ریلوے کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

بھارتی ریلوے یکم اکتوبر 2022سے ‘‘ٹرینوں پرایک نظر’’ (ٹی اے جی) کے طورپر معروف اپنا نیاکل ہندریلوے نظام الاوقات جاری کرے گا


یہ نظام الاوقات بھارتی ریلوے کی سرکاری ویب سائٹ یعنی www.indianrailways.gov.in   پر
دستیاب ہوگا

Posted On: 30 SEP 2022 5:38PM by PIB Delhi

ٹرینوں کے نظام الاوقات  کو ڈجیٹل پرمبنی بنانے کے حصے کے طورپر ،‘ٹرینوں پرایک نظر’ (ٹی اے جی ) ‘ای بُک’ کے طورپردستیاب ہوگی جسے آئی آرسی ٹی سی ویب سائٹ سے ڈاؤن لوڈ کیاجاسکتاہے

 

ریلوے کی وزارت ، یکم اکتوبر 2022سے نافذ ہونے والا ‘‘ٹرینوں پرایک نظر’’(ٹی اے جی ) کے طورپر معروف اپنا نیا کل ہندریلوے نظام الاوقات  جاری کرے گی۔ ‘‘ٹرینوں پرایک نظر’’ کا یہ نیا نظام الاوقات ، یکم اکتوبر 2022سے بھارتی ریلوے کی سرکاری ویب سائٹ www.indianrailways.gov.in   پردستیاب ہوگا۔

1. نئے نظام الاوقات کی خصوصیات درج ذیل ہیں:
 
بھارتی ریلوے لگ بھگ 3,240میل /ایکسپریس ٹرینیں چلاتی ہے جن میں وندے بھارت ایکسپریس ، گتی مان ایکسپریس ، راجدھانی ایکسپریس ، شتابدی ایکسپریس ، ہمسفرایکسپریس ، تیجس ایکسپریس ، دورنتو ایکسپریس ، انتیودیہ ایکسپریس ، جن شتابدی ایکسپریس ، اوردیگرقسم کی ٹرینیں شامل ہیں ۔ ان کے علاوہ لگ بھگ 3000مسافرٹرینیں اور 5660مضافاتی ٹرینیں بھی بھارتی ریلو ے نیٹ ورک کے توسط سے چلائی جارہی ہیں ۔ ان ٹرینوں کے ذریعہ یومیہ سفرکرنے والے مسافروں کی تعداد2.23کروڑ ہے ۔

2. مسافروں کے اضافی  رش سے نمٹنے اورمسافروں کی مانگ  کو پوراکرنے کی غرض سے ،22-2021کے دوران خصوصی ٹرینوں کی 65000سے زیادہ  ٹرپ چلائی گئی ہیں اورمسافروں کو لانے لے جانے کی صلاحیت میں اضافہ کرنے کے مقصد سے لگ بھگ ٹرینوں کے 566ڈبّوں  کو مستقل طورپر بہتربنایاگیاہے ۔

3. ریلوے کے انجن ، گاڑیاں اورڈبّے وغیرہ کا زیادہ سے زیادہ استعمال

1- مال گاڑی  کے ڈبّوں  کا جائزہ لینے کے دوران ، یہ بات معلوم ہوئی کہ ان ڈبّوں  کو موجودہ  خدمات میں توسیع کرنے یاٹرینوں کی آمدودرفت میں اضافہ کرنے کے لئے بہترطریقے سے استعمال کیاجاسکتاہے ۔ اس کی وجہ سے مال گاڑی کے ڈبّوں کا زیادہ سے زیادہ استعمال کیاجاسکے گا اور سفرکرنے والے مسافروں کو بہترکنکٹی وٹی فراہم کی جاسکے گی ۔

2- سال 22-2021کے دوران ، 106نئی خدمات متعارف کرائی گئیں ، 212خدمات میں توسیع کی گئی اور24خدمات کے تواتریافریکوئنسی  میں اضافہ کیاگیا۔

IV)) پرئمیم ٹرینوں کی توسیع

1- فی الحال ، وندے بھارت ایکسپریس ٹرینیں ، نئی دہلی –وارانسی اورنئی دہلی شری ماتا ویشنو دیوی کٹرا چلائی جارہی ہیں۔ اس کے علاوہ 30ستمبر ، 2022سے گاندھی نگرراجدھانی اورممبئی سینٹرل کے درمیان ایک اوروندے بھارت ایکسپریس ٹرین کاآغاز کیاگیاہے ۔ ایسی تجویز ہے  کہ بھارتی ریلوے نیٹ ورک کے توسط سے مزید وندے بھارت ایکسپریس ٹرینیں متعارف کرائی جائیں ۔

2- بھارتی ریلوے نیٹ ورک پرتیجس ایکسپریس سروسیز میں بھی توسیع کی جارہی ہے ۔ ان ٹرینوں پرتفریح ، مقامی کھانے ، وائی فائی وغیرہ جیسی خدمات فراہم کی جاتی ہیں ۔ اس وقت بھارتی ریلوے پرتیجس ایکسپریس سروسیز کے ساتھ جوڑے چلائے جارہے ہیں ۔

(V)ڈویژنوں کے فعال نظام الاوقات  میں راہداری بلاکس کی شمولیت

مال گاڑیوں اورریل پٹریوں کے بنیادی ڈھانچے ، سگنل دینے والے نظام ، متعلقہ سازوسامان  اورآلات جیسے قائم  اورمستقل بنیادی ڈھانچوں  کی دیکھ بھال اوررکھ رکھاؤ کی غرض سے مناسب وقت فراہم کرنے کے لئے  ، مستقل راہداری بلاکس کی شمولیت  کو یقینی بنانے کی منصوبہ بندی کی گئی ہے ۔ان راہداری بلاکس کا دورانیہ ، ہرسیکشن  میں تین گھنٹے سے زیادہ کا ہوگا۔ اس کی وجہ سے ان اثاثوں کی قابل انحصار ہونے کی صورت حال نہ صرف یہ کہ بہترہوگی بلکہ مسافروں کی حفاظت میں بھی اضافہ ہوگا۔

(VI)آئی سی ایف  پٹریوں کی ایل ایچ بی پٹریوں میں تبدیلی

آئی سی ایف ڈیزائن والی پٹریوں کے ساتھ میل /ایکسپریس ٹرینوں  کی تبدیلی کاکام مسافروں کی حفاظت کو بہتربنانے اور سفرکی بہترسہولتوں کے ساتھ تیز ترٹرانزٹ فراہم کرنے کی غرض سے کیاجارہاہے ۔ بھارتی ریلوے نے 22-2021کی مدت کے دوران  آئی سی ایف کے 187ڈبوں کو سی ایچ بی میں تبدیل کیاہے ۔

(VII)تاخیرسے چلنے والے ٹرینوں کے پابندیٔ اوقات کو بہتربنانے سے متعلق کوششیں

پابندیٔ اوقات کو بہتربنانے کے مقصد سے نظام الاوقات میں ضروری تبدیلیاں کی گئی ہیں اوراس سلسلے میں ٹھوس کوششوں کی وجہ سے میل /ایکسپریس ٹرینوں کے اوقات میں کووڈ سے پہلے 20-2019کے دوران پابندی ٔ اوقات کے مقابلے  لگ بھگ 9فیصد بہتری ہوئی ہے ۔

(VIII) مال گاڑی کے ڈبوں کے معیارکو بہتربنانا

دیکھ بھال سے متعلق مختلف ڈپومیں مال گاڑی کے ڈبوں کے معیار کو ڈبو ں کے لنک کی شمولیت کے ساتھ بہتربنایاگیاہے تاکہ ٹرینوں کی آمدودرفت میں لچک کو بہتربنایاجاسکے اور اس کی وجہ سے پابندی اوقات کو بہتربنانے میں مددملے گی ۔

(IX)روایتی مسافرٹرینوں  کے بجائے ڈی ای ایم یو/ایم ای ایم یو ٹرینیں

سال 22-2021میں 60روایتی مسافرسروسیز کو ایم ای ایم یوز کے ساتھ بدلاگیاہے اوراس طرح نظام کی مجموعی نقل وحمل میں اضافہ کیاجاسکاہے ۔

(X)‘‘ای بک ’’ کے طورپر ‘‘ٹرینوں پرایک نظر’’ کی دستیابی

ٹرینوں کے نظام الاوقات کو ڈجیٹل پرمبنی بنانے کے ایک حصے کے طورپر ، ‘‘ٹرینوں پرایک نظر’’ اب ‘ای بک ’ کے طورپردستیاب ہوگی ۔ جسے آئی آرسی ٹی سی کی ویب سائٹ  (www.irctc.co.in & www.irctctourism.com).   سے ڈاؤن  لوڈ کیاجاسکتاہے ۔

***********

 

(ش ح ۔ع م ۔ ع آ)

U -11134

 


(Release ID: 1865776) Visitor Counter : 111


Read this release in: Telugu , English , Hindi