اسٹیل کی وزارت
فولاد اور شہری ہوابازی کے مرکزی وزیر جناب جیوترآدتیہ سندھیا کی سرپرستی میں، فولاد کی وزارت کے عہدیداروں نے صفائی ستھرائی کی مہم میں حصہ لیا
Posted On:
12 OCT 2022 7:01PM by PIB Delhi
فولاد کی وزارت کے عہدیداروں اور ملازمین نے آج نئی دہلی میں فولاد اور شہری ہوابازی کے مرکزی وزیر جناب جیوترآدتیہ سندھیا کی سرپرستی میں ادیوگ بھون کے اندر احاطے میں اور باہری حصے میں صفائی ستھرائی کی مہم میں حصہ لیا۔
جناب جیوترآدتیہ سندھیا نے صفائی ستھرائی کی مہم کا آغاز کرنے سے قبل، فولاد کی وزارت کے عہدیداروں اور ملازمین کو ‘‘سووچھتا شپتھ’’ دلائی۔ جناب سندھیا نے فولاد کی وزارت کی ٹیم پر زور دیا کہ وہ سبھی سووچھتا ابھیان میں پوری دلجمعی کےساتھ تعاون کریں۔ حکومت ہند کی سبھی وزارتیں بھی گاندھی جینتی کے موقع پر 2 اکتوبر سے خصوصی سووچھتا ابھیان 2.0 سے متعلق تقریبات کا انعقاد کررہی ہیں۔

وزیرموصوف اس کے بعد فولاد کی وزارت کے پرجوش عہدیداروں اور ملازمین کی ٹیم کو ادیوگ بھون کے باہری حصے میں لے کر گئے اور وہاں کے علاقے میں صفائی ستھرائی میں حصہ لیا۔

صفائی ستھرائی کی مہم کے دوران، جناب سندھیا نے بعض سووچھتا کرمیوں سے ملاقات کی اور معاشرے، سماج اور ملک کو صاف ستھرا رکھنے کی غرض سے کی جانے والی ان کی کوششوں کے لیے ان سے اظہار تشکر کیا۔

فولاد کی وزارت کے سکریٹری، جناب سنجے سنگھ نے فولاد کی وزارت کے دیگر سینئر عہدیداروں اور ملازمین کے ہمراہ صفائی ستھرائی کی مہم میں شرکت کی۔
****
(ش ح ۔ع م۔ج ا)
U -11352
(Release ID: 1867359)