نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کی وزارت

نیشنل اینٹی ڈوپنگ ایجنسی اور نیشنل ڈوپ ٹیسٹنگ لیبارٹری کی جانب سے 12 سے 14 اکتوبر 2022 تک ’’ڈبلیو اے ڈی اے ایتھلیٹ بائیولوجیکل پاسپورٹ سمپوزیم- 2022‘‘ کا انعقاد کیا جائے گا


نوجوانوں کے امور اور کھیلوں کے مرکزی وزیر جناب انوراگ سنگھ ٹھاکر افتتاحی اجلاس سے خطاب کریں گے

ہندوستان میں اپنی نوعیت کا یہ پہلا سمپوزیم منعقد کیا جا رہا ہے

Posted On: 11 OCT 2022 3:39PM by PIB Delhi

نیشنل اینٹی ڈوپنگ ایجنسی (این اے ڈی اے) اور نیشنل ڈوپ ٹیسٹنگ لیبارٹری (این ڈی ٹی ایل) کی طرف سے نئی دہلی میں 12 سے 14 اکتوبر 2022 تک "ڈبلیو اے ڈی اے ایتھلیٹ بائیولوجیکل پاسپورٹ (اے بی پی) سمپوزیم- 2022" کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ نوجوانوں کے امور اور کھیلوں کے مرکزی وزیر جناب انوراگ سنگھ ٹھاکر سمپوزیم کے افتتاحی اجلاس سے خطاب کریں گے۔

اولین ڈبلیو اے ڈی اے اے بی پی سمپوزیم کی میزبانی اینٹی ڈوپنگ لیب قطر (اے ڈی ایل کیو) نے نومبر 2015 میں دوحہ، قطر میں کی تھی۔ دوسرے ڈبلیو اے ڈی اےاے بی پی سمپوزیم کا اہتمام اطالوی فیڈریشن آف اسپورٹس میڈیسن (ایف ایم ایس آئی) نے 2018 میں روم، اٹلی میں کیا تھا۔ یہ ڈبلیو اے ڈی اے کا تیسرا اے بی پی سمپوزیم ہے اور پہلی بار ہندوستان اس کی میزبانی کر رہا ہے۔ اس سمپوزیم میں 56 ممالک سے دو سو سے زائد شرکاء، ڈبلیو اے ڈی اے کے افسران، مختلف قومی اینٹی ڈوپنگ تنظیموں کے نمائندے اور ماہرین، ایتھلیٹ پاسپورٹ مینجمنٹ اکائیاں (اے پی ایم یوز) اور ڈبلیو اے ڈی اے کی تسلیم شدہ لیبارٹریوں کے نمائندے اس سمپوزیم میں حصہ لے رہے ہیں۔

حالیہ رجحانات، کامیابیاں اور اے بی پی کو درپیش آزمائشیں، اسٹیرایڈل ماڈیول کو متاثر کرنے والے الجھنے والے عنصر کا انتظام، اے بی پی وغیرہ کے لیے اسٹریٹجک ٹیسٹنگ کو تیار کرنا اس سمپوزیم میں بحث کا مرکزی موضوع  ہو گا جو ڈبلیو اے ڈی اے کو اے پی ایم یوز کے ذریعے کھیلوں میں ڈوپنگ کا پتہ لگانے اور اسے ختم کرنے کے لیے کام کرنے میں مدد کرے گا۔

چونکہ این ڈی ٹی ایل ہندوستان میں اے ایم پی یو قائم کرنے کے عمل میں ہے اس لئے اس سمپوزیم سے ملک میں ضروری مہارت پیدا کرنے اور ہندوستان کے اینٹی ڈوپنگ پروگرام کو مضبوط بنانے میں ہندوستانی کھیلوں کو مدد ملے گی نیز ہم اینٹی ڈوپنگ میں علاقائی رہنما بننے کے قابل ہو سکیں گے۔ اے پی ایم یو کا قیام ہندوستان کو کھیلوں میں اپنی صلاحیتوں کو بڑھانے کے قابل بنائے گا اور ملک وزیر اعظم مودی کے 'آتم نر بھر بھارت' کے ویژن کی تائید کرنے کے لئے کھیلوں کی طاقت بن جائے گا۔

*****

U.No:12283

ش ح۔رف۔س ا



(Release ID: 1866905) Visitor Counter : 101


Read this release in: English , Gujarati , Hindi , Marathi