سٹرک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت
محترم نتن گڈکری نے تیز رفتا، مربوط اور پائیدار بنیادی ڈھانچے کی ترقی پر زور دیا
Posted On:
08 OCT 2022 9:26PM by PIB Delhi
سڑک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کے مرکزی وزیر جناب نتن گڈکری نے سڑک بنیادی ڈھانچے کی ترقی سے متعلق تمام اسٹیک ہولڈروں ’وشو کرماؤں‘، لوگوں سے اپیل کی کہ وہ ملک میں ماحولیاتی تحفظ، ٹیکنالوجی، اختراع، محفوظ اور معیاری سڑکوں کی تعمیر کے ساتھ تیز رفتار، مربوط اور پائیدار بنیادے ڈھانچے کی ترقی کو یقینی بنائیں۔
لکھنؤ میں، اترپردیش کے وزیر اعلیٰ جناب یوگی آدتیہ ناتھ کے ساتھ انڈین روڈس کانگریس (آئی آرسی) کے 81ویں سالانہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ آئی آر سی کا یہ تین روزہ اجلاس ہندوستان اور بیرونی ممالک کے انجینئر، پیشہ ور افراد، سڑکوں سے متعلق شعبے کے ماہرین کے لئے ایک بہترین موقع ہے کہ وہ وزیراعظم کے 5 ٹریلین معیشت کے ویژن کو آگے لےجانے کے لئے ایک ساتھ آئیں اورخطروں سے پاک محفوظ اور پائیدار سڑکوں کی تعمیر کے لئے کوشش کریں۔
جناب نتن گڈکری نے لکھنؤ میں وزیراعلیٰ کی رہائش گاہ پر ایک جائزہ میٹنگ کابھی انعقاد کیا۔ میٹنگ میں اتر پردیش میں جاری اور مجوزہ قومی شاہراہوں کے تمام پروجیکٹوں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
س
*****
ش ح۔ ن ر (09.10.2022)
U NO: 11194
(Release ID: 1866171)
Visitor Counter : 109