وزارت دفاع

آن لائن  بلڈنگ پلان کی منظوری سے متعلق  نظام (اوبی پی اے ایس ) کی مزید پانچ


 کنٹونمنٹ بورڈ س تک توسیع  کی گئی

Posted On: 04 OCT 2022 8:27PM by PIB Delhi

حکومت نے ای چھاؤنی پورٹل کے تحت عمارتوں کے منصوبوں کی آن لائن منظوری سے متعلق نظام (او بی پی اے ایس ) کی مزید پانچ کنٹونمنٹ بورڈس تک توسیع کئے جانے کی منظوری دے دی ہے۔ یہ کنٹونمنٹ بورڈس ہیں ، آگرہ ، رانی کھیت ، ببینا ، جموں اورکینّور-اس قدم سے ان کنٹونمنٹ میں بلڈنگ پلان کی جانچ پڑتال کے عمل میں رفتار، درستگی ، استقامت اور شفافیت میں مزید اضافہ ہوگا۔ اس توسیع کے ساتھ ہی ، اوبی پی اے ایس کے تحت فوائد سے ملک  بھرکے 22کنٹونمنٹ بورڈس میں رہنے والے رہائشی مستفید ہوسکیں گے ۔

اس عمل کو زیادہ سادہ اورسہل بنانے اورعمل آوری کے بوجھ کو کم کرنے کے مقصد سے ،  اوبی پی اے ایس نے سبھی کنٹونمنٹ بورڈس میں ایپلی کیشن فارم اوراس کے عمل کو معیاری بنادیاہے ۔ وہاں کے رہائشی افراد کے لئے ضروری ہے کہ وہ صرف چاردستاویز ات اپ لوڈ کریں ، جب کہ اس سے پہلے دس دستاویزات اپ لوڈ کرنے کی ضرورت تھی ۔ اس کے علاوہ ، بلڈنگ پلان کی منظوری سے متعلق عمل میں پیشگی طورپر برسرموقع معائنہ سے متعلق لازمی ضابطہ کو بھی ختم کردیاگیاہے ، جبکہ سول علاقے سے باہرقدیم انتقال ملکیت کی دستاویز سے متعلق املاک اس سے مستثنیٰ ہوں گی ۔ پورے بلڈنگ پلان کو ، قطعہ زمین کے محل وقوع (سول علاقے کے اندر یا اس کے باہر) کی بنیاد پر دودن سے لے کر 11دن کے درمیان مختصرمدت میں منظوری دی جائے گی ۔

آن لائن پورٹل کے ذریعہ ، ایک درخواست گزار/آرکی ٹیکٹ ،ای ڈی سی آر(الیکٹرونک ڈیولپمنٹ کنٹرول ریگولیشنز) شکل میں بلڈنگ پلان کی ڈرائنگس جمع کراسکتاہے۔ یہ پلان خودکار طریقےسے چیک کیاجائے گا اوراسے کنٹونمنٹ بورڈ کے عمارت کے پیمانوں (ذیلی قوانین) کے مطابق درست قراردیاجائے گا۔ اس کے بعد قابل اطلاق فیس /چارجز آن لائن اداکرائے جاسکتے ہیں ۔ درخواست گزار کسی بھی مرحلے پر اپنی درخواستوں کی بروقت صورتحال کا پتہ چلاسکتے ہیں، اوراسے ایس ایم ایس اورای میل کے توسط سے بھی مطلع کیاجاتاہے ۔ ایک مرتبہ منظوری مل جانے کے بعد، بلڈنگ پلان کے منظوری کے خط کو خودکارطریقے سے تیارکیاجائے گا اوراسے درخواست گزار ڈاؤن لوڈکرسکتاہے ۔

ای چھاؤنی، وزارت دفاع کے ڈیفنس ایسٹیٹ کے ڈائریکٹوریٹ جنرل کا شہریوں پرمرکوز ایک پروجیکٹ ہے ۔ جس کے ذریعہ بغیر کسی کاغذ کے استعمال کے اورکسی بھی انسانی عمل دخل کے بغیر اورنقدرقم کے استعمال کے بغیر، ایک کامن ویب پورٹل کے ذریعہ سبھی 62کنٹونمنٹ بورڈس کے لئے آن لائن سروسیز فراہم کی جاتی ہیں ۔ای چھاؤنی کے تحت آن لائن بلڈنگ پلان کی منظوری سے متعلق نظام (او بی پی اے ایس ) موڈیول ، ابتدا میں 17کنٹونمنٹ  بورڈس میں رہائشوں کے لئے ‘‘رہن سہن میں سہولت ’’ ، ‘‘کاروبارکرنے میں آسانی ’’پیداکرنے کی غرض سے شروع کیاگیاتھا۔

***********

 

(ش ح ۔ع م ۔ ع آ)

U -11097



(Release ID: 1865546) Visitor Counter : 130


Read this release in: English , Marathi , Hindi