کامرس اور صنعت کی وزارتہ
azadi ka amrit mahotsav

شعبہ برائے فروغ صنعت اور داخلی تجارت (ڈی پی آئی آئی ٹی) کی زیر میزبانی بی20 انڈونیشیا گلوبل ڈائیلاگ پر کانفرنس


کانفرنس سے اس بات کو یقینی بنانے میں مدد ملے گی کہ ہندوستانی نقطہ نظر کی بی20 انڈونیشیا کی پالیسی کی سفارشات میں  اچھی طرح نمائندگی کی گئی ہے

Posted On: 10 OCT 2022 5:20PM by PIB Delhi

صنعت اور داخلی تجارت کے فروغ (ڈی پی آئی آئی ٹی) نے آج نئی دہلی میں کنفیڈریشن آف انڈین انڈسٹری (سی آئی آئی) کے ساتھ شراکت میں بی20 انڈونیشیا گلوبل ڈائیلاگ پر کانفرنس کی میزبانی کی جس کا مقصد ہندوستانی صنعت کے نقطہ نظر کو بی20 انڈونیشیا کی پالیسی سفارشات کے ساتھ ہم آہنگ کرنا ہے۔ اس کانفرنس سے اس بات کو یقینی بنانے میں مدد ملے گی کہ ہندوستانی نقطہ نظر کی بی20 انڈونیشیا کی پالیسی کی سفارشات میں  اچھی طرح نمائندگی کی گئی ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001RU07.jpg

بزنس 20 (بی20) جسے 2010 میں تشکیل دیا گیا تھا عالمی کاروباری برادری کے ساتھ باضابطہ جی20 ڈائیلاگ فورم ہے۔ بی20 کا مقصد اقتصادی ترقی اور ترقی کو فروغ دینے کے لئے باری باری کی صدارت کے ذریعہ پیش کی جانے والی ترجیحات پر ٹھوس اور قابل عمل پالیسی سفارشات سامنے لانا ہے۔

 

انڈونیشیا سے 20 سے زیادہ کاروباری مندوبین نے اس کانفرنس میں شرکت کی جن میں مسٹر ایم ارشد راشد پی ایم، چیئرمین، انڈونیشیا چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (کے اے ڈی آئی این)، محترمہ شنتا ودجاجا کامدانی، چیئر، بی20 انڈونیشیا کے علاوہ عزت مآب اینا ایچ کرشنامورتی، انڈونیشیائی سفیر برائے ہند  نے کانفرنس میں شرکت کی۔

 

ہندوستانی حکومت کی طرف سے ہندوستانی شیرپا برائے جی 20 جناب امیتابھ کانت، صنعت اور داخلی تجارت کے شعبہ کے سکریٹری جناب انوراگ جین اور ڈی پی آئی آئی ٹی اور دیگر متعلقہ وزارتوں کے دیگر سینئر افسران نے نمائندگی کی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0020DSD.jpg

ہندوستانی صنعت کی نمائندگی بہت سے رہنماؤں نے کی جن میں جناب چندرجیت بنرجی، ڈی جی، سی آئی آئی؛ ڈاکٹر نوشاد فوربس، سابق صدر، کنفیڈریشن آف انڈین انڈسٹری (سی آئی آئی) اور جناب دیپک باگلا، ایم ڈی اور سی ای او  اِنویسٹ انڈیا شامل ہیں۔

 

افتتاحی اور تعارفی کلمات کے بعد، (1) تجارت اور سرمایہ کاری (2) توانائی، پائیداری اور آب و ہوا (3) ڈیجیٹائزیشن اور (4) فنانس اور انفراسٹرکچر پر مکالمے منعقد کئے گئے جس میں بی20 انڈونیشیا کے نقطہ نظر کے بعد ہندوستانی صنعت اور حکومت ہند کے نقطہ ہائے نظر پیش کئے گئے۔

 

جی 20 19 ممالک + یورپییونین کا ایک گروپ ہے جو مل کر عالمی جی ڈی پی کی تقریباً 85 فی صد، عالمی تجارت کی 75 فی صد اور دنیا کی آبادی کی 60 فی صد کی نمائندگی کرتا ہے۔ جی20 کے ممبران یہ ہیں: ارجنٹینا، آسٹریلیا،برازیل، کناڈا، چین، فرانس، جرمنی، ہندوستان، انڈونیشیا، اٹلی، جاپان، جمہوریہ کوریا، میکسیکو، روس، سعودی عرب، جنوبی افریقہ، ترکی، برطانیہ، امریکہ  اور یورپییونین۔ انڈونیشیا سرِ دست جی20 کی صدارت سنبھال رہا ہے۔

 

یہ بات چیت بی20 کے حتمی سربراہی اجلاس کی راہ ہموار کرے گی جو 13-14 نومبر 2022 کو انڈونیشیا میں ہوگی۔

***

ش ح۔ ع س ۔ ک ا


(Release ID: 1866590) Visitor Counter : 133


Read this release in: English , Hindi , Telugu