صدر جمہوریہ کا سکریٹریٹ
azadi ka amrit mahotsav

 صدر جمہوریہ  نے آسام حکومت کی میز بانی میں ایک عوامی استقبالیہ میں شرکت کی


آسام کی ترقی ، ملک کی مجموعی ترقی کے لئے نہایت ضروری ہے: صدرجمہوریہ کا بیان

Posted On: 13 OCT 2022 9:06PM by PIB Delhi

بھارت کی صدر جمہوریہ محترمہ دروپدی مرمو نے آج شام (13 اکتوبر 2022) کو گواہاٹی کے آسام ایڈ منسٹریٹو اسٹاف کالج میں  آسام  حکومت کی جانب سے ان کے اعزاز میں دئے گئے ایک عوامی استقبالیہ میں شرکت کی ۔

اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے صدر جمہوریہ نے کہا کہ انہیں  آسام کے لوگوں سے جو پیار اور محبت حاصل ہوا ہے ، اس سے انہیں دلی مسرت ہوئی ہے۔اس دورے سے انہیں  بھارت کی عظیم روایات  اور حصولیابیوں کے ساتھ جُڑنے کا ایک موقع فراہم ہوا ہے۔ انہوں نے  شاندار خیر مقدم کے لئے آسام کے لوگوں کا شکریہ ادا کیا۔

صدر جمہوریہ نے کہا کہ آسام کا ثقافتی اور روحانی  امتزاج بہت ہی متاثر کن ہے۔سری منتا سنکرادیوا  اور مدہب دیو جیسی غیر معمولی ہستیوں نے بھارت کی روحانی  او ر ثقافتی روایات کو مالامال کیا ہے اور سماج کو متحد کرنے کے لئے کام کیا ہے۔اس خطے کی بوڈو سوسائٹی سے بہت کچھ سیکھے جانے کی ضرورت ہے ۔جیوتی پرساد اگروالا ،  بشنوپرساد رابھا  اور بھوپیندر ہزاریکا جیسی  غیر معمولی صلاحیت رکھنے  والی شخصیات  نے بھارتی سماج اور ثقافت کو بے شمار تحائف عطا کئے ہیں۔

صدرجمہوریہ نے کہا کہ بھارت کی جغرافیائی ،سماجی اور ثقافتی گوناگونیت کے قوس  وقزح کو آسام میں دیکھا جاسکتا ہے۔آسام کی ترقی ملک کی مجموعی  ترقی کے لئے نہایت ضروری ہے ۔ انہیں  یہ جان کر خوشی ہوئی کہ  بنیادی  ڈھانچے کے تیز ترفروغ  کے ذریعہ آسام  اور شمال مشرقی خطے کی سہولیات   کو جامع اور جدید ترین    بنایا جارہا ہے ۔اس سے لوگوں کی زندگی   میں سہولت پید ا ہورہی ہے  اور  اس سے صنعتوں کے فروغ کو  ایک نئی جہت ملی ہے ۔

صدرجمہوریہ نے کہ بھارتی حکومت  نے ملک کے  مشرقی اور شمال مشرقی خطوں کی ترقی کو  خصوصی ترجیح دی ہے۔اس نے  مشرق نواز   پالیسی کو اپنایا ہے،جس میں آسام سمیت  شمال مشرقی خطے کے ساتھ جنوب مشرقی ایشیا  منسلک ہے۔اس تبدیلی کے ساتھ  آسام کی ترقی  ، بین الاقوامی معیار حاصل کررہی ہے ۔

صدر جمہوریہ نے کہا کہ آسام میں  سیاحت ،صنعت کے لئے زبردست صلاحیتیں  موجود ہیں۔آسام ‘مانس’ اور ‘قاضی رنگا’ جیسے  مسحور کن مقامات کے سبب سیاحوں کو  راغب کرتا ہے۔مرکزی اور ریاستی حکومتیں  سیاحت کو فروغ دینے کے لئے  بہتر ماحولیاتی نظام مرتب کررہی  ہیں۔انہوں نے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ ان کوششوں کے نتائج مسقبل قریب میں بڑے  پیمانے پر سامنے آئیں گے  اور اس تبدیلی سے نوجوانوں کے لئے روزگار کے مواقع  پیدا ہوں گے ۔

ان کی تقریر کے لئے یہاں کلک کریں :

click here to see speech

*************

ش ح۔ش ر ۔ رم

(14-10-2022)

U-11393

 


(Release ID: 1867618) Visitor Counter : 135


Read this release in: English , Hindi , Assamese