اور شمسی پی وی تنصیب کے ٹیکنیشین ، دو پہیہ گاڑیوں کو ٹھیک کرنے اور دیکھ بھال کرنے والے میکینکس ، ای – حکمرانی افسران اور نامیاتی کاشت اور مشروم کی کاشت کرنے والوں کے ساتھ منسلک آئی ٹی /آئی ٹی ایز جیسے روزگار رولز میں تربیت فراہم کی گئی ہے۔
اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے جھارکھنڈ کے گورنر جناب رمیش بایس نے کہا کہ گرامین ادیامی پروجیکٹ رانچی میں شروع کیا گیا ہے تاکہ قبائلی نوجوانوں کے ما بین اسکل انڈیا مشن کو فروغ دینے کے لئے ہنر کے فروغ اور انٹر پرینیور شپ کوفروغ دیا جاسکے ۔ انہوں نے ان 165 طلبا کو مبارکباد پیش کی جنہوں نے اس پروگرام کے تحت تربیت حاصل کی ہے۔ انہوں نے کثیر ہنر والے بھارت کے قبائلی نوجوانوں کو سیوا بھارتی اور یووا وکاس سوسائٹی کے ساتھ شراکتداری کے لئے این ایس ڈی سی کو بھی مبارکباددی ۔گرام سنسدیہ سنکل پریوجنا کا مقصد آیوشمان بھارت پردھان منتری جن آروگیہ یوجنا اور کسان کریڈٹ کارڈ س یوجنا کے تحت ای – ہیلتھ کارڈ رکھنے والے 77 ہزار نوجوانوں اور ان کے کنبوں کو اس کے دائرے کے تحت لانا ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس سلسلے میں گاندھی جی نے نوجوانوں کو پیشہ ورانہ تربیت فراہم کرنے پر زور دیا تھا تاکہ وہ خود کفیل بن سکیں اور بھارت کو آتم نربھر بنانے میں مدد کرسکیں۔
جلسہ تقسیم اسنا د کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جناب راجیوچندر شیکھر نے کہا کہ ہنر کی تربیت دینا خوشحالی کی ضمانت ہے اور ہر شخص کا مقصد گاؤں کی مقامی معیشت کو مضبوطی دینا اور وہاں سے ہجرت کو کم سے کم بنانے کو مضبوطی دینا ہونا چاہئے۔ ہمارے وزیراعظم نے بار بار ہنر اورکثیر ہنر کی اہمیت پر زوردینے کا پہلے ہی اعادہ کیا ہے۔ انہوں نے اپنے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ اس طرح کے پروجیکٹوں سے قبائلی برادری کو اپنے کاروبارکو شروع کرنے اور اپنے لئے اور ساتھ ہی ساتھ دوسروں کے لئے روزی روٹی کے مزید مواقع پیدا کرنے میں مدد ملے گی۔ بھارتی حکومت نے دو کروڑ سے زیادہ نوجوانوں کو ہنر کی تربیت دی ہے اور کئی کو خود کا روزگار پیدا کرنے کے مواقع فراہم کئے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں ہمیشہ اس بات کو ذہن نشین رکھنا چاہئے کہ گاؤوں کو آتم نربھر بنانے کا واحد طریقہ انہیں ہنر کی تربیت دینا ہے تاکہ ایک روشن اور سب کی شمولیت والے مستقبل کے لئے راہ ہموار ہوسکے ۔
این ایس ڈی سی کے چیف آپریٹنگ افسر وید منی تیواری نے طلبا کو مبارکباددی اور کہا گرامین ادیامی پروجیکٹ قبائلی برادری میں کثیر ہنر فراہم کرنے اور ان کے مابین صنعتی ہنر پیداکرنے میں نہایت اہم رول ادا کررہا ہے تاکہ روزگا رکے مواقع بڑھائے جاسکیں۔
تربیت کے پہلے مرحلے میں امیدوار وں کو دیہی علاقوں سے اِدھر اُدھر بھیجا گیا اور انہیں ٹرانسپورٹیشن ، قیام وطعام کی سہولت فراہم کی گئی تاکہ سیکھنے کے اس موقع کو وہ گنوا نہ سکیں۔مدھیہ پردیش کےشہر بھوپال میں مئی 2022 کے مہینے میں سات بیچوں میں 157 امیدوار وں کو تربیت دینا شروع کیا گیا اور تقریباََ 133 امیدواروں نے 27 جون 2022 کو کامیابی کے ساتھ اپنی تربیت مکمل کرلی ۔ آزمائشی پروجیکٹ کے دوسرے مرحلے کا آغاز اگست میں رانچی میں کیا گیا اور اسے سیوا بھارتی کیندر کے ذریعہ یووا وکاس سوسائٹی کی جانب سے نافذ کیا گیا ہے۔این ایس ڈی سی نے سیوا بھارتی کیندر اسکل ڈیولپمنٹ سینٹر میں ایم ایس ڈی ای کی وزارت کے تحت سیکٹر اسکل کاؤنسل (ایس ایس سیز ) کے ذریعہ لیبس اور کلاس روم کی سیٹنگ میں مدد کی ۔
*************
ش ح۔ش ر ۔ رم
(14-10-2022)
U-11398
(Release ID: 1867663)
Visitor Counter : 138