سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت

جموںوکشمیر میں ترقی اور امن ،وزیراعظم مودی کی قیادت والی حکومت کی اولین ترجیح ہے: رام داس اٹھاولے


وزیرموصوف نے کہا ہے کہ جموںوکشمیر بھارت کا اٹوٹ حصہ تھا اور ہے

Posted On: 07 OCT 2022 1:20PM by PIB Delhi

حکومت ہندمیں سماجی اورتفویض اختیارات  کے مرکزی وزیر مملکت  جناب رام داس اٹھاولے نے آج کہا ہے کہ جموں وکشمیر میں ترقی اور امن ، وزیراعظم مودی کی قیادت والی حکومت کی اولین ترجیح ہے،جو اس بات سے عیاں ہے کہ اس سال لاکھوں سیاحوں نے یہاں کا دورہ کیا اور عوام کی فلاح وبہبود کے لئے جموںوکشمیر کے مختلف شعبوںمیں  ہزاروں  کروڑروپے کی سرمایہ کاری  کا عمل شروع ہورہا ہے۔ وزیرموصوف نے یہ بات سری نگر میں  منعقد ایک پریس بریفنگ کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔

جناب رام داس اٹھاولے نے کہا کہ پُر امن ماحول ،  جو موجودہ حکومت کے تحت اب جموں  وکشمیر  میں نظرآرہا ہے ، لاکھوں سیاحوں  کو راغب  کررہا ہے ، جو ایک مثبت علامت ہے اور یہ سیاحت کے شعبے میں  بنیادی ڈھانچے کی ترقی کے علاوہ  جموں وکشمیر کے نوجوانوں کے لئے روزگار کے مواقع پیدا کرے گا۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001TFAL.jpg

 جناب اٹھاولے نے کہاکہ حکومت  نجی شعبے کی سرمایہ کاری کو راغب کرکے جموںوکشمیر کے نوجوانو  ں  کے لئے روزگار کے زیادہ مواقع پیدا کرنا چاہتی ہے۔وزیرموصوف نے مزیر کہا کہ بہت سے پرائیویٹ سیکٹر کےسرمایہ کار  جموںوکشمیر آئے ہیں اور وہ  مرکز کے زیر انتظام علاقے کی بہبود کے لئے ہزاروں کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کریں گے۔

جناب اٹھاولے نے  یہ کہتے ہوئے کہ جموں کشمیر بھارت  کا اٹوٹ  حصہ تھا اور ہے ، کہا کہ یہ پاکستان کے مفاد میں ہے کہ وہ  امن قائم رکھنے اور خود اپنی ترقی کے لئے بھارت کے ساتھ  تعلقات کو بہتر بنائے ۔

جناب رام داس اٹھاولے نے کہا کہ  پچھلے کئی برسوں  میں   جمو ں کشمیر کے لئے  ترقی کے  دروازے کھل  گئے ہیں اور   یہ اس حقیقت سے ظاہر ہوتا ہے کہ  پردھان منتری آواس یوجنا ، جن دھن یوجنا ، مدرا  ، اجولا یوجنا،  طلبا کے لئے وظائف کی اسکیمیں ،  درج فہرست ذاتوں ،درج فہرست قبائل اور دیگر پسماندہ طبقات   کے لئے تمام مرکز کی سرپرستی والے پروگرام اور اسکیمیں   اب جموں کشمیر میں  نافذ ہورہی ہیں۔

جناب اٹھاولے نے مزیدکہا کہ جموں کشمیر میں  کئی مرکزی اسکیموں کا  100فیصد نفاذ  اس حقیقت  کا گواہ ہے کہ حکومت ہند   ہر محاذ پر ،  چاہے وہ ہاؤسنگ ہو یا روزگار وغیرہ ہو،  جموں کشمیر کے عوام کو  سماجی استحکام  فراہم کرنے کے لئے تیزی سے کام کررہی ہے۔

وزیرموصوف نے بتایا کہ وزیراعظم نریندرمودی کے تحت   جموں کشمیر میں  سماجی بہبودکی اسکیموں کے نفاذ میں  تیزی آئی ہے، جو اس بات سے ظاہر ہے کہ 2014سے  2022 (ستمبر ) کے درمیان  جموں  کشمیر میں  پی ایم جن دھن یوجنا کےتحت  26 لاکھ  کھاتے کھولے گئے، 2016سے 2022 (ستمبر ) کے دوران  پی ایم اجولا یوجنا کے تحت  فیض کنندگان کو  14 لاکھ 43 ہزار گیس کنکشن دئے گئے ،  پی ایم آواس یوجنا (شہری ) کے تحت  22-2015 کے درمیان  جموں کشمیر میں  5000 مکانات تعمیر کئے گئے ۔ پی ایم آواس یوجنا (دیہی ) کے تحت  90 ہزار مکانات تعمیر کئے گئے ،  پی ایم جن آروگیہ یوجنا کے تحت  جموں کشمیر میں  پانچ لاکھ  نو ہزار لوگوں  نے فائدہ اٹھایا ،  اجالا یوجنا کے تحت  جموں کشمیر میں  85 لاکھ ایل ای ڈی بلب  جاری کئے گئے ۔وزیر موصوف نے بتایا کہ 22-2019  (ستمبر ) کے درمیان  ڈی ایڈکشن سینٹر (منشیات  کی لت چھڑانے والے سینٹر )  کے قیام کے لئے  1720 ڈی ایڈکشن سینٹر  یا تو قائم کئے گئے یا ان کے لئے فنڈ فراہم کئے گئے ، ان میں سے جموں کشمیر میں  بارہ  ایسے سینٹروں  کے لئے فنڈ فراہم کئے گئے ۔

 

*************

ش ح۔و ا۔ رم

U-11148



(Release ID: 1865798) Visitor Counter : 130