نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

 جناب انوراگ سنگھ ٹھاکر نے ہندوستانی خواتین کی انڈر 17 فٹ بال ٹیم کو حمایت کااظہار کرنے کے لیےکک آف دی ڈریم # کے عنوان سے ایک مہم شروع کی

Posted On: 09 OCT 2022 10:28PM by PIB Delhi

نوجوانوں کے امور اور کھیلوں کے مرکزی وزیر جناب انوراگ سنگھ ٹھاکر نے 11 اکتوبر سے انڈر 17 فیفا خواتین ورلڈ کپ میں شرکت کرنے والی ہندوستانی خواتین کی انڈر 17 فٹ بال ٹیم کو حمایت ظاہر کرنے کے لیے لے کک آف دی ڈریم #  کے عنوان سے ایک مہم شروع کی۔ یہ پہلا موقع ہے جب ہندوستان اس ایونٹ کی میزبانی کر رہا ہے۔

 

ٹویٹر پر اپنے پیغام میں، شری انوراگ ٹھاکر اپنے کابینہ کے ساتھی شری کرن رجیجو، اولمپک گولڈ میڈلسٹ نیرج چوپڑا اور اداکار اجے دیوگن کو چیلنج کو آگے بڑھانے کی دعوت دیتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔

وہ ہر ہندوستانی کو اسٹیڈیموں میں یہ  میچ دیکھنے کے لیے بھی مدعو کرتے ہیں، جو گوا، ممبئی اور بھونیشور میں کھیلیں جائیں گے اور ان سے فٹ بال کھیلنے کی دلچسپ ویڈیوز پوسٹ کرکے اپنا تعاون ظاہر کرنے کو بھی کہتےہیں۔

*************

 

ش ح۔  س ب ۔ رض

U. No.11221


(Release ID: 1866385)
Read this release in: Tamil , English , Hindi