اسٹیل کی وزارت

آئی سی ٹی اور ڈجیٹل حل کے لئے این ایم ڈی سی  نے ریل ٹیل کے ساتھ  مفاہمت  نامے پر دستخط کئے

Posted On: 11 OCT 2022 11:46AM by PIB Delhi

کانکنی کی اہم کمپنی  این ایم ڈی سی اور ہندوستان کی ریل ٹیل کارپوریشن نے  آئی سی ٹی  اور این ایم ڈی سی  کے ڈجیٹل ٹرانفارمیشن  خدمات کا اس کے دونوں کارپوریٹ  دفاتر  اور مائننگ کامپلیکسز  احاطہ کرتے ہوئے  ایک معاہدے  پر دستخط کئے ہیں۔

اس بارے میں  ایک مفاہمت  نامے پر  جناب ایچ  سندر م  پربھو ،  این ایم ڈی سی کے جی ایم  (سی اینڈ اے ایم پی :آئی ٹی)   اور  ریل ٹیل کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر  جناب منوہر راجہ  نے این ایم ڈی سی  کے سی ایم ڈی جناب سمت دیب کی موجودگی میں  پیر کےدن  حیدرآباد میں  این ایم ڈی سی کے ہیڈ کوارٹر میں  دستخط کئے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0012JZI.jpg

این ایم ڈی سی کے سی ایم ڈی جناب سمت دیب نے  کہا کہ اس شراکتداری کی توجہ وسائل  کے زیادہ سے زیاد ہ استعمال   اور  کانکنی سے متعلق  جوابدہی کی تعمیل  پر مرکوز ہوگی،جس سے کانکنی کے شعبے میں  زبردست  ڈجیٹل تبدیلی کی راہ ہموار ہوگی۔ہندوستان کے ایک سرفہرست  کانکن ہونے کی حیثیت سے  این ایم ڈی سی  خود کاری   اور ڈجیٹلائزیشن    کو پہلے ہی اختیارکرنے والی رہی ہے ۔ ریل ٹیل کے ساتھ  ہماری شراکتداری   اس سفر کو   ،جس  کو ہم  پہلے سے جاری کئے ہوئے ہیں، مزید تیز کردے گی۔

این ایم ڈی سی  کے  ڈائریکٹر  (مالیات ) جناب امتوا مکھرجی نے کہا کہ ریل ٹیل  کنسلٹینسی  ،  پروجیکٹ مینجمنٹ  اور نفاذ  کی خدمات  مہیا کرے گی، جو  فعالیت اور شفافیت میں  اضافہ کرے گی۔ یہ این ایم ڈی سی کو  سرفہرست لیگ میں  رکھنے کے لئے  آگے کی جانب ایک زبردست قدم ہے۔

یہ مفاہمت  نامہ  اس شراکت  پر مبنی ہے ، جو  این ایم ڈی سی نیشنل ریلوے  ٹیلی کام کے ساتھ  پہلےسے رکھتی ہے، جو کہ  این ایم ڈی سی کے  گیارہ مقامات  پر ایم پی  ایل ایس    وی پی این ،  سات مقامات پر انٹرنیٹ لیز ڈ لائنز ( آئی ایل ایل ) اور سات سال سے          ہائی – ڈفنیشن ویڈیو کانفرنسنگ   حل  مہیا کررہی ہے۔

*************

 

ش ح۔ا ک ۔ رم

U-11273



(Release ID: 1866740) Visitor Counter : 134


Read this release in: English , Hindi , Punjabi , Telugu