بجلی کی وزارت
این ٹی پی سی اور جی ای گیس پاور نے بجلی کی پیداوار کے دوران کاربن گیسوں کے اخراج میں کمی لانے کےلئے گیس ٹربائنوں میں ہائیڈروجن کو –فائرنگ پر عمل درآمد کےلئے مفاہمت نامے پر دستخط کئے
Posted On:
06 OCT 2022 6:47PM by PIB Delhi
بھارت میں بجلی کی پیداوار کے دوران کاربن گیسوں کے اخراج میں کمی لانے کےلئے ترقی یافتہ پاور ٹیکنولوجی اپنانے کےلئے ملک کے سب سے بڑے بجلی کی پیداوار کرنے والے یونٹ این ٹی پی سی لیمیٹیڈ اور جی ای گیس پاور نے آج گجرات میں این ٹی پی سی کے کواس کمبائنڈ –سائنکل گیس پاور پلانٹ میں قائم جی ای کے 9ای گیس ٹربائنوں میں قدرتی گیس کے ساتھ مخلوط ہائیڈروجن (ایچ -2)کی کو –فائرنگ پر عمل درآمد کے لئے ایک معاہدے پر دستخط کئے ہیں۔اس اہم تعاون کے تحت دونوں کمپنیاں مشترکہ طورپر کواس گیس بجلی گھر کے کاربن ڈائی آکسائڈ کے اخراج میں کمی لانے اور بھارت میں این ٹی پی سی کے ذریعہ قائم کئے گئے یونٹوں میں اسے بڑے پیمانے پر نافذ کرنے کی راہ تلاش کریں گی۔
این ٹی پی سی کا کواس گیس بجلی گھر چار جی ای 9ای گیس ٹربائنوں کے ذریعہ سے چلایا جاتا ہے،جو ایک کمبائنڈ موڈ میں کام کررہے ہیں اور اس کی صلاحیت 645میگاواٹ ہے۔اس کے علاوہ ،جی ای کا ترقی یافتہ ای کلاس گیس ٹربائن پورٹ فولیو حال میں قدرتی گیس کے ساتھ مخلوط ہونے پر 100فیصد ہائیڈروجن اشیا کو جلانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔اس صلاحیت میں استعمال میں لائے جانے والے جلانے کے طریقہ کی اقسام کی بنیاد پر اختلاف ہے۔5فیصد سے زیادہ مقدار والے ہائیڈروجن ایندھن کے لئے،گیس ٹربائن معاون آلات کا تجزیہ کیا جانا چاہئے اور کمبسٹرس کو ایندھن مہیا کرانے کےلئے ان میں ممکنہ تبدیلی کرنی چاہئے۔
بھارت میں این ٹی پی سی کے ساتھ اپنی طرح کے اس پہلے ایم او یو کے تحت جی ای گیس پاور کے ذریعہ قدرتی گیس کے ساتھ ایچ 2 کو ملانے کےلئے، گیس ٹربائن یونٹوں اور معاون آلات میں ممکنہ تبدیلی کی ضرورت کا تجزیہ کیا جائےگا۔اس کے بعد،امکانات کی رپورٹ کی بنیاد پر کواس گیس پاور پلانٹ میں محفوظ ماحول میں 5فیصد ہائیڈروجن کو- فائرنگ کےلئے ایک پائلٹ پروجیکٹ نافذ کیا جا سکتا ہے۔این ٹی پی سی پروجیکٹ کےلئے ضروری ایچ 2 مہیا کرائے گا۔
این ٹی پی سی لیمیٹڈ کے ڈائریکٹر (پروجیکٹ) اجول کانتی بھٹہ چاریہ کے مطابق ،‘‘بجلی کی پیداوار کی سہولیات کے ایک بڑے بیڑے سمیت مکمل بھارت میں 70 گیگاواٹ سے زیادہ بجلی مہیا کرنے والا این ٹی پی سی ہائیڈروجن سے متعلق نئی پہلوں کو چلانے کی سمت میں پیش پیش رہا ہے۔ جیسے کہ بھارت نیٹ زیرو ٹارگیٹ اور ماحولیات سے متعلق اہداف کو حاصل کرنے کی سمت میں گامزن ہے ،این ٹی پی بھارت کی توانائی کی منتقلی کے سفر میں اہم کردار ادا کرنے کےلئے عہد بند ہے۔ساتھ ہی ،کفایتی،آسان اور دیر پا بجلی کی پیداوار کرنے کی سمت میں ثابت شدہ ٹیکنولوجیز میں سرمایہ کاری کرنا اور اسے مہارت کے ساتھ استعمال میں لانا اہم ہے۔یہ معاہدہ نیشنل ہائیڈروجن مشن کے مقاصد کو پورا کرنے کی سمت میں ہمارے ذریعہ اٹھائے جارہے اقدامات میں سے ایک ہے۔جس طرح جی ای کے ساتھ ہمارا تعاون مضبوط ہوتا جارہا ہے ،ہم ترقی یافتہ ٹیکنولوجی کے استعمال اور ایندھن کے دستیاب ہونے کی وجہ سے ایچ 2 جیسے زیرو کاربن ایندھن کی بڑی فیصد کے ساتھ ا پنے گیس پاور اثاثوں کا فائدہ اٹھانے پر زیادہ توجہ مرکوز کررہے ہیں۔’’
جی ای گیس پاور ساؤتھ ایشیا کے چیف ایگزیکیوٹو افسر دیپیش نندا نے کہا،‘‘ترقی اور صنعتی مسابقت کی مختلف حالتوں پر موجودہ ابھرتی ہوئی ٹیکنولوجیز کی بدولت بھارت کا بجلی شعبہ کا منظرنامہ مضبوط ہوا ہے۔ ہائیڈروجن میں بڑے پیمانے پر بجلی کی پیداوار کےلئے دیگر لو-ٹو –زیرو کاربن ایندھنوں کے ساتھ ضمنی کا کردار ادا کرنے کی اہم صلاحیت موجود ہے۔ہم این ٹی پی سی کی قیادت ،عہد بندی اور ہائیڈروجن میں سرمایہ کاری کی ستائش کرتے ہیں،جو آگے بڑھنے اور توانائی کے شعبہ میں خود کفالت حاصل کرنے کے امکانات تلاش کرنے کے ضمن میں کم لاگت والے ہائیڈروجن صنعتوں کے نئے صنعتی ضابطوں اور معیارات کا تعین کرسکتے ہیں۔
***********
ش ح ۔ ا م ۔
U. No.11127
(Release ID: 1865746)
Visitor Counter : 165