وزارت خزانہ
3.96 فیصد جی ایس کی ازسر نو ادائیگی
Posted On:
11 OCT 2022 3:10PM by PIB Delhi
3.96 فیصد سود والی جی ایس 2022 کی بقایہ رقم پر 09 نومبر 2022 کو دوبارہ قابل ادا ہوگی۔ مذکورہ تاریخ سے اس پر کوئی سود نہیں وصولا جائے گا۔ نیگوشی ایبل انسٹرومنٹس ایکٹ 1881 کے تحت کسی بھی ریاستی حکومت کے ذریعہ ازسرنو ادائیگی کے دن تعطیل کی صورت میں متعلقہ قرضوں کی ازسر نو ادائیگی اس ریاست کے ادائیگی کےدفاتر کے ذریعہ کام کاج کے گذشتہ دن کی جائے گی۔
سرکاری تمسکات قواعد 2007 کے ذیلی قواعد 24 (2) اور 24 (3) کے مطابق ادا کی جانے والی رقم کی ادائیگی سرکاری تمسکات کے درج رجسٹر ہولڈر کو یا تو ایک پے آرڈر، جس میں اس کے بینک کھاتے سے متعلق تفصیلات ہوگی، کے ذریعہ کی جائے گی یا اس رقم کو اس ہولڈر کے کھاتے میں ڈال دیا جائے گا جس میں الیکٹرانک طریقہ سے رقم حاصل کرنے کی سہولت ہوگی۔ تمسکات کے سلسلے میں ادائیگی کے مقصد سے، اصل سبسکرائبر یا اس طرح کے سرکاری تمسکات کے بعد میں آنے والے ہولڈرس اپنے بینک کھاتے کی متعلقہ تفصیلات پہلے ہی جمع کرائیں گے۔حالانکہ، برقی ذرائع سے رقومات کی وصولی کے لیے بینک کھاتہ/مینڈیٹ کی متعلقہ تفصیلات کی عدم موجودگی میں، مقررہ تاریخ پر قرض کی واپسی میں سہولت فراہم کرنے کے لیے، ہولڈرز پبلک ڈیبٹ دفاتر ، خزانہ کے محکموں/ خزانہ کے ذیلی محکموں اور اسٹیٹ بینک آف انڈیا (جس میں وہ سود کی ادائیگی کے لیے داخل/درج رجسٹر ہیں) میں باضابطہ طور پر ڈسچارج شدہ تمسکات کو ازسر نو ادائیگی کے لیے مقررہ تاریخ سے 20 دن قبل پیش کر سکتے ہیں۔
ڈسچارج قیمت حاصل کرنے کے طریقہ کار کی مکمل تفصیلات کسی بھی مذکورہ بالا ادائیگی دفتر سے حاصل کی جاسکتی ہیں۔
******
ش ح۔ا ب ن۔ م ف
U-NO.12279
(Release ID: 1866906)
Visitor Counter : 145