کامرس اور صنعت کی وزارتہ

بھارت کی معیارسے متعلق کاؤنسل (کیو سی آئی ) اپنی سلورجوبلی کی تقریبات منائے گی ؛ ان تقریبات میں  جناب پیوش گوئل مہمان خصوصی ہوں گے


کیو سی آئی نے معیارکے لئے بھارت کی عہدبندی کا جشن منانے کی غرض سے ایک خصوصی مہم –‘‘گُن وتاّسے آتم نربھرتا ’’کاآغاز کیاہے

Posted On: 05 OCT 2022 7:50PM by PIB Delhi

معیارسے متعلق بھارت کی کاؤنسل (کیوسی آئی) کل نئی دہلی میں امبیڈکر انٹرنیشنل سینٹرمیں اپنی سلورجوبلی منانے کے لئے پوری طرح تیارہے ، اس تقریب میں ، معیارکو بہتربناکر تیزی سے طے کئے گئے بھارت کے ترقی کے سفرکو اجاگرکرنے کے لئے ایک خصوصی تقریب کا انعقاد کیاجائے گا۔ پالیسی سازی ، حکمرانی اورمعیار سے متعلق ممتاز افراد ، عمدگی کے ساتھ جس کی جڑیں معیاراور استقامت میں پیوست ہیں ، بھارت کی حصولیابی کا جشن منانے اور اس کی ستائش کرنے کی غرض سے ایک پلیٹ فارم پرجمع ہوں گے ۔

کامرس اورصنعت ، صارفین کے امور، خوراک اورسرکاری نظام تقسیم اورٹیکسٹائلز کے مرکزی وزیرجناب پیوش گوئل اس تقریب کے مہمان خصوصی ہوں گے ۔ ان کے علاوہ دیگر مقتدر شخصیات بھی ، جیسے ، کامرس اورصنعت کے سابق وزیر جناب سریش  پربھو، جی ٹوئنٹی کے لئے بھارت کے شیر پا، جناب امیتابھ کانت ، صنعت اورداخلی تجارت کے فروغ کے محکمے کے سکریٹری جناب انوراگ جین اور بھارت کی تجارت کے فروغ کی تنظیم  آئی ٹی پی او کے سی ایم ڈی  اورسابق کامرس سکریٹری ،جناب بی وی آر سبرامنیم اوردیگرافراد اس تقریب میں شرکت کریں گے ۔

اس تقریب میں ‘‘میک ان انڈیا ’’ کے لئے ایک معاون کے طورپر معیاری ایکونظام ، تیزرفتاری ، پیمانے ، ڈجیٹل پرمبنی بناکراور معیارکے ذریعہ سال 2047کے لئے بھارت کے ترقی کے ویژن کی حصولیابی کے موضوعات پر پینل مباحثے منعقد ہوں گے ۔ کیو سی آئی کی جانب سے اپنے ساجھیداروں کے ساتھ شروع کئے گئے بہت سے ایوارڈس کے ذریعہ ، بھارت کے معیاری ایکونظام کے لئے شاندار تعاون کا بھی اعتراف کیاجائے گا۔معیار سے متعلق  بھارت کی کاؤنسل (کیوسی آئی ) کی 1997میں تشکیل کی گئی تھی ۔ اسے حکومت ہند نے مشترکہ طورپربھارت کی صنعت کے ساتھ مل کر قائم کیاتھا۔ جب کہ صنعت کی نمائندگی اس کی تین ممتاز ایسوسی ایشنوں ، یعنی ایسوسی ایٹڈ چیمبرس اورکامرس اینڈ انڈسٹری آف انڈیا (ایسوچیم ) ، کنفیڈریشن آف انڈین انڈسٹری (سی آئی آئی ) اورفیڈریشن آف انڈین چیمبرس آف کامرس اینڈ انڈسٹری (فکّی)  نے کی تھی اور جناب رتن ٹاٹا اس کے پہلے چیئرمین بنائے گئے تھے ۔

گزشتہ 25سالوں کے دوران ، کیوسی آئی نے انتساب اورمعیار کے فروغ سے متعلق کام کاج سنبھالنے کی غرض سے ، مختلف بورڈس یعنی ، این اے بی ایل ، این اے بی ایچ ، این اے بی سی بی، این اے بی ای ٹی اور این بی کیوپی کی تشکیل کی ہے ۔ حکومت کی جانب سے حاصل اختیارات کے مطابق ، کیو سی آئی نے عالمی منظرنامے میں عمل دخل شروع کیااورمختلف النوع فورموں اورتنظیموں کے ساتھ رکنیت قائم کی ، جس کی بدولت یہ طے ہوا کہ عالم کاری یافتہ ماحول میں ، کاروبار اورتجارت کس طرح کی جائے۔کیوسی آئی اور این اے بی ایل بالترتیب آئی اے ایف اورآئی ایل اے سی کے رکن بن گئے اورپھراس کے بعد وہ علاقائی اداروں ، جیسے اے پی اے سی اوراے پی ایل اے سی میں شامل ہوگئے ۔ اس کی وجہ  سے بھارت میں معیاری یقین دہانی سے متعلق اقتصادی سرگرمیوں کے نتائج کی عالمی برابری کو یقینی بنایاجاسکا ہے ۔

حکومت کی جانب سے نافذکی گئیں سبھی اسکیموں کے تیسرے فریق کے ذریعہ جائزہ میں حقیقی ترقی سال 2015میں ہوئی ۔ جب حکومت نے کیو سی آئی جیسی تنظیموں پرزیادہ سے زیادہ انحصار کرنا شروع کردیاتا کہ کیوسی آئی کے دائرہ کار کے تحت تسلیم شدہ تنظیموں کے ذریعہ کسی بھی قسم کے خوف یاحمایت کے بغیر آزادانہ طورپر تاثرات اور ضروری معلومات  حاصل کی جاسکیں ، حکومت کے بہت سے محکموں نے اب ضابطے وضع کردیئے ہیں ، جن کے ذریعہ این اے بی ایل اور این اے بی سی بی سے تسلیم شدہ تنظیموں کے ذریعہ جانچ ، معائنہ اوراسناد فراہم کی جاتی ہیں ۔یہ ملک کی پالیسی میں ایک بڑی تبدیلی ثابت ہوئی ہے ، جہاں تیسرے فریق کی ایجنسیوں کو ڈاٹا اکٹھاکرنے اوران کے تجزیہ کی ذمہ داری سونپی جاتی ہے اوراس کے ساتھ ساتھ عام آدمی کی فلاح وبہبود اورشہریوں کے معیارزندگی کو بہتربنانے کی غرض سے مختلف اسکیموں کے نفاذ کے دوران ہونے والی خامیوں کو دورکیاجاتاہے ۔

کیوسی آئی نے اپنے قیام کے بعد سے ، بھارت کی اقتصادی  ترقی میں ایک اہم کرداراداکیاہے ۔ گزشتہ 25سالوں کے دوران کیوسی آئی کے سفرکے بارے میں رغبت سے اظہار خیال کرتے ہوئے ، کیوسی آئی کے چیئرپرسن جناب عادل زین بھارت کے شہریوں کو فراہم کردہ خدمات کے جائزہ کے ذریعہ ، حاصل شدہ اس حصولیابی میں ایک کردار اداکیاہے ۔ جس کی وجہ سے ان کے معیارزندگی میں بہتری آئی ہے ۔’’کیو سی آئی کو امید ہے کہ وہ سال 2047تک بھارت کو ایک ترقی یافتہ معیشت بنانے کی سمت رہنمائی کرکے ، ملک کی ترقی میں اس سے بھی بڑا کردار اداکرے گی ۔

کیوسی آئی کے سکریٹری ڈاکٹرآرپی سنگھ نے اظہار خیال کیا کہ ہمیں اس بات پرفخرہے کہ ہم نے کیوسی آئی میں بے خوفی ، وژن ، قیادت اورایک بہترکل کے لئے قابل ذکرتعاون کا کردارپروان چڑھایاہے۔ ہم نے تیز تربلندتراوربہتر ساکھ کےلئے اپنے کام میں ٹیکنولوجی کو شامل کیاہے ۔ ہم قومی اوربین الاقوامی معیارکے فرق کو ہٹادینا چاہتے ہیں اوربھارت کو معیارکے معاملے میں ایک پیش رو بناناچاہتے ہیں ۔

معیاراورعمدگی کے اس سفرکاجشن منانے کے لئے ، کہ جس کےلئے بھارت جاناجاتاہے ، کیو سی آئی نے ایک خصوصی مہم –‘‘گُن وتّا سے آتم نربھرتا؛معیار سے متعلق بھارت کی مہم ’’ کاآغاز کیاہے ۔ اس خصوصی مہم کا مقصد بھارت نے معیار کے مراکز کا جشن منانا ، بھارت کی تاریخی اورنمایاں حصولیابیوں کے بارے میں بیداری پیداکرنا اورعوام کو ان بہت سی پہل قدمیوں کے بارے میں معلومات فراہم کرنا ، جنھیں بھارت اپنے سبھی شہریوں کے معیارزندگی کو بہتربنانے  کی غرض سے اختیارکررہاہے ۔

***********

 

(ش ح ۔ع م ۔ ع آ)

U -11090



(Release ID: 1865517) Visitor Counter : 128


Read this release in: English , Hindi , Marathi