کانکنی کی وزارت
کانکنی کی وزارت نے نوٹی فائڈ ایکسپلوریشن ایجنسیوں کو عام ہدایات جاری کیں کہ وہ نیشنل منرل ایکسپلوریشن ٹرسٹ (این ایم ای ٹی) کے پاس پروجیکٹ کی تجاویز جمع کرائیں
معدنیات کی تلاش کو مزید تیز کرنے کے لیے نئی پہل
Posted On:
10 OCT 2022 5:10PM by PIB Delhi
ملک میں معدنیات کی تلاش کی سرگرمیوں کو فروغ دینے کے مقصد سے ، مرکزی حکومت نے ’نیشنل منرل ایکسپلوریشن ٹرسٹ‘ (این ایم ای ٹی) قائم کیا جو اپنے آغاز سے ہی ملک بھر میں تلاش کے پروجیکٹوں کو انجام دینے کے لیے مختلف نوٹی فائڈ ایکسپلوریشن ایجنسیوں کو فنڈ فراہم کر رہا ہے۔
اسی مناسبت سے، این ایم ای ٹی نے این ایم ای ٹی فنڈز کے ذریعے معدنیات کی تلاش کے لیے این ایم ای ٹی کے شیڈول آف چارجز (ایس او سی) پر مبنی تفصیلی لاگت کے تخمینے کے ساتھ تجاویز ، مجوزہ بلاک ایریا/زمین کی حقیقی حیثیت (کہ وہ فری ہولڈ/لیز ہولڈ/ریاست کی طرف سے محفوظ ہو) کے سرٹیفکیٹ سمیت جمع کرانے کے لیے این ای اے کو 24 فروری 2021 کو عام ہدایات جاری کی ہیں ۔
اب، یہ دیکھا گیا ہے کہ متعلقہ ریاستی اتھارٹی سے مجوزہ بلاک ایریا/زمین کی حقیقی حیثیت (کہ وہ فری ہولڈ/لیز ہولڈ/ریاست کی طرف سے محفوظ ہو) کا سرٹیفکیٹ فراہم کرنے میں بہت سے معاملات میں کافی تاخیر ہو رہی ہے۔ جس کی وجہ سے ملک میں معدنیات کی تلاش شروع کرنے میں غیر ضروری تاخیر ہوئی ہے۔ لہذا این ایم ای ٹی فنڈ کے لیے پراجیکٹ کی تجاویز جمع کرانے کے لیے عام ہدایات کو مزید واضح کیا جاتا ہے جیسا کہ درج ذیل ہے: -
منرل ایکسپلوریشن کارپوریشن لمیٹڈ (ایم ای سی ایل) اور دیگر نوٹی فائڈ سی پی ایس یوز ریاستی اتھارٹی سے مجوزہ بلاک ایریا/زمین کی حقیقی حیثیت ( کہ وہ فری ہولڈ/لیز ہولڈ/ریاست کی طرف سے محفوظ ہو ) سے متعلق سرٹیفکیٹ کے لیے ریاستی حکومت کو درخواست بھیجیں۔ ریاستی حکومت 60 دنوں کے اندر مجوزہ بلاک ایریا/زمین کی حقیقی حیثیت ( کہ وہ فری ہولڈ/لیز ہولڈ ہے)سے متعلق سرٹیفکیٹ فراہم کرے گی۔
ساٹھ دنوں کے بعد ریاستی حکومت سے سرٹیفکیٹ نہ حاصل ہونے کی صورت میں، پراجیکٹ کی تجویز این ایم ای ٹی سیکرٹریٹ کے پاس تکنیکی اور مالیاتی جانچ کے لیے تکنیکی اور لاگت سے متعلق کمیٹی (ٹی سی سی) میں پیش کی جا سکتی ہے۔ ریاستی حکومت کے کانکی اور جیولوجی کے محکمے / ڈائریکٹوریٹ کے ڈائرکٹر، کو پروجیکٹ کی تجویز کی تکنیکی جانچ کے دوران مجوزہ بلاک ایریا کی حیثیت (کہ وہ فری ہولڈ/لیز ہولڈ ہے ) کے بارے میں وضاحت کی جا سکے۔
تکنیکی اور اقتصادی مناسبت کی بنیاد پر، پراجیکٹ کی تجویز کے لیے تلاش کے کام کو انجام دینے کے واسطے منظوری دی جائے گی۔ تلاش کا کام شروع کرنے سے پہلے، ایم ای سی ایل اور دیگر نوٹی فائڈ سی پی یوز اس بات کی تصدیق کریں گے کہ بلاک کا ایریا کسی لیز ہولڈ کے تحت نہیں ہے اور یہ کہ کسی دوسری ریاستی/مرکزی/نجی تلاش ایجنسیوں نے مجوزہ بلاک کے علاقے میں تلاش کا کام شروع نہیں کیا ہے۔
کانکنی کی وزارت طرف سے یہ اہم پہل ملک میں معدنیات کی تلاش میں تیزی لانے کے لیے کی گئی ہے اور اس سے معدنیات میں خود کفیلی حاصل کرنے اور معاشی ترقی اور روزگار کو فروغ دینے میں مدد ملے گی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ش ح۔ا گ۔ن ا۔
U-0000
(Release ID: 1866562)