نائب صدر جمہوریہ ہند کا سکریٹریٹ
azadi ka amrit mahotsav g20-india-2023

نائب صدرجمہوریہ جناب دھنکھڑ  نے گجرات کے کیوڈیا میں اسٹیچو آف یونٹی کا دورہ کیا


مرد آہن  اور بھارت کو یکجا کرنے والے  کو شاندارخراج تحسین: نائب صدر جمہوریہ

​​​​​​​نائبش صدر جمہوریہ  نے سردار سروور ڈیم اور آروگیہ ون کا دورہ کیا، راجستھان-ہریانہ سماّن سماروہ میں شرکت کی

Posted On: 13 OCT 2022 8:44PM by PIB Delhi

نائب صدر، جناب جگدیپ دھنکھڑ اور ڈاکٹر سدیش دھنکھڑ، جو گجرات کے اپنے تین روزہ پہلے دورے پر ہیں، نے آج 'اسٹیچو آف یونٹی' کا دورہ کیا، جو کیوڈیا میں واقع  'یونیفائر آف انڈیا' سردار ولبھ بھائی پٹیل کے لیے وقف 182 میٹر بلند یادگار ہے۔

‘آئرن مین آف انڈیا’ کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے نائب صدر جمہوریہ نے  وزیٹرس بک میں لکھا-

 

"اسٹیچو آف یونیٹی کے قدموں میں - خوش نصیب، تازہ دم ،توانائی سے بھر پور، تحریک یافتہ اور بھارت کی خدمت میں مصروف عمل ہونے کے احساسات محسوس کر رہا ہوں۔

ہندوستان کے  مرد آہن  اور بھارت کو یکجا کرنے والے کو شاندارخراج تحسین۔

مجسمہ اور میوزیم ہمیں تاریخی کارناموں اور مجاہدین  آزادی  کی عظیم قربانیوں کی یاد دلاتا ہے۔

تمام ہم وطنوں، خاص طور پر نوجوانوں سے گزارش ہے کہ وہ  اس مجسمے جو کہ قومی  زیارت گاہ  ہے، کا دورہ کریں اور سردار کی زندگی، وژن، ناقابل تسخیر موقف اور نظریات سے تحریک حاصل کریں۔"

جناب اور محترمہ دھنکھڑ نے اسٹیچو آف یونٹی کے قدموں پر پھول چڑھائے اور یادگار کے قریب تیار کردہ مختلف سہولیات کا دورہ کیا، جس میں ‘ایک بھارت شریشٹھ  بھارت وال’، سردار پٹیل کی زندگی کی  فہرست  سازی کرنے والا میوزیم اور  ویونگ گیلری بھی شامل ہے۔

نائب صدر جمہوریہ نے کیواڈیا میں سردار سروور ڈیم اور آروگیہ ون (جڑی بوٹیوں کا ایک باغ) کا بھی دورہ کیا۔ بعد میں، نائب صدر جمہوریہ نے سورت میں ایک پروقار پروگرام ’’راجستھان-ہریانہ سماج سماّن  سماروہ‘‘ میں شرکت کی۔

 

کیوڈیا کے ان کے دورے کے دوران گجرات کے گورنر  جناب آچاریہ دیوورت، حکومت گجرات میں پروٹوکول کے وزیر جناب جگدیش پنچال، ضلع انتظامیہ کے افسران  و دیگر موجود تھے۔

 

****

 

ش ح ۔ م م ۔  م ر

U.NO: 11386

 



(Release ID: 1867587) Visitor Counter : 147


Read this release in: English , Hindi