امور داخلہ کی وزارت

داخلہ اور امداد باہمی کے مرکزی وزیر جناب امت شاہ نے آج سری نگر میں تقریباََ دو ہزار کروڑروپے مالیت کے 240 ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح اور سنگ بنیاد رکھا

Posted On: 05 OCT 2022 9:10PM by PIB Delhi

جناب امت شاہ نے جموںوکشمیر کے  بارہمولہ  میں   کروڑروپے  مالت  کے متعدد ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح اور سنگ بنیاد رکھا نیز   ایک جلسہ عام سے خطاب بھی کیا

وزیراعظم جناب نریندرمودی کی جانب  سے جموں وکشمیر کی ترقی کے لئے کئے گئے کاموں کے تعلق سے عوام کی خوشی صاف طورپر نظرآرہی ہے

وزیراعظم نریندرمودی نے جموںوکشمیر کے ہرگاؤں تک جمہوریت کو پہنچایاہے

اس سے قبل کشمیر میں جمہوریت کا مطلب صرف تین خاندان ، 87 اراکین اسمبلی اور 6 اراکین پارلیمنٹ ہوتے تھے لیکن جناب مودی نے گاؤں پنچ ، سرپنچ ، بی ڈی سی اورضلع پنچایت تک جمہوریت پہنچاکر تیس ہزارلوگوں کو جمہوریت سے جوڑاہے

وزیراعظم جناب نریندر مودی ،جموں وکشمیر میں علیحدگی پسندی اور دہشت گردی کے خاتمے کے خواہاں ہیں نیزجموں وکشمیر ، ہندوستان کی جنت بن رہا ہے

وزیرداخلہ نے جموں وکشمیر سے دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کی عوا م سے اپیل کی ، مودی حکومت ،دہشت گردی کو بالکل برداشت نہیں کرے گی

جموں وکشمیر میں چاہے وادی ہو یا جموں  ،سری نگر  یا بارہمولہ ہو ، وزیراعظم جناب مودی کی قیادت میں حکومت نے ہر جگہ ہمہ گیر ترقیاتی کام کئے ہیں

اس سے قبل برفانی ہواؤں  میں  بھی ایک لاکھ لوگوں کے پاس پکے مکان نہیں تھے ، جناب مودی نے جموں وکشمیر میں 2014سے 2022 تک ایک لاکھ لوگوں کو پکے مکانات فراہم کئے ہیں، جو ایک بہت

بڑ ی کامیابی ہے

ستّر برسوں  تک تین کنبوں کی حکمرانی تھی ،جنہوں نے جموں وکشمیر میں صرف 15000 کروڑروپے کی سرمایہ کاری کی تھی جبکہ جناب مودی نے صرف تین برسوںمیں  56000 کروڑروپے کی سرمایہ کاری کی ہے

اس سے قبل یہ ایک دہشت گردی کا ہاٹس پاٹ تھا لیکن آج یہ سیاحوں کا ہاٹس پاٹ بن گیا ہےاس سے قبل کشمیر وادی میں  ہرسال زیادہ سے زیادہ  چھ لاکھ سیاح آتے تھے جبکہ رواں سال اب تک 22 لاکھ سیاح یہاں آچکے ہیں ،اس سے ہزاروں نوجوانوں کو روز گار ملا ہے

اس سے قبل وادی کے نوجوانوں کے ہاتھوں   میں  پتھر اور بندوقیں ہواکرتی تھیں لیکن آج وزیراعظم جناب نریندرمودی صنعتیں لگاکر نوجوانوں  کو موبائلز اور لیپ ٹاپ دے  رہے ہیں تاکہ نوجوانوں کوزیادہ سے زیادہ روزگار ملے

کشمیر کی عوام کھلی آنکھوں اور کھلےدماغ سے سوچیں کہ کشمیر میں دہشت گردی کرنے والوں سے ان کا کیا بھلا ہوگاآج ملک کی تمام ریاستیں آگے بڑھ رہی ہیں تو کشمیر کو بھی اسی طرح  آگے بڑھنا چاہئے

وزیر داخلہ نے مجمع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اگر کوئی شخص آپ کے گاؤں میں دہشت گردوں کی مدد کرتا ہے تو انہیں حمایت کرنے سے روکیں اور اس کے نقصانات کی وضاحت کریں نیز ان کو مرکزی دھارے میں لانے کی کوشش کریں کیونکہ دہشت اور دہشت گردی سے کشمیر کا بھلا نہیں ہوسکتا  بلکہ کشمیر کا فائدہ جمہوریت ، صنعت کاری ، اے آئی آئی ایم ایس  ، آئی آئی ایم اور آئی آئی ٹی سے ہوگا

یہ وزیراعظم جناب نریندرمودی کا عز م ہے کہ کشمیر کے نوجوان ملک کی ترقی میں  ساتھ دیں  ، پڑھ لکھ کر روزگار حاصل کریں ،صنعتوں کے ساتھ جُڑ کر ملک کی ترقی میں شامل ہوں

یہاں دو  ماڈلز ہیں ،  ایک ماڈل وزیراعظم نریندرمودی کا   جموں وکشمیر میں ترقی ، امن ، ہم آہنگی اور روزگار پیداکرنے کا ہے اور دوسرا  ایک ماڈل  یہ ہے جو پلوامہ میں حملہ ہوا ، دوسرا ماڈل پتھر بازی اور مشین گن ہیں  اور نوجوانوں  کے لئے کالج بندکرنا ہے جبکہ نریندرمودی کا ماڈل آئی آئی ایمز  اور آئی آئی ٹیز ہیں

نوجوانوں  کو  تعلیم حاصل کرنا چاہئے اور پتھر بازی سے اجتناب کرنا چاہئے نیز وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے نوجوانوں کے ہاتھوں سے پتھر چھین کر تعلیم کی طرف راغب کیا ہے

کشمیر میں انتخابات مکمل شفافیت کے ساتھ ہوں گے جیسے ہی  انتخابی کمیشن  انتخابی اندراج  تیار کرنے کا کام مکمل کرلیتا ہے ، لوگوں   کے اپنے منتخًب  نمائندے  حکمرانی کریں گے

جموں  وکشمیر کے مختلف علاقوں میں  پانچ  ڈگری کالجز کھولے جارہے ہیں اور جناب نریندر مودی کی قیادت میں حکومت نے  100 بستروں  کی گنجائش کے ساتھ بارہمولہ کی گوجر بکر وال لڑکیوں  کے لئے  ایک رہائشی اسکول بھی قائم کیا ہے

ہزار کروڑ روپے کی مالیت کے پاور پلانٹوں   اور آبپاشی کے منصوبوں  کے قیام سے کشمیر وادی میں خوشحالی آئے گی، ریل نیٹ ورک کو بہتر کرنے کے لئے اودھم  پور سےبارہمولہ تک  ریلوے کو جوڑنے کا کام شروع ہوگیا ہے

اس سے پہلے  دفعہ  370  کی وجہ سے گوجر – بکروال اور پہاڑیوں کو  تعلیم ، انتخابات اور روزگار میں ریزرویشن کا فائدہ  نہیں  ملتا تھا لیکن اب دفعہ  370  کے خاتمے کے بعد انہیں اس کا فائدہ ملے گا

 

داخلہ اور امداد باہمی کے مرکزی وزیر جناب امت شاہ نے آج سری نگر میں تقریباََ دو ہزار کروڑروپے مالیت کے 240 ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح اور سنگ بنیاد رکھا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001NGC6.jpg

جناب امت شاہ نے جموںوکشمیرکے  بارہمولہ  میں کروڑروپے  مالیت کے متعدد ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح اور سنگ بنیادرکھا نیز علاقے میں ایک جلسہ عام سے خطاب بھی کیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002RDXZ.jpg

اس موقع پر جموں وکشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر جناب منوج سنہا اور مرکزی وزیر ڈاکٹر جتیندر سنگھ سمیت متعددشخصیات موجود تھیں۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003QOL9.jpg

اپنے خطاب میں مرکزی وزیر داخلہ نے کہا کہ پیر  پانجل اور چناب کی پہاڑیاں   اور کشمیر وادی کا یہ خطہ دنیا کے انتہائی خوبصورت ترین علاقوںمیں شمار ہوتا ہے۔جموں وکشمیر میں وزیراعظم نریندرمودی نے ، جو  ترقیاتی سوغات دی ہیں اس کی جھلک خطے میں عوام کے خوش چہروں  سے نظر آرہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس سے پہلے  تین خاندان جو خطے  میں حکمرانی کررہے تھے ، بہ مشکل  خطے کی ترقی کے لئے کام کیا ۔وزیراعظم نریندرمودی نے جموں وکشمیر کے ہرگاؤں میں جمہوریت  پہنچانے کو یقینی بناکر ایک بڑا  کام مکمل کیا ہے۔ اس سے قبل کشمیر میں جمہوریت کا مطلب تین کنبوں  ، 87 اراکین اسمبلی اور 6  ممبران  پارلیمنٹ تک محدود تھا لیکن  5  اگست  2019  کے بعد وزیر اعظم نریندرمودی نے  گاؤں کے  پنچ  ،  سرپنچ ، بی ڈی سی اور ضلع  پنچایت کی سطح تک  جمہوریت کو پہنچا کر 30 ہزار لوگوں کو  اس سے جوڑا ہے۔اس سے پہلے  بدعنوانی کی وجہ سے غریب کے پیسوںکا غلط استعمال کیا جارہا تھا لیکن  اب  وزیراعظم نریندر مودی نے یقین دہانی کرائی ہے کہ غریب کا پیسہ غریب تک  پہنچے گا۔

انہوں نے کہا کہ ستّر برسوں  تک تین کنبوں کی حکمرانی تھی ،جنہوں نے جموں وکشمیر میں صرف 15000 کروڑروپے کی سرمایہ کاری کی تھی جبکہ جناب مودی نے صرف تین برسوںمیں  56000 کروڑروپے کی سرمایہ کاری کی ہے۔ جناب امت شاہ نے مزیدکہا کہ اس سے قبل یہ  خطہ ایک دہشت گردی کا ہاٹس پاٹ تھا لیکن آج یہ سیاحوں کا ہاٹس پاٹ بن گیا ہےاس سے قبل کشمیر وادی میں  ہرسال زیادہ سے زیادہ  چھ لاکھ سیاح آتے تھے جبکہ رواں سال اب تک 22 لاکھ سیاح یہاں آچکے ہیں ،اس سے ہزاروں نوجوانوں کو روز گار ملا ہے اور اس عمل سے مزیدتقویت ملے گی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image004XOR9.jpg

جناب امت شاہ نے کہا کہ اس سے قبل وادی کے نوجوانوں کے ہاتھوں   میں  پتھر اور بندوقیں ہواکرتی تھیں لیکن آج وزیراعظم جناب نریندرمودی ،خطے میں  صنعتیں لگاکر نوجوانوں  کو موبائلز اور لیپ ٹاپ دے  رہے ہیں تاکہ نوجوانوں کوزیادہ سے زیادہ روزگار ملے۔ مرکزی وزیر داخلہ نے کہا کہ دہشت گردی سے دنیا  میں کسی کا بھلا نہیں  ہوا ہے ۔ 1990سے آج تک  جموںوکشمیر کے 42000 لوگوں کی دہشت گردی سے جانوں کا زیاں ہوا ہے ۔انہوں نے کہا کہ اب دہشت گردی آہستہ آہستہ ختم ہورہی ہے ۔ جناب شاہ نے کہا کہ  بجلی کشمیر کے ہرگاؤں تک  پہنچ رہی  ہے ۔اس کے علاوہ وزیر اعظم نے یہاں کے  لوگوں کے لئے  پانچ  لاکھ روپے تک  مفت  مکمل علاج کی یقین دہانی بھی کرائی ۔ انہوں  نے کہ 77 لاکھ لوگوں  کو  صحت  کارڈ دیا گیا ہے تاکہ انہیں اپنے علاج کے لئے ایک پیسہ بھی خرچ نہ کرنا پڑے ۔ اس سے پہلے یہاں خطے میں برفانی ہواؤں میں  بھی رہنے کے لئے  پکے مکانات  نہیں تھے۔وزیراعظم مودی نے  2014سے  2022 تک جموں وکشمیر میں ان لوگوں  کو مکانات فراہم کئے ہیں۔ وزیراعظم نریندرمودی کی قیادت میں حکومت نے تقریباََ بارہ لاکھ لوگوں کو   گیس سلنڈر ،  جل جیون مشن کے تحت   58فیصد لوگوں کے گھروں میں نل سے پینے  کا پانی فراہم کیا ہے۔اس  کے علاوہ  11.87 لاکھ کسانوں کے کھاتوں  میں سالانہ  6000 روپے جمع کئے جارہے  ہیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image005GX79.jpg

مرکزی وزیرداخلہ نے کہا کہ وہ گوجر ، بکروال اور بارہمولہ کی پہاڑیوں  اور کشمیر کے نوجوانو ں تک پہنچنا چاہتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر کے لوگوں کو کھلے ذہن سے  سوچنا چاہئے  کہ خطے میں دہشت گردی  پھیلانے والوں  سے  ان کا کوئی بھلا نہیں ہوگا اور کشمیر کو  ملک کی تمام ریاستوں کے ساتھ اب آگے بڑھنا چاہئے  ۔ جناب شاہ نے کہا کہ کشمیر کے نوجوانوں   کودہشت گردی کا راستہ ترک کرکے ترقی کا راستہ اختیار کرنا چاہئے ۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم جناب نریندرمودی کا عز  م ہے کہ کشمیر کے نوجوانوں کو  ملک کی ترقی میں  مدد کرنی چاہئے ،  تعلیم یافتہ نوجوانوں  کو  روز گار ملنا چاہئے اور صنعتوں کے ساتھ جڑ  کر ترقی میں  اپنا تعاون پیش کرنا چاہئے ۔انہوں  نے کہا کہ یہاں دو  ماڈلز ہیں ،  ایک ماڈل وزیراعظم نریندرمودی کا   جموں وکشمیر میں ترقی ، امن ، ہم آہنگی اور روزگار پیداکرنے کا ہے اور دوسرا  ایک ماڈل  یہ ہے جو پلوامہ میں حملہ ہوا ۔وزیر اعظم مودی نے پلوامہ میں دوہزار کروڑ روپے خرچ کرکے ایک اسپتال کی تعمیر کرائی ہے۔ دوسرا ماڈل پتھر بازی اور مشین گن ہیں  اور نوجوانوں  کے لئے کالجز بندکرنا ہے جبکہ نریندرمودی کا ماڈل آئی آئی ایمز  اور آئی آئی ٹیز ہیں۔جناب شاہ نے کہا کہ نوجوانو ں کو تعلیم حاصل کرنی چاہئے اور پتھر بازی سے اجتناب کرنا چاہئے ۔وزیراعظم نریندرمودی نے نوجوانوں کے ہاتھوں سے پتھر چھین کر انہیں تعلیم کی طرف راغب کیا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image006ZDGQ.jpg

جناب امت شاہ نے کہا کہ حکومت نے سیاسی عمل کی شروعات کردی  ہے اور وہ  لوگوں کو یقین دلانا چاہتے ہیں  کہ جیسے ہی انتخابی کمیشن کی جانب سے انتخابی اندراج کی تیاری کا کام مکمل ہوجاتا ہے،  انتخابات  مکمل شفافیت کے ساتھ منعقد کئے جائیں گے ۔علاقے میں منتخب  نمائندے حکمرانی کریں گے ۔ انہوں نے کہا کہ اس سے قبل حد بندی صرف تین کنبے کے لوگوں کے  فائدے کے لئے کی گئی تھی لیکن اب تازہ  حد بندی کے نتیجے میں عوام کے نمائندے جیتیں گے اور وہ حکمرانی کریں گے ۔ مرکزی وزیر داخلہ نے کہا کہ   وزیر اعظم نریندرمودی نے یقین دہانی کرائی ہے کہ کشمیر کو  اب دہشت گردی سے پاک کرنا ہے۔

انہوں نے مشورہ دیا کہ   اگر کوئی شخص آپ کے گاؤں میں دہشت گردوں کی مدد کرتا ہے تو انہیں حمایت کرنے سے روکیں اور اس کے نقصانات کی وضاحت کریں نیز ان کو مرکزی دھارے میں لانے کی کوشش کریں کیونکہ دہشت اور دہشت گردی سے کشمیر کا بھلا نہیں ہوسکتا  بلکہ کشمیر کا فائدہ جمہوریت ، صنعت کاری ، اے آئی آئی ایم ایس  ، آئی آئی ایم اور آئی آئی ٹی سے ہوگا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image007W48O.jpg

داخلہ اور امداد باہمی کے مرکزی وزیر نے کہا کہ تین کنبوں کی حکمرانی کے دوران  جموںوکشمیر کا بجٹ  محض  132 کروڑروپے تھا جبکہ 23-2022 میں  وزیر اعظم نریندرمودی کی قیادت میں  یہ بجٹ  132 کروڑروپے سے بڑھ  کر  1515 کروڑروپے ہوگیا ہے۔دس کروڑروپے  ڈی ڈی سی اور پی ڈی سی کے لئے علیحد ہ الاٹ کئے گئے ہیں۔ جناب شاہ نے کہا کہ  جموں  وکشمیر کے مختلف علاقوں میں  پانچ  نئے ڈگری کالجزبھی کھولے جارہے ہیں اور جناب نریندر مودی کی قیادت میں حکومت نے  100 بستروں  کی گنجائش کے ساتھ بارہمولہ کی گوجر بکر وال لڑکیوں  کے لئے  ایک رہائشی اسکول بھی قائم کیا ہے۔ بارہمولہ میں ایک سرکاری میڈیکل کالج بھی قائم کیا جارہا ہے جس سے خطے کے بچے ڈاکٹر بن سکیں گے اور کشمیر کے عوام کی خدمت کرسکیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ 1947 سے 2014 تک جموں وکشمیر میں صرف چار میڈیکل کالجز قائم کئے گئے تھے جبکہ  2014سے  2022 تک وزیر اعظم جناب نریند رمودی کی قیادت میں  حکومت ہند  نے  9  نئے میڈیکل کالجز اور  15 نرسنگ کالجز قائم  کئے ہیں  جبکہ اس سے پہلے صرف 500 ڈاکٹر  جموں وکشمیرسے پاس آؤٹ ہوا کرتے تھے اب  1300 ڈاکٹرز اپنی تعلیم مکمل کریں گے اور  ملک  اور جموں وکشمیر کی خدمت  کریں گے ۔جناب شاہ نے کہا کہ  کشمیر  میں  ایمس ، این ای ای  ٹی  ،  بی ایس سی نرسنگ کالج اور دو کینسر ادارے  بھی قائم کئے گئے ہیں۔ اس کےعلاوہ  اننت ناگ اور بارہمولہ میں  نئے میڈیکل کالجز قائم کئے جارہے ہیں اور جموںوکشمیر میں دو کلسٹر  یونیورسٹیوں کا قیام بھی کیا گیا ہے ۔

جناب امت شاہ نے کہا کہ نانگل سے  بارہمولہ  اور بارہمولہ سے اڑی تک  850  کروڑروپے کی  لاگت سے  ایکسپریس وے تیار کیا  گیاہے ۔850  کروڑروپے کی لاگت سے  بارہمولہ سے گلمرگ  جو جوڑنے والی  43 کلومیٹر تک سڑک   تیار کی گئی ہے جس سے   سیاحوں کو گلمرگ سے بارہمولہ تک سفر کرنے میں مددملے گی۔انہوں نے کہا کہ ایک لاکھ کنبوں کو   887 کروڑروپے کی ایک اسکیم کے ذریعہ   تعلیم کے دائرے میں  لانے کی کوشش  کی جارہی ہے ۔ہر پنچایت میں  ایک پلے گراؤنڈ کے ساتھ ساتھ جموں وکشمیر کی 402  پنچایتوں میں   دو اسٹیڈیم تیار کئے گئے ہیں ۔ اس کے علاوہ دس کروڑروپے کی لاگت سے دو  انڈور اسٹیڈ یم  بھی تیار کئے جارہے ہیں ۔ جناب شاہ نے کہا کہ رواں سال ستمبر کے مہینے میں   13 لاکھ سیاحوں نے گلمرگ کا دورہ کیا ۔ انہوں نے کہا کہ ہزارکروڑروپے کی لاگت سے پاور پلانٹس کی تنصیب اور آبپاشی کے پروجیکٹوں سے کشمیر کی وادی میں  خوشحالی آئے گی۔ ریل نیٹ ورک کو بہتر بنانے کے لیے اودھمپور سے بارہمولہ تک  ریل لنک  پر کام شروع کردیا گیا ہے۔پردھان منتری سڑک یوجنا   کے تحت  3167  کروڑروپے  کی لاگت سے 119  نئی سڑکوں کی  تعمیر  کی جارہی ہیں ۔ مرکز ی وزیر داخلہ نے کہا کہ  وزیر اعظم کے صنعتی  پیکج کے تحت   کشمیر میں  ملک بھر سے  56 ہزارکروڑروپے کی سرمایہ کاری ہوئی ہے ،جس سے  پانچ لاکھ لوگوں  کو  روز گار فراہم ہونے کی توقع ہے ۔

 مرکزی وزیرداخلہ نے کہا کہ اس سے پہلے  دفعہ  370  کی وجہ سے گوجر – بکروال اور پہاڑیوں کو  تعلیم ، انتخابات اور روزگار میں ریزرویشن کا فائدہ  نہیں  ملتا تھا لیکن اب دفعہ  370  کے خاتمے کے بعد انہیں اس کا فائدہ  ملے گا۔اس کے لئے وزیراعظم جناب نریندر مودی نے  جسٹس شرما کمیشن کی تشکیل کی اور ایس ٹی ،ایس سی اور او بی سی کا ایک سائنسی سروے کراکر  مختلف برادریوں کو  جوڑنے کی ایک بار پھر کوشش کی گئی ہے  جبکہ ریزرویشن اب   پہاڑی لوگوں اور گوجر لوگوں  کو  ملے گا اور ان میں کسی طرح کی تفریق  نہیں ہوگی۔ اب یہ بھی افراد  ریزرویشن کے فائدے سے مسلسل لطف اندوز ہوں گے۔وزیراعظم کی جانب سے اٹھائے گئے اس قدم سے جموںوکشمیر میں اصلاحات کی طرف ایک اہم  قدم ہوگا۔

جناب امت شاہ نے کہا کہ جموں وکشمیر  میں  42 ہزار افراد کی موت ہوئی ہے اور ان میں تمام غریب بچے تھے ۔ انہوں نے کہاکہ  وزیراعظم جناب نریندر مودی ،جموں وکشمیر میں علیحدگی پسندی اور دہشت گردی کے خاتمے کا خواہاں ہیں اور جموں وکشمیر ، ہندوستان کی جنت بنی رہے۔مرکزی وزیرداخلہ نے جموں وکشمیر سے دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کی عوا م سے اپیل کی ۔ جناب امت شاہ نے کہا کہ وزیراعظم جناب نریندر مودی  کی قیادت میں  حکومت ،دہشت گردی کو بالکل برداشت نہیں کرے گی۔جموں وکشمیر میں چاہے وادی ہو یا جموں  ،سری نگر  یا بارہمولہ ہو ، وزیراعظم جناب مودی کی قیادت میں حکومت نے ہر جگہ ہمہ گیر ترقیاتی کام کئے ہیں۔ انہوں نے لوگوں سے ملک کے مرکزی دھارے میں شامل ہونے  اور ترقی نیز آگے بڑھنے کی عمل کو وسعت دینے کی اپیل کی ۔

*************

 

ش ح۔ع ح۔ رم

(06-10-2022)

U-11087

 



(Release ID: 1865537) Visitor Counter : 152