شمال مشرقی ریاستوں کی ترقی کی وزارت

شمال مشرقی کونسل کے مکمل اجلاس کا دوسرا دن ایک کلیدی خاکہ کے ساتھ اختتام پذیر ہوا

Posted On: 09 OCT 2022 7:55PM by PIB Delhi

شمال مشرقی کونسل کی مکمل میٹنگ جو 8 اکتوبر 2022 کو شروع ہوئی تھی، مرکزی وزیر داخلہ اورامدادباہمی کے وزیر اور این ای سی کے چیئرمین جناب امت شاہ کی صدارت میں شاندار طریقے سے اختتام پذیر ہوا۔

ممتاز معززین میں ایم ڈی او این ای آر ، سیاحت اور ثقافت کے وزیر اور این ای سی کے نائب صدر جناب جی کشن ریڈی، وزیرمملکت اور این ای سی کے ممبر جناب بی ایل ورما، شمال مشرقی خطے کے معزز گورنرصاحبان اور وزیر اعلیٰ، نائب وزیر اعلیٰ، مرکزی اور ریاستی محکموں کے اعلیٰ افسران  اس میٹنگ میں شامل تھے۔ تمام نامورشخصیات کی این ای سی کے  سکریٹری جناب کے موسس چلائی نے عزت افزائی کی ۔

شمال مشرقی  ریاستوں کے معزز گورنرصاحبان  نے اپنی تجاویز اور آراء پیش کیں جو شمال مشرقی خطے میں ترقی کے روڈ میپ کو مزید تقویت دیں گی۔

شمال مشرقی خ طے معزز وزرائے اعلیٰ اور نائب وزرائے اعلیٰ نے بھی مکمل اجلاس میں شرکت کی اور قوم کی اجتماعی ترقی اور خوشحالی کے لیے مرکز اور ریاست کے درمیان شراکت داری کو مزید تقویت دینے پر بات کی۔

دوسرے دن کی میٹنگ جنوری 2021 میں ہونے والی 69ویں مکمل میٹنگ کی کارروائی کی رپورٹ کی تصدیق اورانہیں پیش کرنے پر توجہ مرکوز کی گی۔میٹنگ میں شمال مشرقی ریاستوں میں جنگل کاری کی پیشرفت کی رپورٹ پر مرکوز تھی۔

مکمل میٹنگ میں شمال مشرقی خطے میں جاری مختلف سماجی اور ترقیاتی پروجیکٹوں کی حالت کا جائزہ لیا گیا۔ ریاستی حکومتوں اور مرکزی وزارتیں آنےوالے کلیدی روڈ میپ تیار کرنے کے لئے کام کررہی ہیں ۔

ایم ڈی او این ای آرکے سکریٹری،جناب لوک رنجن نے بحث و مباحثے کے دوران اپنے خیالات مشترک کئے جو کہ مکمل اجلاس  کے پہلے  زیر بحث آئے تھے ۔ اس میں حسب ذیل مباحثے شامل ہے:

  1. ترقی کے انجن کے طور پر شمال مشرقی خطے کے لیے وژن اور حکمت عملی۔

 

  1. اپنی متعلقہ ریاستوں کی 'ترجیحات اور کامیابی کی کہانیاں' کے موضوعات پر پریزنٹیشنز اور اہم موضوعات جیسے 'ٹیلی کام، براڈ بینڈ اور انٹرنیٹ کنیکٹیویٹی کے بنیادی شعبے کی ترقی اور سیاحت کے لیے علاقائی منصوبہ بندی' پر غور کیا گیا۔
  2.  ایم ایس ایم ای سیکٹر اورایس ایچ جیز ، زراعت، باغبانی اور صنعتوں کو آتم نربھر بھارت کو پورا کرنے کے وژن کے ساتھ بااختیار بنانا
  3. تعلیم اور حفظان صحت کے شعبے میں این جی اوز اور پرائیویٹ شراکت  داروں کے درمیان تعاون۔

این ای سی کے سکریٹری جناب کے موسی چلائی نے کہا کہ شمال مشرقی کونسل نے 50 سال مکمل کر لیے ہیں اورشمال مشرقی خطے میں گولڈن جوبلی تقریبات کی تجویز پیش کی ہے۔

اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے جناب جی کشن ریڈی نے کہا کہ شمال مشرقی ہندوستان کی ترقی ہمارے ملک کی ترقی کے لیے اہم ہے۔چاہے یہ  ریلوے ہو، روڈ ویز، آبی گزرگاہیں، ایئر ویز اور ٹیلی مواصلات، شمال مشرقی ہندوستان ہر شعبے میں ترقی کر رہا ہے اور وزیر اعظم جناب نریندر مودی جی کی مثالی قیادت میں حکومت ہند نے ہر محاذ پر شمال مشرقی ہندوستان کی ترقی کو ترجیح دی ہے۔وزرا کی مرکزی کونسل شمال مشرقی خطے کالگاتار دوورہ کرتی رہی ہے کہ تاکہ شہریوں اور حکمرانی کے درمیان فاصلے کو کم کیا جاسکے۔ جناب ریڈی نے کہا کہ تمام شراکت دار جو مرکز اور ریاست کے اس ترقیاتی روڈ میپ میں اکٹھے ہوں گے اور ایم ڈی او این ای آر خطے کی ترقی کی ہر کوشش میں ان کا ساتھ دے گا۔

شمال مشرقی ہندوستان میں باصلاحیت نوجوانوں  کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے، معززین نے 12ویں جماعت کے بورڈ امتحانات کے فاتحین کو این ای سی نیتاجی ایوارڈز سے نوازا۔

اس موقع پر، جناب امت شاہ نے این ای ایچ ایچ ڈی سی موبائل ایپلیکیشن کا آغاز کیا جو شمال مشرقی ہندوستان کے کاریگروں اور بنکروں کے لیے وقف ہے۔ اس موبائل ایپلیکیشن کے ذریعے، این ای ایچ ایچ ڈی سی اپنے کاریگروں اور بنکروں کو آن لائن رجسٹر کر سکتا ہے، مستند ڈیٹا اکٹھا کر سکتا ہے۔ یہ خصوصی طور پر تیار کردہ آن لائن کورسز کے ذریعے تربیت فراہم کرے گا اور شکایات کے ازالے میں ان کی مدد کرے گا۔ ایپ انہیں اہم سرکاری اسکیموں، اقدامات اور آنے والے واقعات سے آگاہ کرے گا۔

اس موقع پر، جناب امت شاہ نے NEHHDC موبائل ایپلیکیشن کا آغاز کیا جو شمال مشرقی ہندوستان کے کاریگروں اور بنکروں کے لیے وقف ہے۔ اس موبائل ایپلیکیشن کے ذریعے، NEHHDC اپنے کاریگروں اور بنکروں کو آن لائن رجسٹر کر سکتا ہے، مستند ڈیٹا اکٹھا کر سکتا ہے۔ یہ خصوصی طور پر تیار کردہ آن لائن کورسز کے ذریعے تربیت فراہم کرے گا اور شکایات کے ازالے میں ان کی مدد کرے گا۔ ایپ انہیں اہم سرکاری اسکیموں، اقدامات اور آنے والے واقعات سے آگاہ کرے گی۔

 

اپنی تقریر میں، وزیر داخلہ جناب امیت شاہ نے کہا کہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی جی کی قیادت میں حکومت نے گزشتہ 8 سالوں میں خطے میں امن کو یقینی بنانے اور کنیکٹیوٹی کو فروغ دینے کے لیے توجہ کے ساتھ کام کیا ہے۔ خصوصی اقدامات بھی کیے جا رہے ہیں تاکہ مرکز کی جانب سے شروع کی گئی اسکیمیں یا خدمات شمال مشرقی ہندوستان کے آخری شہری تک پہنچیں۔ انہوں نے تمام 8 ریاستوں کے تمام شراکت داروں کو یقین دلایا کہ ان کی تجاویز اور معلومات  شمال مشرقی ہندوستان کے ہر آخری شہری تک مختلف اسکیموں کے سنگ میل کی فراہمی کے لیے جائیں گے ۔این ای ایس اے سی کے بارے میں بات کرتے ہوئے، جناب امت شاہ نے شمال مشرقی ہندوستان کی ترقی میں اس کے اہم رول پر زور دیا کیونکہ سیاحت،  زراعت ، کنیکٹیویٹی جیسے اہم شعبوں کو خلائی سائنس اور ٹکنالوجی سے نمایاں فروغ ملے گا۔

اجلاس کا اختتام کرتے ہوئے  منصوبہ بندی کے مشیر جناب سی ایچ کھرسینگ نےمام ممتاز معززین کا شکریہ کا ووٹ پیش کیا۔

"ہندوستان کو تب ہی فائدہ ہوگا جب شمال مشرق کو فائدہ ہوگا۔ یہ بھارت کے بھاگیہ کو بدلنے کی اشتا لکشمی ہے: عزت مآب وزیر اعظم جناب نریندر مودی جی کے اس وژن کے ساتھ، شمال مشرقی خطہ کی ترقی کی وزارت ہماری  8  شمال مشرقی ریاستوں، * آستھا لکشمی# کی لامحدود صلاحیت کو مضبوط بنانے کے لیے سرگرم عمل ہے۔

*****

 

U.No.11224

(ش ح – ح ا –ف ر)



(Release ID: 1866394) Visitor Counter : 92


Read this release in: English , Hindi , Manipuri