وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

ڈیفنس پبلک سیکٹر انڈرٹیکنگز(ڈی پی ایس یو ایس) کے ذریعے 72 آئٹمز کو ان کی حقیقی مقررہ مدت سے پہلے ہی ملک میں تیار کیا گیا

Posted On: 07 OCT 2022 6:00PM by PIB Delhi

 

آتم نربھر بھارت کو تیز رفتاری سے آگے بڑھاتے ہوئے، پہلی اور دوسری مثبت انڈیجنائزیشن (ملک میں بنائی جانے والی)لسٹ(پی آئی ایل) میں مذکور کل 214 آئٹمز میں سے 72 آئٹمز کو ڈیفنس پبلک سیکٹر انڈرٹیکنگز(ڈی پی ایس یو) نے دسمبر 2023، دسمبر 2024 اور دسمبر 2025 کی ان کی اصل دیسی بنانے کی مقررہ مدت سے بہت پہلے ہی مقامی بنایا ہے۔  بقیہ 142 اشیاء کو دسمبر 2022 کی ٹائم لائن کے اندر اندر بنایا جا رہا ہے۔ مقامی طور پر بنائے گئے کچھ اہم سسٹمز سب سسٹمز/ لائن ریپلیسمنٹ یونٹس(ایل آر یو ایس) میں جہازوں کے لیے میگزین فائر فائٹنگ سسٹم، اسٹیئرنگ گیئر سسٹم اور فریگیٹس کے کنٹرول کے ساتھ فن سٹیبلائزر ، آکاش میزائلوں کے لیے پریشرائزڈ کنٹینرز، کونکرس میزائل اور الیکٹرک موٹر کے لیے کے او ای چارج، بیٹل ٹینکوں کے لیے ڈی کنٹیمینیشن سیٹ اور پرزم آپٹیکل آلہ شامل ہیں۔

ان اشیاء کے علاوہ، کچھ اہم اشیاء میں ہیلی کاپٹر کے لیے انٹرمیڈیٹ کاسٹنگ، آبدوزوں کے لیے پولی کروپین ربڑ بینڈ اور جہازوں کے لیے ہائی پریشر ریگولیٹنگ والوز شامل ہیں۔ تمام دیسی اشیاء کی تفصیلات "SRIJAN پورٹل (srijandefence.gov.in)" پر دستیاب ہیں۔

قابل ذکر ہے کہ دفاعی مینوفیکچرنگ میں خود انحصاری کی تلاش میں اور ڈی پی ایس یوز کی طرف سے درآمدات کو کم سے کم کرنے کے لیے 'آتم نر بھر بھارت ابھیان' کے تحت دفاعی پیداوار کے محکمے (ڈی ڈی پی)، وزارت دفاع نے ایل آر یو ایس / ذیلی نظاموں/ کی تین مثبت ndigenisation  فہرستوں کے بارےمیں اعلان کیا تھا۔ دسمبر 2021، مارچ 2022 اور اگست 2022 میں اسمبلیاں/ ذیلی اسمبلیاں/ اشیاء بالترتیب ان کی مقامییت کے لیے ایک اشارے کی ٹائم لائن کے ساتھ پہلی PIL میں 351 آئٹمز ہیں، دوسری پی آئی ایل  میں 107 آئٹمز ہیں اور تیسری پی آئی ایل میں 780 آئٹمز ہیں۔

اس کے بعد، ڈی ڈی پی نے 72 مقامی اشیاء (پی آئی ایل -1:67 اور پی آئی ایل-2:5) کی نظر ثانی شدہ ٹائم لائن کے بارے میں مطلع کیا ہے۔ اب یہ اشیاء صرف ہندوستانی صنعت سے ہی خریدی جائیں گی جس سے گھریلو صنعت بشمول ایم ایس ایم ایز کو فروغ ملے گا اور زرمبادلہ کی بچت ہوگی۔ اس سے مسلح افواج کی مانگ کو پورا کرنے کے لیے بین الاقوامی معیار کی اشیاء کی فراہمی کے لیے ملکی صنعت کی صلاحیتوں پر حکومت کے بڑھتے ہوئے اعتماد کو تقویت ملتی ہے۔

 

ش ح۔   ش ت۔ج

Uno-11162

 

 


(Release ID: 1865976) Visitor Counter : 153


Read this release in: English , Hindi , Marathi