وزارت دفاع
ہندوستانی بحری جہاز ترکش اِبسامر (آئی بی ایس اے ایم اے آر)VIIکے لئے جنوبی افریقہ پہنچا
Posted On:
12 OCT 2022 3:42PM by PIB Delhi
آئی این ایس ترکش 10 سے 12اکتوبر 2022 تک ہندوستانی ، برازیل اور جنوبی افریقی بحری افواج کے درمیان مشترکہ کثیر ملکی سمندری مشق ، آئی بی ایس اے ایم اے آرکے ساتویں ایڈیشن میں حصہ لینے کے لئے جنوبی افریقہ کی بندرگاہ گک بیرہا(جسے پورٹ ایلزبتھ کے نام سے بھی جانا جاتا ہے)پہنچا۔
آئی بی ایس اے ایم اے آر (آئی بی ایس اے ایم اے آر VIکا پچھلا ایڈیشن سیمنس ٹاؤن جنوبی افریقہ میں یکم اکتوبر سے 13اکتوبر2018 تک منعقد کیا گیا تھا۔
ہندوستانی بحریہ کی نمائندگی تیگ کلاس گائیڈڈ میزائل فریگیٹ، آئی این ایس ترکش ، ایک چیتک ہیلی کاپٹر اور بحری کمانڈو فورس (ایم اے آر سی او ایس)کے عملے کے ذریعے کیا جاتا ہے۔
آئی بی ایس اے ایم اے آر VIIکے بندر گاہ مرحلے میں پیشہ ورانہ تبادلہ جیسے نقصانات پر کنٹرول اور آگ پر قابو پانے کی مشق، وی بی ایس ایس ؍کروس بورڈنگ لیکچر اور خصوصی فورسیز کے مابین بات چیت شامل ہے۔
مشترکہ بحری مشق ، بحری تحفظ، مشترکہ آپریشنل تربیت، اعلیٰ ترین روایتوں کو ساجھا کرنے اور عام بحری خطروں کو دور کرنے کے لئے بین –کارکردگی صلاحیت کو مضبوط کرے گی۔
************
ش ح-ج ق–ن ع
U. No.11334
(Release ID: 1867241)
Visitor Counter : 171