سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

مرکزی وزیر ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے ہماچل پردیش کے اُمنگوں بھرے ضلع چمبا میں سائنس میوزیم کا افتتاح کیا اور اسے اسٹارٹ اپس سے جوڑ دیا،  ریاست کے وزیر اعلیٰ جناب جے رام ٹھاکر نے اپنی موجودگی سے افتتاحی تقریب کی رونق بڑھائی


وزیر موصوف نے کہا کہ ہماچل بھرپور حیاتیاتی تنوع کے ساتھ  زرعی - تکنیکی صنعتوں کے فروغ کے لیے سب سے موزوں ہے، انہوں نے وعدہ کیا کہ محکمہ بایو ٹیکنالوجی نوجوان جدت طرازوں کی مدد کرے گا تاکہ ملک میں اسٹارٹ اپ کی جاری تیزی  کو مہمیز لگے

سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت نے ملک کے مختلف اُمنگوں بھرے اضلاع میں 75 سائنس میوزیم قائم کرنے کا قدم اٹھایا ہے تاکہ اسکول کے بچوں میں سائنسی مزاج پیدا کیا جاسکے: ڈاکٹر جتیندر سنگھ

Posted On: 08 OCT 2022 5:01PM by PIB Delhi

سائنس اور ٹکنالوجی کے مرکزی وزیر اور وزیر اعظم کے دفتر میں  وزیر مملکت  ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے آج ہماچل پردیش کے ضلع چمبا میں ریاستی وزیر اعلی جناب جے رام ٹھاکر اور دیگر معززین کی موجودگی میں سائنس میوزیم کا افتتاح کیا۔

اسے اسٹارٹ اپس سے جوڑتے ہوئے ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ اس پہاڑی علاقے میں جدید ترین ادارہ نوجوان بچوں کو اپنی صلاحیتوں کو دریافت کرنے اور  بعد کی زندگی میں ذریعہ معاش تلاش کرنے میں اپنے اختراعی ہنر کو استعمال کرنے کی ترغیب دے گا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001E0WD.jpg

‘‘ڈی بی ٹی- این آئی پی جی آر پنڈت جیونت رام اپمانیو سائنس میوزیم ’’جسے بایو ٹکنالوجی کے شعبہ کا ایک خودمختار ادارے نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف پلانٹ جینوم ریسرچ کے ذریعہ چمبا کے گورنمنٹ بوائز سینئر سیکنڈری اسکول (جی بی ایس ایس ایس) میں قائم کیا گیا ہے، اسکول کے بچوں میں سائنسی مزاج پیدا کرنے میں مدد کرے گا۔

 

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ ہمالیائی ریاست ہونے کے ناطے ہماچل ایک بھرپور حیاتیاتی تنوع کے ساتھ زرعی تکنیکی صنعتوں کو فروغ دینے کے لئے سب سے موزوں ہے اور محکمہ بایو ٹیکنالوجی نوجوان جدت طرازوں کی مدد کے لئے تیار ہے تاکہ ملک میں اسٹارٹ اپ کی جاری تیزی  کو مہمیز لگ سکے۔ انہوں نے کہا کہ ہمالیائی ریاستوں جیسے ہماچل پردیش میں جغرافیائی صورت اور موسمی حالات ادویاتی اور خوشبودار پودوں کی کاشت کے حق میں ہیں اور انہیں زرعی تکنیکی اور خوشبویات کی صنعتوں میں تبدیل کیا جا سکتا ہے۔ وزیر موصوف نے وزیر اعلیٰ جے رام ٹھاکر کو جموں و کشمیر میں سی ایس آئی آر کی مدد سے آروما مشن کا مطالعہ کرنے اور اس پر عمل درآمد کے لئے ہر طرح کی مدد کی پیشکش کی جسے ہماچل میں بڑے پیمانے پر نقل کیا جا سکتا ہے۔

 

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے نشاندہی کی کہ حال ہی میں وزیر اعظم مودی نے امنگوں بھرے اضلاع کی پیش رفت کا جائزہ لیا ہے اور کہا ہے کہ ‘‘مختلف پیمانوں پر امنگوں بھرے اضلاع کی کامیابی  خواہ وہ صحت، غذائیت، تعلیم یا  برآمدات میں ہو، خوش کن ہے۔امنگوں بھرے اضلاع پروگرام کی وجہ سے لاکھوں لوگوں کی زندگیوں میں تبدیلی دیکھ کر خوشی ہوئی ہے۔’’

 

وزیر موصوف کو بھی یہ نوٹ کرتے ہوئے خوشی ہوئی کہ مارچ 2019 میں صحت اور غذائیت میں چمبا کو جہاں دوسرے نمبر پر رکھا گیا تھا،  وہیں نومبر 2020 میں بنیادی ڈھانچے کے لحاظ سے بہترین اضلاع میں اس کا شمار ہوا اور اکتوبر 2021 میں ملک بھر میں نیتی آیوگ کے ذریعے شناخت کردہ 117 اضلاع میں ملک بھر میں اسے دوسرا مقام ملا۔ انہوں نے مزید کہا کہ امنگوں بھرے ضلع کا تصور معروضی پیمانوں پر ہے اور اسے کچھ ضروری اشاریوں کی بنیاد پر تشخیص کے ساتھ سائنسی طور پر  ڈیزائن کیا گیا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002F0WQ.jpg

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے سامعین کو بتایا کہ سائنس اور ٹکنالوجی کو ملک کے کونے کونے تک پہنچانے کے وزیر اعظم کے وژن کے مطابق سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت نے ملک کے مختلف امنگوں بھرے اضلاع میں 75 سائنس میوزیم قائم کرنے کی پہل کی ہے۔انہوں نے کہا کہ ان سائنس میوزیموں کا مقصد نہ صرف آزاد ہندوستان کے پچھلے 75 برسوں کے سائنسی سفر اور کامیابیوں سے آگاہی ہے بلکہ اسکول کے بچوں میں سائنسی مزاج کو ابھارنا بھی ہے۔

 

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے ایک بار پھر اس بات پر زور دیا کہ یہ پہل طلبا میں سائنس پر مبنی، عقلی اور ترقی پسند سوچ کا باعث بنے گی۔ اس طرح ان کی حوصلہ افزائی ہو گی کہ وہ سائنس کو ایک کیریئر کے طور پر اپنائیں اور معاشرے میں سائنسی نقطہ نظر کو پھیلائیں۔ اس کے علاوہ وہ منافع بخش نئی صنعتوں کی شکل میں تنقیدی سوچ کو ڈھالیں۔

 

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ ان سائنس میوزیموں کے قیام سے نہ صرف ہمارے ملک کی شاندار سائنسی وراثت کو فروغ دینا چاہئے بلکہ اختراعات کی بنیاد بن کر ابھرنا اور طلبہ اور نوجوانوں میں تجسس اور جوش پیدا کرنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ امنگوں بھرے اضلاع میں سائنس میوزیم کے قیام سے حکومت ہند کے‘‘جن بھاگیداری’’ اور سمگرا شکشا ابھیان کو بھی مؤثر تعاون ملے گا۔

 

ڈاکٹر جتیندر سنگھ کو بتایا گیا کہ ضلع چمبا نے کئی لحاظ سے ترقی  کی ہے اور نیتی آیوگ نے ​​ڈیلٹا رینکنگ میں بہتر کارکردگی کی بنیاد پر بطور ترغیب ضلع چمبا کے لئے مختلف پروجیکٹوں کو منظور کیا ہے۔ چمبا گزشتہ سال  ہر گھر جل والا 100 واں ضلع بن گیا۔ جل شکتی کی وزارت نے کہا کہ چمبا ہر گھر جل بننے والا پانچواں امنگوں بھرا ضلع ہے۔ وزیر موصوف نے 2021 میں شروع کی گئی ‘‘چلو چمبا’’ مہم میں بھی گہری دلچسپی ظاہر کی جس کا مقصد ضلع میں سیاحت کی بے پناہ صلاحیت کو سامنے لانا ہے۔

 

وزیر اعلیٰ جے رام ٹھاکر نے اپنے خطاب میں وزیر اعظم نریندر مودی اور ڈاکٹر جتیندر سنگھ کا امنگوں بھرے ضلع چمبا کو سائنس میوزیم سے نوازنے کے لیے تہہ دل سے شکریہ ادا کیا اور کہا کہ اس سے اس ضلع اور اس سے ملحقہ علاقوں کے طلبا میں سائنسی جذبے اور نقطہ نظر کو ابھارنے میں زبردست مدد ملے گی۔ جناب ٹھاکر نے کہا کہ پچھلے 8 برسوں میں ہماچل پردیش کو ملک کی دیگر ترقی یافتہ ریاستوں کے برابر بنانے کے لئے کئی ترقیاتی پروجیکٹوں کو منظوریاں دی گئی ہیں۔ انہوں نے 5 اکتوبر 2022 کو تقریباً 350 کروڑ روپے کی لاگت سے نالہ گڑھ میں میڈیکل ڈیوائس پارک کا سنگ بنیاد رکھنے سے متعلق جناب مودی کا خاص طور پر ذکر کیا جس سے خطے میں روزگار کے مواقع میں نمایاں اضافہ ہوگا۔

 

حکومت اپنے شہریوں کے معیار زندگی کو بلند کرنے اور سب کے لئے ‘‘سب کا ساتھ، سب کا وکاس، سب کا وشواس، سب کا پرایاس’’ کے ذریعہ جامع ترقی کو یقینی بنانے کے لئے پرعزم ہے - اپنی صلاحیتوں کے استعمال کو قابل بنانے کے لئے، امنگوں بھرے اضلاع کا پروگرام لوگوں کی بڑھتی ہوئی معیشت میں مکمل طور پر حصہ لینے کی صلاحیت کو بہتر بنانے کی طرف توجہ مرکوز کرتا ہے۔ اضلاع کی حوصلہ افزائی کی جاتی ہے کہ وہ سب سے پہلے اپنی ریاست کے اندر بہترین ضلع کا پتہ لگائیں اور پھر مسابقتی اور تعاون پر مبنی وفاقیت کے جذبے سے دوسروں کے ساتھ مقابلہ کرکے اور ان سے سبق لے کر ملک کے بہترین ضلعوں میں سے ایک بننے کی کوشش کریں۔ چمبا نے اس رُخ پر ترقی کے متعدد پیمانوں پر مثالی پیش رفت دکھائی ہے۔

***

ش ح۔ع س ۔ ک ا

 


(Release ID: 1866131) Visitor Counter : 216
Read this release in: Hindi , English , Punjabi , Tamil