ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

حکومت ہند کو ہاتھی دانت کی تجارت پر عائد پابندی اٹھانے کے بارے میں جمہوریہ نامبیا سے ابھی تک کوئی تحریری مکتوب وصول نہیں ہوا ہے

Posted On: 13 OCT 2022 6:42PM by PIB Delhi

انڈین ایکسپریس میں تیرہ اکتوبر 2022 کو جو خبر بعنوان ’’چیتا سودے کے تحت ہاتھی دانت کی تجارت پر عائد پابندی ہٹانے کے لئے ہندوستان کی حمایت مطلوب ‘‘ محض قیاس آرائیوں اور سنی سنائی باتوں پر مبنی ہے اور اس کا حقائق سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

جمہوریہ نامبیا کی حکومت اور جمہوریہ ہندوستان کی حکومت کے درمیان سائن ہوئے سمجھوتے میں اگر چہ تعاون کے شعبوں میں سے ایک ’’جنگلاتی زندگی کا تحفظ اور حیاتیاتی تنوع کے پائیدار استعمال ‘‘ شامل ہے۔ لیکن اسے معدوم ہونے کے خطرے سے دوچار جانداروں کی تجارت پر عائد پابندی اٹھانے کے لئئے حمایت قرار نہیں دیا جاسکتا ۔

حکومت ہند کو حکومت نامبیا کی جانب سے ہاتھی دانت کی تجارت پر عائد پابندی اٹھائے جانے کے سلسلے میں کوئی تحریری مکتوب موصول نہیں ہوا ہے، خود مختار ملکوں کی حیثیت سے ہندوستان اور نامبیا دونوں حیاتیاتی تنوع کے پائیدار استعمال پر اپنے موقف کا سمجھوتے کے دائرے کے اندر جائزہ لیں گے جو آپسی احترام ، اقتدار عالیٰ، مساوات اور فریقوں کےبہترین مفادات کے اصولوں پر مبنی ہے۔

****

 

U.No: 11385

ش ح۔رف۔س ا


(Release ID: 1867591) Visitor Counter : 206


Read this release in: English , Hindi , Odia