وزارتِ تعلیم

اعلی تعلیم سے متعلق ہند-ناروےمشترکہ ورکنگ گروپ کی میٹنگ

Posted On: 11 OCT 2022 5:44PM by PIB Delhi

ہندوستان نے 11 اکتوبر 2022 کو نئی دہلی میں ہند-ناروے مشترکہ ورکنگ گروپ برائے اعلیٰ تعلیم کی 6ویں میٹنگ کی میزبانی کی۔

2022-10-11 17:04:55.1930002022-10-11 17:04:55.274000 

 ہندوستان کی طرف سے محترمہ نیتا پرساد ، جوائنٹ سکریٹری، بین الاقوامی تعاون، وزارت تعلیم، اور ناروے کی طرف سے محترمہ  این لائن وولڈ، ڈائریکٹر جنرل، وزارت تعلیم و تحقیق نے میٹنگ کی  صدارت کی۔ ہندوستان میں ناروے کے سفیر نے بھی میٹنگ میں شرکت کی۔

مشترکہ ورکنگ گروپ کا قیام 25 اپریل 2022 کو ہندوستان اور ناروے کے درمیان ہائر ایجوکیشن کے شعبے میں تعاون کے مفاہمت نامے کے نفاذ کی نگرانی کے لیے کیا گیا تھا۔

دونوں فریقوں نے 2014 میں دستخط کیے گئے سابقہ ہند-ناروے ایم او یو کے دائرہ کار کے تحت تیار کیے گئے ہند-ناروے تعاون پروگرام کے تحت ہونے والی پیش رفت کا جائزہ لیا اور مجموعی اعلیٰ تعلیمی پالیسی اور ترجیحات، طلباء/فیکلٹی کی نقل و حرکت اور ہنر مندی کی ترقی کے میدان میں تعاون پر غوروفکر کیا۔

 

****


 

ش ح ۔ م م ۔ م ر

U.No:12291

 



(Release ID: 1866963) Visitor Counter : 116