سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

ہندوستان کی ارضیاتی ماحول پر مبنی  معیشت 12.8 فیصد کی شرح نمو کے ساتھ 2025 تک 63,000 کروڑ روپے سے تجاوز کر جائے گی اور 10 لاکھ سے زیادہ لوگوں کو روزگار فراہم کرے گی


مرکزی وزیر ڈاکٹر جتیندر سنگھ آج حیدرآباد میں اقوام متحدہ کی دوسری عالمی جیو اسپیشل انفارمیشن کانگریس(یو این- ڈبلیو جی آئی سی) 2022 میں کلیدی خطاب کررہے ہیں

5 روزہ کانگریس میں 2000 سے زائد مندوبین بشمول 700 سے زائد بین الاقوامی مندوبین اور تقریباً 120 ممالک کے شرکاء حصہ لے رہے ہیں

ہندوستان میں 250 سے زیادہ جیو اسپیشل اسٹارٹ اپس مختلف شعبوں میں کام کر رہے ہیں جیسے فضلہ کے وسائل کے انتظام، جنگلات، شہری منصوبہ بندی اور سڑکوں کی نقشہ سازی، تاکہ جیو اسپیشل ٹیکنالوجی کی ایپلی کیشنز کا مظاہرہ کریں: ڈاکٹر جتیندر سنگھ

جیو اسپیشل سائنس اور ٹکنالوجی اور تربیت یافتہ افرادی قوت ہندوستانی  جیو اسپیشل  صنعت کے لئے ایک بین الاقوامی جی آئی ایس خدمات مارکیٹ تیار کرنے میں مدد کرے گی

Posted On: 11 OCT 2022 3:58PM by PIB Delhi

ہندوستان کی ارضیاتی ماحول پر مبنی  معیشت 12.8فیصد کی شرح نمو کے ساتھ 2025 تک 63,000 کروڑ روپے سے تجاوز کر جائے گی اور 10 لاکھ سے زیادہ لوگوں کو بنیادی طور پر جیو اسپیشل اسٹارٹ اپس کے ذریعے روزگار فراہم کرے گی۔

یہ بات آج یہاں مرکزی وزیر برائے سائنس و ٹکنالوجی اور ارضیاتی سائنسز کی وزارت ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے حیدرآباد میں دوسری اقوام متحدہ کی عالمی جیو اسپیشل انفارمیشن کانگریس( یو این- ڈبلیو جی آئی سی) 2022 سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

5.jpg

پانچ روزہ کانفرنس میں 2,000 سے زائد مندوبین شرکت کر رہے ہیں جن میں 700 سے زائد بین الاقوامی مندوبین اور تقریباً 150 ممالک کے شرکاء شامل ہیں۔ مزید برآں، سروے آف انڈیا جیسی نیشنل میپنگ ایجنسیز (این ایم اے) ، جس کی 255 سال کی شاندار تاریخ ہے، دنیا بھر سے سینئر حکام، غیر سرکاری تنظیمیں، تعلیمی برادری، اور صنعت، صارف اور نجی شعبے اس جغرافیائی کانگریس میں حصہ لے رہے ہیں۔

 

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ ٹیکنالوجی کی قیادت میں اسٹارٹ اپس کے موجودہ عروج میں، ہندوستان میں تقریباً 250 جیو اسپیشل اسٹارٹ اپس ہیں اور اس شعبے کو مزید فروغ دینے کے لیے، وزیر موصوف نے آج ایک جیو اسپیشل انکیوبیٹر کی نقاب کشائی کی۔

وزیر موصوف نے نشاندہی کی کہ سروے آف انڈیا، جیولوجیکل سروے آف انڈیا، نیشنل اٹلس اور تھیمیٹک میپنگ آرگنائزیشن (این اے ٹی ایم او)، انڈین اسپیس ریسرچ آرگنائزیشن (اسرو) اور نیشنل انفارمیٹکس سنٹر جیسی قومی تنظیموں نے کئی جی آئی ایس پر مبنی پائلٹ پروجیکٹس کو مختلف شعبہ جات جیسے فضلہ کے وسائل کا انتظام، جنگلات، شہری منصوبہ بندی، وغیرہ میں جیو اسپیشل ٹیکنالوجی کے ایپلی کیشنز کااظہار کرنے کے لئے  نافذ کیا ہے۔

وزیرموصوف نے کہا، حکومت، صنعت، محققین، اکیڈمیاں، اور سول سوسائٹی کلیدی حل تیار کرنے کی غرض سے معیاری جغرافیائی ماحولیاتی نظام قائم کرنے کے لیے اکٹھے ہو رہے ہیں۔ انہوں نے کہا، ہندوستانی جغرافیائی ماحولیاتی نظام کو  عمومی  بنانے سے گھریلو اختراعات کو فروغ ملے گا اور ہندوستانی کمپنیوں کو جدید جغرافیائی ٹکنالوجیوں کا فائدہ اٹھاتے ہوئے اور ‘‘آتم نر بھر بھارت’’ یا ‘‘خود کفیل ہندوستان’’ کے خواب کو مکمل طور پر پورا کرتے ہوئے عالمی نقشہ سازی کے ماحولیاتی نظام میں  مسابقت  کرنے کے قابل بنائے گا۔

6.jpg

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے زور دے کر کہا کہ جیو اسپیشل ٹیکنالوجی اور جیوگرافک انفارمیشن سسٹم (جی آئی ایس) جس طرح سے ہندوستان اس ٹیکنالوجی کو اپنا رہا ہے اور آگے بڑھ رہا ہے اس میں ایک اہم اثر ڈالنے والا ہے۔ انہوں نے کہا، دنیا ہندوستان کی طرف دیکھ رہی ہے کہ وہ کس طرح انسانی اور پائیداری کے کچھ بڑے مسائل سے نمٹنے کے لیے ٹیکنالوجی کا استعمال کر رہا ہے۔ وزیر موصوف نے مزید کہا کہ اگرچہ جغرافیائی ٹکنالوجیوں کو ملک میں  گزشتہ پانچ دہائیوں سے زیادہ عرصے سے تیار کیا  جاتا رہا ہے، استعمال کیا  جاتا رہا ہے اور ان کا بندوبست بھی کیا جاتا رہا ہے، لیکن گزشتہ چند سالوں میں جغرافیائی جمہوریت کاری ، حمایت  اور مربوطیت کی طرف حکومت ہند کے انقلابی اقدامات نے اس شعبہ کو ایک نئی رفتار دی ہے۔

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے اس بات کی طرف اشارہ کیا کہ دیہی ترقی کی وزارت نے نقشے کی 21 ڈیٹا لیئرز کا استعمال کرتے ہوئے 45 لاکھ کلومیٹر سے زیادہ دیہی سڑکوں کا نقشہ بنایا ہے، جس میں آبی ذخائر، سرسبز علاقوں، پلاٹوں اور انتظامی مقاصد کے لیے ضروری دیگر ڈھانچوں کے بارے میں معلومات کو ڈیجیٹل کیا گیا ہے۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ تقریباً 2.6 لاکھ گرام پنچایتوں کو وزارت نے نقشہ سازی اور ڈیجیٹائزیشن کی اسکیم کے دائرہ کار میں  شامل  کیا ہے۔ وزیر موصوف نے کہا کہ جغرافیائی شعبے میں ترقی پذیر ٹکنالوجی نے انقلاب انگیز تبدیلیاں  متعارف کرائی  ہیں جس کے تحت ہندوستان میں ایک انچ زمین کا نقشہ بھی بنایا جا سکتا ہے، اس طرح ہندوستانی زمینی اصلاحات کے لیے ٹھوس بیک اپ فراہم کیا جا سکتا ہے۔

اقوام متحدہ کے اقتصادی اور سماجی امور کے شعبہ کے اراکین، یو این- جی جی آئی ایم سیکرٹریٹ، بین الاقوامی مندوبین، اور جیو اسپیشل کانگریس میں معزز شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے، ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے نشاندہی کی کہ حکومت ہند نے 2021 میں نئے جغرافیائی اعداد و شمار کے رہنما خطوط جاری کیے، جہاں اس نے معیشت کے متنوع شعبوں میں جغرافیائی اعداد و شمار کی جامع، انتہائی درست، اور مسلسل اپ ڈیٹ کردہ نمائندگی کے فوائد کو اس یقین کے ساتھ تسلیم کیا کہ  اس سے  ملک میں جدت کو نمایاں طور پر فروغ  حاصل ہوگا اور ہنگامی ردعمل کے لیے ملک کی تیاری کو بہت زیادہ بڑھا واملے گا۔

تاہم، ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے اس بات کی طرف بھی اشارہ کیا کہ ایک جدید اور ترقی یافتہ قومی جغرافیائی ماحولیاتی نظام صرف ٹیکنالوجی میں ہونے والی اختراعات اور پیشرفت کی بنیاد پر تیار نہیں کیا جا سکتا، بلکہ اسے اسٹیک ہولڈرز (بشمول قوموں) کی انفرادی ترجیحات پر مبنی ہونا چاہیے اور اس پر بھی کہ عام شہریوں کی زندگی اور معاش پر  کیسے اثر انداز ہو سکتا ہے۔ ۔ انہوں نے کہا، ہنر مند جغرافیائی افرادی قوت کی بڑھتی ہوئی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے، متعدد یونیورسٹیوں نے انسانی وسائل کی صلاحیت کو بڑھانے کے لیے جیو اسپیشل سائنس اور ٹیکنالوجی پر مبنی کورسز متعارف کرائے اور تربیت یافتہ جغرافیائی افرادی قوت کی دستیابی کو فروغ دینے کے لیے کئی تحقیقی منصوبے شروع کیے گئے۔ انہوں نے کہا، ان اقدامات نے ہندوستانی جغرافیائی صنعت کے لیے ایک بین الاقوامی جی آئی ایس خدمات کی مارکیٹ تیار کرنے کے ایک ایسے موقع کی راہ کھول دی ہے، جس سے اب تک استفادہ نہیں کیا گیا تھا۔

7.jpg

ہندوستانی وزیر نے اقوام متحدہ کی جیو اسپیشل کانگریس کو بتایا کہ دنیا جغرافیائی معلومات کی روایتی تعریف اور اس کے اطلاق سے جدید ٹیکنالوجی جیسے ڈیجیٹل جوڑوں اور میٹا ورسیز کا استعمال کرتے ہوئے حقیقی زندگی کے مسائل کے جغرافیائی حل کی ایک بہت زیادہ متحرک تعریف کی طرف بڑھ چکی ہے۔ انہوں نے کہا، دنیا نے جگہوں کی تلاش کے لیے کاغذی نقشوں کے استعمال کے دنوں سے لے کر روزمرہ کے فیصلوں میں ماحولیاتی ذہانت کو اپنانے تک بہت طویل فاصلہ طے کیا ہے۔

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے نشاندہی کی کہ حالیہ کووڈ-19 وبائی امراض سے نمٹنے کے طور طریقے  ایک قابل ذکر مثال ہے جہاں صحت کی خدمت کی ایپ تیار کرنے کے لیے ارضیات کی قوت سے  کام کرنے والی  ٹیکنالوجی کا استعمال کیا گیا، جس سے کنٹینمنٹ زونز کی نشاندہی، شہریوں کی نقل و حرکت کی نگرانی، ویکسین کے انتظام اور سماجی دوری کو یقینی بنانے میں مدد ملی۔ دیگر  ارضیات کی قوت سے کام کرنے والی ٹیکنالوجیز نے ہاٹ اسپاٹ کو سینیٹائز کرنے، دور دراز سے صحت کی دیکھ بھال اور تشخیص کے لیے ٹیلی میڈیسن کی سہولیات کا قیام، اور صحت کے بحران سے نمٹنے کے لیے بنیادی ڈھانچے کی دستیابی کا تجزیہ کرنے میں مدد کی۔

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا، یہ پیش رفت ٹیکنالوجی کی حقیقی صلاحیت کو اجاگر کرنے میں مدد کر رہی ہے اور ایک ہی وقت میں جغرافیائی معلومات کے کراس سیکٹر کی تخلیق، استعمال اور انتظام کو تبدیل کر رہی ہے۔ سرکاری اور نجی اسٹیک ہولڈرز جغرافیائی معلومات کو پائیدار ترقی کے میکانزم کی ریڑھ کی ہڈی کے طور پر، نیچے سے اوپر تک دیکھ رہے ہیں۔ حکومت، صنعت، محققین،  تعلیمی برادری ، اور سول سوسائٹی کلیدی حل تیار کرنے کے لیے معیاری جغرافیائی ماحولیاتی نظام قائم کرنے کے لیے اکٹھے ہو رہے ہیں۔ وزیر موصوف نے مزید کہا کہ اس یو این ڈبلیو جی آئی سی کے نمائشی حصے میں ہم اس ماحولیاتی نظام کی جھلک دکھا رہے ہیں۔

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے نتیجہ اخذ کرتے ہوئے یہ بات کہی کہ مستقبل کے قومی جغرافیائی ماحولیاتی نظام کو ایک جامع تبدیلی کی ضرورت ہے، تاکہ 'زمینوں کو توڑنے اور جوڑنے' کے لیے ڈیجیٹل اکانومی میں اختراعات کو جاری رکھا جا سکے اور تمام ماحولیاتی نظاموں میں ڈیٹا کے استعمال کو آسان بنانے کے لیے ان ٹیکنالوجی ایجادات کے ساتھ ہم آہنگ ہو کر کام کیا جا سکے۔ ۔ وزیر موصوف نے خواہش ظاہر کی کہ دوسرا UNWGIC یو این ڈبلیو جی آئی سی وہ  انتہائی اہم عالمی تقریب  ہو، جہاں گلوبل جیو اسپیشل انفارمیشن مینجمنٹ کا ارتقاء ٹیکنالوجی کی قیادت میں انسانیت کی ترقی کی طرف ہو گا۔

*************

 

 

ش ح۔  س ب۔ رض

 

U. No.11302


(Release ID: 1867017) Visitor Counter : 172


Read this release in: English , Hindi