کوئلے کی وزارت
کول انڈیا لمیٹڈ (سی آئی ایل) راجستھان میں 1190 میگا واٹ کا شمسی بجلی پروجیکٹ قائم کرے گی
Posted On:
13 OCT 2022 5:10PM by PIB Delhi
نئی دہلی، 13اکتوبر، 2022/کول انڈیا لمیٹڈ (سی آئی ایل) نے کوئلے سے بننے والی صاف ستھری توانائی کے لیےاپنے پروگرام کے حصے کے طور پر راجستھان ودیوت اتپادن یگم لمیٹڈ کے ساتھ ایک مفاہمت نامے پر دستخط کیے ہیں۔ یہ مفاہمت نامہ جے پور میں آج 1190 میگا واٹ کے ایک شمسی بجلی پروجیکٹ تیار کرنے سے متعلق ہے۔ مفاہمت نامے پر کوئلے ، کانکنی اور پارلیمانی امور کے مرکزی وزیر جناب پرہلاد جوشی اور راجستھان کے وزیراعلیٰ جناب اشوک گہلوت کی موجودگی میں کیے گئے۔ موقعے پر اظہار خیال کرتے ہوئے جناب جوشی نے کہا کہ بھارت میں 50 سال تک کوئلے کا وافر ذخیرہ موجود رہے گا۔ اور اب صاف ستھرا کوئلہ تیار کرنے پر توجہ دی جا رہی ہے اور اِس سلسلے میں اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ فی الحال 80 لاکھ ٹن ذخیرہ موجود ہے اور ریاستی سرکار کو چاہیے کہ وہ بقیہ کوئلے کی ٹرانسپورٹ کے لیے اختراعی حل پیش کرے۔ جناب جوشی نے کہا کہ کوئلے کے ٹرانسپورٹیشن کے لیےاب ریل اور آبی راستے کو ترجیح دی جاتی ہے تاکہ ٹرانسپورٹیشن کے وقت میں کمی آجائے۔ وزیر موصوف نے کہا کہ سبھی ریاستوں کے توانائی سے متعلق معاملات کو حل کرنے کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں اور نئے بھارت کے وزیراعظم کے ویژن کو اُسی وقت پورا کیا جا سکے گا جب سبھی ریاستوں کی توانائی کی ضرورتیں پوری کر دی جائیں اور ان میں ترقی ہو جائے۔
مجوزہ پروجیکٹ اس کے لیے مفاہمت نامے پر سی آئی ایل کے چیئرمین جناب پرمود اگروال اور سی آر وی یو این کےسی ایم ڈی جناب راجیش کمار شرما نے دستخط کیے ہیں۔ اس پر راجستھان کے آئندہ شمسی پارک میں عمل کیاجائے گا۔ اسے نئی اور قابل تجدید توانائی کی وزارت کے الٹرا میگا قابل تجدید توانائی پاور پارک کے تحت منظور کیا گیا ہے۔ اس سے کوئلے کی صاف توانائی کےلیے اس کے متنوع پروگرام کے حصے کے طور پر سی آئی ایل کی شمسی توانائ سے بجلی پیدا کرنے کی کوششوں کو فروغ ملے گا۔ یہ پروجیکٹ مرحلہ وارشروع ہوگا اورصاف بجلی فراہم کرنے کے علاوہ اس سے ریاست میں روزگار کے مواقع پیدا ہونے کا بھی امکان ہے۔
راجستھان سرکار کے بجلی کے وزیر مملکت آزادانہ چارج جناب بھنور سنگھ بھاٹی ، حکومت ہند کی کوئلے کی وزارت کے سکریٹری ڈاکٹر اے کے جین اور راجستھان سرکار کی چیف سکریٹری محترمہ اوشا شرما بھی اس موقعے پر موجود تھیں۔
۔۔۔
ش ح ۔ اس۔ ت ح ۔
U - 11380
(Release ID: 1867592)
Visitor Counter : 119