نائب صدر جمہوریہ ہند کا سکریٹریٹ

‘لال بہادر شاستری جی کی زندگی ہر کسی کو اس بات کی ترغیب دیتی ہے کہ قوم کو ہمیشہ اولیت دی جائے’ : نائب صدر جمہوریہ


’بھارت کو خود انحصار اور معاشی طور پر مضبوط دیکھنے کے ‘گاندھی جی اور شاستری جی کے وژن کو عملی جامہ پہنایا جا رہا ہے’

نائب صدر نے مسابقتی عالمی منڈی میں برتری حاصل کرنے کی خاطر نوجوانوں کے لئے ہنر مندی کے فروغ کے پروگراموں کو تیز کرنے پر زور دیا

نائب صدر جمہوریہ نے احمد آباد کے آئی آئی ایم کے سابق ڈائریکٹر ڈاکٹر بکل ڈھولکیا کو 23 واں لال بہادر شاستری نیشنل ایوارڈ فار ایکسیلنس پیش کیا

Posted On: 08 OCT 2022 8:42PM by PIB Delhi

نائب صدر جناب جگدیپ دھنکھڑ نے آج سابق وزیر اعظم جناب لال بہادر شاستری کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا اور کہا کہ ‘‘ان کی زندگی ہر کسی کو ہمیشہ قوم کو اولیت دینے کی ترغیب دیتی ہے’’۔ انہوں نے یاد کیا کہ شاستری جی نے ‘‘ملک کی تاریخ کے سب سے واضح مراحل میں سے ایک’’کے دوران ہندوستان کی رہنمائی کی اور یہ کہ‘‘ان کی پکار ‘جے جوان، جے کسان’ ہر ہندوستانی کے دل میں گونجتی رہتی ہے’’۔

جناب دھنکھڑ ایوانِ نائب صدر میں ممتاز ماہر تعلیم اور ماہر اقتصادیات، آئی آئی ایم، احمد آباد کے سابق ڈائریکٹر ڈاکٹر بکل ڈھولکیا کو 23 واں لال بہادر شاستری نیشنل ایوارڈ فار ایکسیلنس پیش کرنے کے بعد اجتماع سے خطاب کر رہے تھے۔    

شاستری جی کی قیادت کا ذکر کرتے ہوئے نائب صدر نے کہا کہ ان کی سادگی اور پختہ عزم نے انہیں تاریخ میں ایک الگ مقام عطا کیا۔ یہ تجویز کرتے ہوئے کہ ماحول دوست انقلاب کے ذریعے خود انحصاری کے لئے شاستری جی کی پکار ‘آتم نربھر بھارت کے ابتدائی اوتاروں’ میں سے ایک تھی۔ انہوں نے مزید کہا کہ ‘‘بھارت کو خود انحصار اور معاشی طور پر مضبوط دیکھنے کا ان کا اور گاندھی جی کا نظریہ پچھلے چند سالوں میں حکمرانی کے ٹھوس اقدامات  کے نتیجے میں پورا ہو رہا ہے’’۔

پدم شری ایوارڈیافتہ ڈاکٹر بکل ڈھولکیا کو 23 ویں لال بہادر شاستری نیشنل ایوارڈ فار ایکسیلینس کے لئے منتخب ہونے پرمبارکباد دیتے ہوئے جناب دھنکھڑ نے کہا کہ ‘‘ایک ممتاز ماہر تعلیم اور ماہر اقتصادیات کے طور پر اہم خدمات کے ساتھ، آئی آئی ایم احمد آباد کے ڈائریکٹر کے طور پر ان کا دور انتہائی اثر انگیز تھا’’۔

نائب صدر جمہوریہ نے نوجوانوں کی مہارت کو بڑھانے کے لئے حالیہ برسوں میں حکومت کے اقدامات کا ذکر کرتے ہوئے مسابقتی عالمی مارکیٹ میں برتری حاصل کرنے کے لئے ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیوں میں مہارت کی تازہ کاری کے  اقدامات کو مزید تیز کرنے پر زور دیا۔

ہندوستانی معیشت کی ترقی کی ترجمانی کرتے ہوئے جناب دھنکھر نے کہا کہ ‘‘عالمی ماحولیاتی نظام میں بھارت کی آواز جس قدر مؤثر طور پرسنی جا رہی ہے اتنی پہلے کبھی نہیں تھی۔ موجودہ عہد اعلی ترین عالمی معیارات کے مقابلے والے بنیادی ڈھانچے کی ترقی کا مشاہدہ کر رہا ہے۔

اس موقع پر لال بہادر شاستری انسٹی ٹیوٹ آف مینجمنٹ کے چیئرمین انل شاستری، آئی آئی ایم احمد آباد کے سابق ڈائریکٹر ڈاکٹر بکل ڈھولکیا، لال بہادر شاستری انسٹی ٹیوٹ آف مینجمنٹ کے ڈائریکٹر پروفیسر پروین گپتا اور دیگر معززین موجود تھے۔

***

ش ح۔ع س۔ ک ا



(Release ID: 1866162) Visitor Counter : 109


Read this release in: Hindi , English , Punjabi