ریلوے کی وزارت

کابینہ نے مالی سال 22-2021 کے لئے ریلوے ملازمین کو 78 دن کے مساوی پیداوار سے منسلک بونس کی ادائیگی کو منظوری دی

Posted On: 12 OCT 2022 4:25PM by PIB Delhi

وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی سربراہی میں مرکزی کابینہ نے آج ریلوے ملازمین کے لئے مالی سال 22-2021 کے لئے پیداوار سے منسلک بونس کی گزشتہ مدت سے ادائیگی کو منظوری دے دی۔

مجاز ریلوے ملازمین کو ہرسال دسہرہ/پوجا تعطیل سے قبل بی ایل پی کی ادائیگی کی جاتی ہے۔ اس سال بھی 11.27 لاکھ نان گزیٹڈ ریلوے ملازمین کو 78دن کی تنخواہ کے مساوی بی ایل بی دیا گیا ہے۔ مجاز ملازمین کو زیادہ سے زیادہ قابل ادائیگی رقم 17.951 روپے ہے۔ درج بالا رقم مختلف زمروں اور گارڈ، اسٹیشن ماسٹر، سپروائزر ، ٹیکنیشین ، ہیلپر، کنٹرولر، پوائنٹس مین اور دیگر گروپ سی اسٹاف کے افراف کو ادا کی گئی ہے۔

ریلوے ملامزین کے لئے 78 دن کے بی ایل بی کی ادائیگی سے ریلوے کو 1832.09 کروڑ روپے کا خرچ آیا ہے۔ کووڈ-19 کی آزمائشوں کے بعد خراب مالی صورتحال کے باوجود ملازمین کو یہ بونس دیئے جانے کا فیصلہ کیا گیا ۔

بی ایل بی کی ادائیگی ریلوے کی بہتر کارکردگی کے لئے ملامزین کی حوصلہ افزائی اور ترغیب کے طور پر کی جاتی ہے۔

****

U.No: 11327

ش ح۔رف۔س ا



(Release ID: 1867140) Visitor Counter : 101