شمال مشرقی ریاستوں کی ترقی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav g20-india-2023

کابینہ نے 2023-2022 سے 2026-2025 تک 15 ویں مالیاتی کمیشن کے باقی چار برسوں کی خاطر ’’شمال مشرقی خطے کے لئے وزیر اعظم کے ترقیاتی اقدام‘‘ کی نئی اسکیم کو منظوری دیدی

Posted On: 12 OCT 2022 4:20PM by PIB Delhi

وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی صدارت میں مرکزی کابینہ نے آج 2023-2022 سے 2026-2025 تک 15ویں مالیاتی کمیشن کے باقی چار برسوں کے واسطے شمال مشرقی خطے کے لئے وزیر اعظم کے ترقیاتی اقدام  کو ایک نئی اسکیم کو منظوری دے دی۔ شمال مشرقی خطے کے لئے وزیر اعظم کے ترقیاتی اقدام نامی یہ نئی اسکیم  100فی صد مرکزی فنڈنگ ​​کے ساتھ  مرکزی سیکٹر کی اسکیم ہے اور اسے شمال مشرقی خطےکی ترقی کی وزارت  کے ذریعے عمل میں لایا جائے گا۔

شمال مشرقی خطے کے لئے وزیر اعظم کے ترقیاتی اقدام کی اسکیم پر 2023-2022 سے 2026-2025 تک (15ویں مالیاتی کمیشن کی مدت کے باقی سال) کی چار سالہ مدت کے لئے لاگت کا تخمینہ 6,600 کروڑ روپے ہے۔

شمال مشرقی خطے کے لئے وزیر اعظم کے ترقیاتی اقدام کے پروجیکٹوں کو 2026-2025 تک مکمل کرنے کی کوشش کی جائے گی تاکہ اس سال سے آگے کوئی ذمہ داری نہ ہو۔ یہ بنیادی طور پر 2023-2022 اور 2024-2023 میں اسکیم کے تحت منظور شدہ فرنٹ لوڈنگ کو واضح کرتا ہے۔ 2025-2024 اور 2026-2025 کے دوران جہاں اخراجات جاری رہیں گے وہیں منظور شدہ شمال مشرقی خطے کے لئے وزیر اعظم کے ترقیاتی اقدام منصوبوں کو مکمل کرنے پر توجہ دی جائے گی۔

شمال مشرقی خطے کے لئے وزیر اعظم کے ترقیاتی اقدام بنیادی ڈھانچے، معاون صنعتوں، سماجی ترقی کے منصوبوں کی تخلیق اور نوجوانوں اور خواتین کے لئے روزی روٹی سرگرمیاں پیدا کرنے کا باعث بنے گی۔ اس طرح روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے۔

شمال مشرقی خطے کے لئے وزیر اعظم کے ترقیاتی اقدام کو شمال مشرقی خطے کی وزارت شمال مشرقی کونسل یا مرکزی وزارتوں/ ایجنسیوں کے ذریعے نافذ کرے گی۔ شمال مشرقی خطے کے لئے وزیر اعظم کے ترقیاتی اقدام کے تحت منظور شدہ پروجیکٹوں کے مناسب آپریشن اور دیکھ بھال کو یقینی بنانے کے لئے اقدامات کئے جائیں گے تاکہ وہ پائیدار رہیں۔  وقت اور لاگت سے تجاوز کرنےوالی تعمیراتی خطرات کو محدود کرنے کے لئے جس حد تک ممکن ہو، انجینئرنگ- پروکیورمنٹ- کنسٹرکشن  کی بنیاد پرحکومتی منصوبوں پر عمل درآمد کیا جائے گا۔

شمال مشرقی خطے کے لئے وزیر اعظم کے ترقیاتی اقدام کے مقاصد یہ ہیں:

(الف) پی ایم گتی شکتی کے جذبے کے مطابق بنیادی ڈھانچے میں یکساں طور پر سرمایہ کاری

(ب) شمال مشرقی خطے کی محسوس کردہ ضروریات کی بنیاد پر سماجی ترقی کے منصوبوں کی تائید۔

(ج) نوجوانوں اور خواتین کے لئے ذریعہ معاش کی سرگرمیوں کو فعال کرنا۔

(د) مختلف شعبوں میں ترقیاتی کاموں میں کمی کا ازالہ۔

شمال مشرقی خطے کی ترقی کے لئے دیگر شمال مشرقی خطے کی وزارت کی اسکیمیں یہ ہیں۔ دیگر شمال مشرقی خطے کی وزارت اسکیموں کے تحت پروجیکٹوں کا اوسط سائز صرف 12 کروڑ روپے ہے۔ شمال مشرقی خطے کے لئے وزیر اعظم کے ترقیاتی اقدام کی اسکیم بنیادی ڈھانچے اور سماجی ترقی کے منصوبوں کو مدد فراہم کرے گی، یہ پروجیکٹ سائز میں بڑے ہو سکتے ہیں۔ یہ اسکیم  الگ تھلگ منصوبوں کے بجائے ایک سرے سے دوسرے سرے تک ترقیاتی حل بھی فراہم کرے گی۔ اس بات کو یقینی بنایا جائے گا کہ شمال مشرقی خطے کے لئے وزیر اعظم کے ترقیاتی اقدام کے تحت پراجیکٹ کی تائید شمال مشرقی خطے کی وزارت یا کسی دوسری وزارت/محکمہ کی کسی دوسری اسکیم کی نقل نہ ہو۔

شمال مشرقی خطے کے لئے وزیر اعظم کے ترقیاتی اقدام کا اعلان مرکزی بجٹ 2023-2022 میں شمال مشرقی علاقہ  میں ترقیاتی کمی کو دور کرنے کے لئے کیا گیا تھا۔

شمال مشرقی خطے کے لئے وزیر اعظم کے ترقیاتی اقدام کا اعلان حکومت کی طرف سے شمال مشرقی خطہ کی ترقی کو اہمیت دینے کی ایک اور نظیر ہے۔

شمال مشرقی خطے کے لئے وزیر اعظم کے ترقیاتی اقدام کی یہ اسکیم شمال مشرق کی ترقی کے لئے دستیاب وسائل کی مقدار کا ایک اضافی حصہ ہے۔ یہ موجودہ مرکزی اور ریاستی اسکیموں کا متبادل نہیں ہوگا۔

شمال مشرقی خطے کے لئے وزیر اعظم کے ترقیاتی اقدام  کے تحت 23-2022 کے لئے منظور کئے جانے والے کچھ منصوبے جہاں بجٹ کے اعلان کا حصہ ہیں، وہیں عام لوگوں کے لئے خاطر خواہ سماجی-اقتصادی اثرات یا پائیدار معاش کے مواقع کے حامل منصوبوں (مثلاً، تمام بنیادی صحت کی دیکھ بھال کے مراکز میں بنیادی ڈھانچہ،گورنمنٹ پرائمری اور سیکنڈری سکولوں وغیرہ میں جامع سہولیات) پر مستقبل میں غور کیا جا سکتا ہے۔

شمال مشرقی خطے کے لئے وزیر اعظم کے ترقیاتی اقدام  کے اعلان کا جواز یہ ہے کہ بنیادی کم سے کم خدمات  کے سلسلے میں شمال مشرقی ریاستوں کے پیمانے قومی اوسط سے کافی کم ہیں۔ اور بی ای آر ڈسٹرکٹ سسٹین ایبل ڈیولپمنٹ گڈ (ایس ڈی جی) انڈیکس 2021-22 کے مطابق اہم ترقیاتی فرق موجود ہیں۔ اسے نیتی آیوگ، یو این ڈی پی اور شمال مشرقی خطے کی وزارت کے ذریعہ تیار کیا گیا ہے۔ شمال مشرقی خطے کے لئے وزیر اعظم کے ترقیاتی اقدام نامی نئی اسکیم کا اعلان ان بنیادی کم سے کم خدمات کی کمیوں اور ترقیاتی خلا کو دور کرنے کے لئے ہی کیا گیا ہے۔

*****

U.No:11325

ش ح۔رف۔س ا



(Release ID: 1867260) Visitor Counter : 146