وزارت خزانہ
خزانہ اور کارپوریٹ امور کی مرکزی وزیر نے، نوی ممبئی میں مسابقتی کمیشن آف انڈیا (سی سی آئی) کے مغربی علاقائی دفتر کا افتتاح کیا
Posted On:
07 OCT 2022 12:42PM by PIB Delhi
خزانہ اور کارپوریٹ امور کی مرکزی وزیر محترمہ نرملا سیتا رمن نے 6 اکتوبر 2022 کو ایک ورچوئل پروگرام میں کمپی ٹیشن کمیشن آف انڈیا (سی سی آئی) کے علاقائی دفتر (مغربی) کا افتتاح کیا۔ مرکزی وزیر مملکت (آزادانہ چارج) برائے شماریات اور پروگرام کے نفاذ راؤ اندرجیت سنگھ؛ منصوبہ بندی اور کارپوریٹ امور کے وزیرمملکت بھی اس موقع پر موجودتھے۔
ممبئی میں علاقائی دفتر (مغربی)،چنئی میں علاقائی دفتر (جنوبی) (فروری 2021 میں افتتاح کیا گیا) اور کولکتہ میں علاقائی دفتر (ایسٹ)، (اپریل 2022 میں افتتاح کیا گیا)، کے بعد سی سی آئی کے ذریعے کھولا گیا یہ تیسرا علاقائی دفتر ہے۔
اپنے خطاب میں، محترمہ نرملا سیتا رمن نے ممبئی میں علاقائی دفتر کھولنے پر سی سی آئی کو مبارکباد دی اور کہا کہ کاروبار کرنے میں آسانی پیدا کرنے کے لیے، سی سی آئی کی کاروبار تک آسان رسائی اہم ہے۔ انہوں نے مختلف علاقائی زبانوں میں وکالت کے کتابچے شائع کرنے پر، سی سی آئی کی تعریف کی اور مزید کہا کہ ایسے اقدامات لوگوں کو ریگولیٹر تک بہتر رسائی حاصل کرنے میں بااختیار بناتے ہیں۔
تیزی سے ترقی پذیر ڈیجیٹل مارکیٹوں پر، محترمہ سیتا رمن نے عالمی سطح پر بہترین طریقوں کے خلاف بینچ مارکنگ کرتے ہوئے ان سے پیدا ہونے والے مقابلے کے مسائل کو حل کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ ایک فعال سی سی آئی، ان لوگوں کے ذہنوں میں اعتماد لاتا ہے، جو راحت دینے کے لیے اس تک رسائی حاصل کرنا چاہتے ہیں اوریہ مسائل کے ہاتھ سے نکل جانے سے پہلے لوگوں کی اچھی طرح مدد کرے گا۔
اس موقع پر وزیر خزانہ نے ’’مسابقتی کمیشن آف انڈیا - اے جرنی تھرو دی ایئرز، 2009 – 2022‘‘ کے عنوان سے ایک تصویری ای-اشاعت بھی جاری کی، جو سی سی آئی کے ابتدائی سالوں کو دستاویز کرتا ہے اوران مختلف اقدامات، واقعات اور اقدامات کا جائزہ لیتا ہے جن سے اس سفر کی تشکیل میں مدد ملی۔ انہوں نے اردو اور پنجابی زبانوں میں ترجمہ کیے گئے، سی سی آئی کے مسابقتی وکالت کے کتابچے بھی جاری کیے۔ یہ کتابچے، سی سی آئی، کارٹلز، بولی میں دھاندلی، غلبہ کا غلط استعمال، امتزاج، نرمی وغیرہ جیسے موضوعات کی معلومات پر مشتمل ہیں۔ اردو اور پنجابی زبانوں کے علاوہ، ان کتابچوں کا اس سے قبل 11 دیگر زبانوں میں بھی ترجمہ کیا جا چکا ہےجن میں تیلگو، بنگالی، مراٹھی، تامل، ملیالم، کنڑ، آسامی، گجراتی، اور اوڈیا، ہندی اور انگریزی شامل ہیں۔
تقریب کے دوران، چیئرپرسن سی سی آئی جناب اشوک کمار گپتا نے اظہارخیال کیا کہ ہندوستان جیسے وسیع اور متنوع ملک میں، علاقائی دفاتر کا قیام، مسابقت کے نفاذ کی جانب ایک اہم قدم ہے۔ انہوں نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ ملک کے مالیاتی مرکز میں، سی سی آئی کی موجودگی، متعدد شراکت داروں تک رسائی میں آسانی فراہم کرے گی، اس خطے میں وکالت کی رسائی کو بڑھا دے گی اور شراکت داروں کے دیرینہ مطالبے کو پورا کرے گی۔
تقریب کا اختتام، شکریہ کے تحریک کے ساتھ ہوا، جسے سیکرٹری (آئی/سی)، سی سی آئی محترمہ جیوتی جندگر بھانوٹ نے پیش کیا۔
*****
U.No.11152
(ش ح - اع - ر ا)
(Release ID: 1865900)
Visitor Counter : 139