کامرس اور صنعت کی وزارتہ
azadi ka amrit mahotsav

صنعت اور داخلی تجارت کے فروغ کے محکمہ(ڈی پی آئی آئی ٹی) کاروباریوں اور شہریوں سے کہا کہ وہ کاروبار شروع کرنے اور چلانے میں درپیش مسائل کی نشاندہی کریں


15 اکتوبر 2022 تک MyGov  کے انوویٹ پلیٹ فارم پر لائیو رہنے کے لیے تجاویز مہم(سجیشن کیمپین)

Posted On: 07 OCT 2022 5:30PM by PIB Delhi


 

حکومت ہند، کاروبار کرنے میں آسانی اور پورے ملک میں کہیں بھی رہنےکی آسانی کو بہتر بنانے کے لیے پرعزم ہے۔ حکومت کے کاروبار اور شہریوں کے ساتھ روابط کو بہتر بنانے کے لیے گزشتہ چند سالوں میں بہت ساری اصلاحات نافذ کی گئی ہیں۔

کاروبار کرنے میں آسانی اور رہنے کی آسانی کو مزید بہتر بنانے کے لیے،(ڈی پی آئی آئی ٹی) کاروبار شروع کرنے اور چلانے کے مسائل پر کاروباری اداروں اور شہریوں سے تجاویز طلب کر رہا ہے۔ مختلف دفعات/سیکشن کے تحت کسی بھی معمولی خلاف ورزی کو مجرمانہ قرار دینے کی تجویز دی جا سکتی ہے۔ اس کا مقصد 'نیو انڈیا' کو پوری دنیا میں سرمایہ کاری کا ایک ترجیحی مقام بنانا اور حتمی فائدہ اٹھانے والے کو پریشانی سے پاک خدمات کی فراہمی کو یقینی بنانا ہے۔ تجاویز مہم MyGov کے انوویٹ پلیٹ فارم پر 15 اکتوبر 2022 تک لائیو شیئر کی جا سکتی ہیں۔

مہم کا لنک: https://innovateindia.mygov.in/suggestion-box/

ذیل میں کچھ تجاویز والے وسیع شعبے ہیں جن کو کاروبار کرنے میں آسانی اور رہائش کی آسانی کو مزید بہتر بنانے کے لیے دیکھا جاسکتا ہے:

 

  اجازتیں، منظوری حاصل کرنا

سرٹیفکیٹس، لائسنسوں کی تجدید

  معمولی جرائم کو مجرمانہ قرار دینا

فائلنگ/ریٹرن

معائنہ/آڈٹ

آن لائن سسٹمز/عمل

رجسٹررس  اور ریکارڈ کو برقرار رکھنا

مراعات کے لیے درخواست دینا

مراعات کی ادائیگی

طریقہ کار/ہدایات سے متعلق

  ادائیگی کا طریقہ کار

دیگر

 

ش ح۔   ش ت۔ج

Uno-11160

 

 


(Release ID: 1865975) Visitor Counter : 117


Read this release in: English , Marathi , Hindi