عملے، عوامی شکایات اور پنشن کی وزارت

مرکزی وزیر ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے اُس وقت کے  جموں و کشمیر کیڈر کے آئی اے ایس، آئی پی ایس اور  آئی ایف او ایس افسروں سے لنچ پر ملاقات کی، جو فی الحال قومی راجدھانی میں تعینات ہیں


وزیر موصوف نے کہا کہ جموں و کشمیر میں ترقی اور امن و امان کی ایک نئی صبح ہوئی ہے اور افسران کو کوشش کرنی چاہئے کہ یہ ملک کی بہترین حکمرانی والی ریاست/ یو ٹی بن جائے

Posted On: 07 OCT 2022 3:41PM by PIB Delhi


 

سائنس اور ٹیکنالوجی کے مرکزی وزیر مملکت (آزادانہ چارج)، ارضیاتی سائنس کے مرکزی وزیر مملکت (آزادانہ چارج)، وزیراعظم کے دفتر میں وزیر مملکت، عملے، شکایات عامہ اور پنشن، ایٹمی توانائی اور خلاء کے وزیر مملکت ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے آج پہلے کے جموں وکشمیر کیڈر کے آئی اے ایس، آئی پی ایس اور چند انڈین فاریسٹ سروسز کے افسران سے لنچ پر ملاقات کی، جو اس وقت قومی راجدھانی میں تعینات ہیں۔

 

بات چیت کے دوران ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ وزیراعظم جناب نریندر مودی جموں و کشمیر کو اعلیٰ ترین ترجیح دیتے ہیں اور اسی وجہ سے آل انڈیا سروسز افسران کی یہ اضافی ذمہ داری ہے کہ وہ اسے ملک کی بہترین حکمرانی والی ریاست/یوٹی بنا دیں۔ انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیرمیں ترقی اور امن و امان کی ایک نئی صبح ہوئی ہے۔

 

وزیر موصوف نے اس بات پر خوشی کا اظہار کیا کہ جنوری 2022 سے اب تک 1.62 کروڑ سیاح جموں و کشمیر آ چکے ہیں، جو آزادی کے بعد سے 75 برسوں میں سب سے زیادہ تعداد ہے۔

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ تین دہائیوں  کے بعد  کشمیر وادی لاکھوں سیاحوں کو اپنی جانب راغب کر رہی ہے، جو نہ صڑف یہ کہ کشمیر میں سیاحت کے سنہری دور کی واپسی کا نقیب ہے، بلکہ اس سے مرکزی انتظام والے اس علاقے میں ترقی، امن و امان اور تبدیلی کا واضح اشارہ بھی ملتا ہے۔ وزیر موصوف نے کہا کہ جناب مودی نے سری نگر سے شارجہ کی براہ راست پروازیں شروع کرا کے بین الاقوامی پروازوں کے شہریوں کے 70 برس سے چلے آ رہے مطالبے کو پورا کر دیا ہے۔

 

ڈاکٹر جتیندر سنگھ منگل اور بدھ کو وزیر داخلہ جناب امت شاہ کے دورے کے سلسلے میں جموں و کشمیر میں تھے، جہاں پہاڑیوں کو گوجروں، بکروال کی طرح ایس ٹی درجہ دیئے جانے کا یقین دلایا گیا اور انہوں نے کہا کہ آرٹیکل 370 کالعدم ہو جانے کے بعد سے 56 ہزار کروڑ روپے کی سرمایہ کاری جموں و کشمیر پہنچی ہے اور اس طرح یوٹی کے نوجوانوں کو روزگار کے انگنت مواقع ملے ہیں۔

 

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ نئی جامع فلم پالیسی کی وجہ سے فلم سازوں کو کئی دہائیوں بعد کشمیر میں شوٹنگ  کا موقع مل رہا ہے اور یہ پالیسی نوٹیفائی کئے جانے سے ایک سال کے اندر فلموں اور ویب سیریز کی شوٹنگ کی تقریباً 140 درخواستیں موصول ہوچکی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر کے نوجوانوں کی صلاحیتوں کو بروئے کار لانے کے لئے ایک جدید ترین سہولیات سے آراستہ فلم اسٹوڈیو کی تعمیر کی تجویز ہے۔

 

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے پہلے کے جموں و کشمیر کے کیڈر کے اعلیٰ افسران کو مطلع کیا کہ عملے اور تربیت کے محکمے ڈپیوٹیش ضابطوں کو نرم کیا گیا ہے تاکہ آئی اے ایس اور دیگرآل انڈیا سروسز کے افسران اور سنٹرل سروسز کے افسران کو جموں و کشمیر میں پوسٹنگ مل سکے۔ انہوں نے کہا کہ اس ترقی کی وجہ سے مختلف سروسز اور مختلف کیڈر کے 22 افسران کو مختلف سطحوں پر جموں و کشمیر میں پوسٹنگ مل سکی ہے۔

 

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ ڈی او پی ٹی نے جموں اور کشمیر ، یوٹی، وزارت داخلہ ، یوپی ایس سی کے ساتھ تال میل کر کے جموں و کشمیر ایڈمنسٹریٹیو سروسز افسران کو آئی اے ایس میں شامل کرنے میں بڑا رول ادا کیا ہے۔ اس کے نتیجے میں جے کے اے ایس کے سولہ افسران کو آئی اے ایس میں شامل کیا گیا ہے اور اسی طرح کی 8 آسامیوں کو جے کے اے ایس افسران کو موقع دے کر پُر کیا جائےگا۔

 

سینئر آئی اے ایس افسران بشمول پردیپ کمار ترپاٹھی، سکریٹری ( کوآرڈینیشن)، کیبنٹ سکریٹریٹ، سندیپ کمارنائک، ڈائرکٹر جنرل، نیشنل پروڈکٹویٹی کونسل (این پی سی) صنعتوں اور اندرون ملک تجارت کے فروغ کا محکمہ، شانتمنو، ڈیولپمنٹ کمشنر (ہینڈی کرافٹ)، منوج کمار ودیدی، جوائنٹ سکریٹری، ڈی او پی ٹی، ڈاکٹر مندیپ کمار بھنڈاری، نیرج کمار اے آر سی، جے کے ہاؤس نے ڈاکٹر جتیندر سنگھ سے ان کی رہائش گاہ پر دیئے گئے لنچ کے دوران تبادلۂ خیال کیا۔

 

 آئی ٹی بی پی، بی ایس ایف، این آئی اے، سی بی آئی، سی آر پی ایف، ایس ایس بی جیسی کلیدی نوعیت کی تنظیموں میں تعینات آئی پی ایس افسران بھی اس بات چیت میں شامل تھے۔ ایس ایم سہائے، جوائنٹ سکریٹری، لالتیندو موہنتی، ڈی جی، بی ایس ایف اکیڈمی، پنکج سکسینہ، جوائنٹ سکریٹری، عبدالغنی میر، آئی جی، آئی ٹی بی پی ، راجیش کمار، اے ڈی جی پی، سی آر پی ایف، ٹی نامگیال، آئی جی، ایس ایس بی، وپلب کمار چودھری، ڈی آئی جی، این آئی اے، ودھی کمار بردھی ڈی آئی جی، این آئی اے، جناب امت کمار، ڈی آئی جی، تیجندر سنگھ، ایس پی، این آئی اے، شیلندر کمار مشرا، ایس پی، این آئی اے، راجیو اوم پرکاش پانڈے، ایس پی، این آئی اے وغیرہ نے بات چیت میں حصہ لیا۔

 

انڈین فاریسٹ افسران میں بسوا جیت کمار سنگھ، ڈاکٹر راجیو کمار تیواری، محترمہ روپ  اوتار کور، پریت پال سنگھ، نوین کمار شاہ، پروین کمار راگھو، محمد ساجد سلطان بھی بات چیت میں شامل تھے۔

***

ش ح۔ ع س۔ ک ا

 



(Release ID: 1865978) Visitor Counter : 112


Read this release in: Tamil , English , Hindi