سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت

سکریٹری، ڈی بی ٹی کی قیادت میں ہندوستانی وفد 11 اور 12 اکتوبر 2022 کو ہند-امریکی ویکسین ایکشن پروگرام کے مشترکہ ورکنگ گروپ کی 34ویں میٹنگ کے لیے این آئی ایچ ، امریکہ کا دورہ کر رہا ہے

Posted On: 13 OCT 2022 10:16AM by PIB Delhi

حیاتیاتی ٹکنالوجی کا شعبہ (ڈی بی ٹی ) نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف الرجی اینڈ انفیکشس ڈیزیز (این آئی اےآئی ڈی) ، نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ (این آئی ایچ) ، امریکہ کے ساتھ مشترکہ طور پر ایک دو طرفہ تعاون پر مبنی پروگرام  پر،جسے انڈو-یو ایس ویکسین ایکشن پروگرام (وی اے پی) کہا جاتا ہے، جولائی 1987 سے عمل درآمد کر رہا ہے ۔ موجودہ پانچ سالہ وی اے پی مشترکہ بیان کو، ریاستہائے متحدہ امریکہ اور جمہوریہ ہند کے درمیان سائنس اور ٹیکنالوجی کے معاہدے کو دیکھتے ہوئے،  محترم وزیر سائنس اور ٹیکنالوجی اور وزارت خارجہ  کی منظوری کے ساتھ 2027 تک بڑھا دیا گیا ہے۔

ڈاکٹر راجیش ایس گوکھلے، سکریٹری، ڈی بی ٹی، ڈی بی ٹی کے سینئر عہدیداروں پر مشتمل ہندوستانی وفد کے ساتھ وی اے پی کے مشترکہ ورکنگ گروپ (جے ڈبلیو جی) کی 34ویں میٹنگ اور دیگر سائنسی مشاورت کے لیے امریکہ کا دورہ کر رہے ہیں۔ جے ڈبلیو جی، وی اے پی کو نگرانی فراہم کرتا ہے اور یہ ہندوستان اور امریکہ کے ماہرین اور پالیسی سازوں پر مشتمل ہے، جس کی سربراہی ہندوستان کی طرف سے سکریٹری ڈی بی ٹی کرتے ہیں۔

 

 

یہ میٹنگ 11 اور 12 اکتوبر 2022 کو میری لینڈ کے شہر بیتیسڈا کے این آئی ایچ کیمپس میں  منعقد کی  جا رہی ہے۔ میٹنگ کے دوران، ہند-امریکی وی اے پی کے مشترکہ بیان پر  ، 2027 تک پروگرام میں پانچ سال کی توسیع پر غور کرتے ہوئے امریکہ میں ہندوستانی سفیر کی موجودگی  میں ڈاکٹر راجیش ایس گوکھلے اور ڈاکٹر انتھونی فوکی میں ڈائریکٹر، این آئی اے آئی ڈی  نے دستخط کیے ۔

قاعدے کے مطابق، امریکہ کی طرف سے آنجہانی پروفیسر وی راملنگاسوامی، سابق نیشنل پروفیسر اور آنجہانی پروفیسر فریڈ رابنس،  وی اے پی جے ڈبلیو ڈی کے سابق چیئرمین کی یاد میں ایک ’راما-رابنز لیکچر‘ کا اہتمام کیا گیا۔ یہ لیکچر دونوں ممالک کے لیے سائنسی  معنویت کے موضوع پر ایک پرکشش گفتگو ہے جوطبی علوم کے شعبے میں ایک نامور شخصیت نے دیا ہے۔ اس سال، 'راما-رابنز لیکچر' ڈاکٹر فوکی نے 'وبا  سے مقابلے کی تیاری اور کووڈ۔19 سے حاصل ہونے و الے سبق ' پر دیا تھا۔ اس موقع پر  سکریٹری، ڈی بی ٹی نے بھی ایک مکالمہ پیش کیا۔

 

 

**********

 

ش ح ۔س ب۔ف ر

U.No:11346



(Release ID: 1867345) Visitor Counter : 112