اسٹیل کی وزارت

این ایم ڈی سی کی جانب سے سائبرسکیورٹی کے بارے میں بیداری پیداکرنے سے متعلق بات چیت کا انعقاد

Posted On: 07 OCT 2022 7:57PM by PIB Delhi

کان کنی سے متعلق قومی ادارے ، این ایم ڈی سی نے آج حیدرآباد میں واقع اپنے ہیڈکوارٹرمیں سائبر سکیورٹی کے بارے میں بیداری پیداکرنے سے متعلق بات چیت کا انعقاد کیا۔ کمپنی ، سائبرسکیورٹی کے بارے میں پیداکرنے سے متعلق قومی مہینہ  منارہی ہے ۔ کمپنی ہرسال اکتوبر کے مہینے میں اسے مناتی ہے ، جس میں سرکاری اورپرائیویٹ کمپنیاں ملک کی مجموعی  لچک میں اضافہ کرنے اوراسے مستحکم بنانے کی غرض سے یکجاہوتی ہیں ۔

این ایم ڈی سی کے سی ایم ڈی جناب سُمیت دیب اورڈائریکٹر(خزانہ ) جناب امیتابھ مکھرجی نے این ایم ڈی سی کے مقام پرایک محفوظ سائبر بنیادی ڈھانچہ بنانے کی حوصلہ افزائی کی ۔ ای اینڈ ایمپ وائی کے پارٹنر جناب کرشنا ساستری نے کلیدی خطبہ دیا۔

این ایم ڈی سی کے سی ایم ڈی جناب سُمیت دیب نے کہاکہ حکومت ہند کے ڈجیٹل انڈیا کے وژن ، کامقصد ملک کے عوام اورتنظیموں کو بااختیاربناناہے ۔ اس ویژن کے عین مطابق ، این ایم ڈی سی ، ڈجیٹل پرمبنی بنانے اورخود کارطریق کاراختیارکررہی ہے ۔ انھوں نے کہاکہ ملازمین اورشراکت داروں اورمتعلقہ فریقوں کا تحفظ کرنا ، کمپنی کی ذمہ داری ہے ، کیونکہ یہ لوگ ، ڈجیٹل دنیا میں چوکس ، باخبر، بیداراورمحفوظ رہ کر ہمارا تحفظ کرتے ہیں ۔

جناب کرشناساستری پی نے سائبرجرائم اوراگلی نسل کے حملوں کی عالمی لاگت سے متعلق اعدادوشمار پیش کئے اورافراد ، تنظیموں اور ملکوں میں سائبر نظم وضبط قائم کرنے کی ضرورت کو اجاگرکیا۔ انھوں نے یہ بھی کہاکہ این ایم ڈی سی اپنا سائبر بنیادی ڈھانچہ تیارکرتی ہےاور سائبرسکیورٹی ، آگے بڑھنے اورپیش قدمی کرنے کے لئے بہت اہم کرداراداکرے گی۔ کمپنی نے اطلاعاتی سکیورٹی سے متعلق بندوبست اور حکمرانی سے متعلق ایک مضبوط نظام قائم کیاہے ۔ این ایم ڈی سی کے ملازمین کو سائبر نگرانی کامظاہرہ کرناچاہیئے اور کمپنی اور ملک کی نمٹنے کی قوت کو مستحکم بناناچاہیئے ۔

این ایم ڈی سے کے خزانے کے ڈائریکٹرجناب امیتابھ مکھرجی نے کہاکہ یہ کہنامشکل ہے کہ آیاآج ہم ٹیکنولوجیوں کے آقاہیں یا ٹیکنولوجی کے غلام ہیں۔لیکن حقیقت یہ ہے کہ اب ٹیکنولوجی ہمیشہ دائم وقائم رہنے والی ہے ۔ صارفین اس بات کی ذمہ داری سنبھال سکتے ہیں کہ وہ اپنے برتاؤ اورسلوک میں تبدیلی کے ساتھ کس طرح ٹیکنولوجی کو بروئے کارلائیں گے ۔ اب جب کہ این ایم ڈی سی کے سائبر کے سرگرم ماہرین دن رات کام کرتے ہیں تاکہ ہماری حفاظت کرسکیں ۔ ہمیں بھی ویب پرذمہ داری کا مظاہرہ کرنا چاہیئے ۔

***********

 

 

(ش ح ۔ع م ۔ ع آ)

U -11238



(Release ID: 1866439) Visitor Counter : 89


Read this release in: English , Hindi , Punjabi