الیکٹرانکس اور اطلاعات تکنالوجی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

سی ای آر ٹی-اِن اورپاور- سی ایس آئی آر ٹیز نے سائبر سیکیورٹی مشق ‘پاورایکس-2022 کا مشترکہ طور پرانعقاد کیا


موضوع: ‘آئی ٹی اور او ٹی بنیاڈی ڈھانچے  میں سائبر کی  جانب سے کی جانے والی جدت طرازی کا دفاع کیا جانا’

Posted On: 13 OCT 2022 11:30AM by PIB Delhi

انڈین کمپیوٹر ایمرجنسی رسپانس ٹیم (سی ای آر ٹی-اِن) نے پاور-سی ایس آئی آر ایس (پاور سیکٹر میں کمپیوٹر سیکیورٹی انسیڈینٹس رسپانس ٹیمز) کے تعاون سے کل یہاں بجلی کے شعبے سے تعلق رکھنے والے  193  اداروں کے لیے سائبر سیکیورٹی مشق  ‘پاور ایکس’ کو کامیابی کے ساتھ ڈیزائن اور منعقد کیا۔ پاور- سی ایس آئی آر ٹیز کے عہدیداروں کی ایکسرسائز کا منصوبہ تیار کرنے والی ٹیم نے مشق کے دن  سی ای آر ٹی-اِن ٹیم کے ساتھ بطور مشق رابطہ کار کام کیا۔ مشق کا مقصد آئی ٹی اور او ٹی سسٹمز میں سائبر واقعے کی شناخت کرنا، اس کا تجزیہ کرنا اور اس کا جواب دینا تھا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001NA8G.jpg

مشق کا موضوع تھا: ‘آئی ٹی اور او ٹی بنیاڈی ڈھانچے  میں سائبر کی  جانب سے کی جانے والی جدت طرازی کا دفاع کیا جانا’۔ ایکسرسائز ‘پاور ایکس’ کی میزبانی سی ای آر ٹی-اِن  نے اپنے ایکسرسائز  عمل پلیٹ فارم پر کی تھی۔ پاور سیکٹر کے مختلف اداروں کے تقریباً ساڑھے تین سو  سے زیادہ عہدیداروں نے اس تقریب میں شرکت کی۔‘پاور ایکس’ مشق اپنے مقاصد کو پورا کرنے میں کامیاب رہی اور اس نے شرکاء کی  سائبر سیکورٹی کے واقعات کو سمجھنے، مشق کرنے اور اس سے نمٹنے میں مدد کی۔

*************

 

ش ح- ش ر–ع ر

U. No.11359


(Release ID: 1867372) Visitor Counter : 131