محنت اور روزگار کی وزارت

ڈاکٹر راجندر کمار نے ای ایس آئی سی کے ڈائریکٹر جنرل کا عہدہ سنبھالا


ای ایس آئی سی ، ملازمین  کی اچھی طرح دیکھ بھال کرے اور انہیں بہترین معیار کی خدمات فراہم کرے: ڈی جی،  ای  ایس آئی سی

Posted On: 04 OCT 2022 9:03PM by PIB Delhi

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0013WRK.jpg

تمل ناڈو کیڈر (بیچ: 1992) کے سینئر آئی اے ایس افسر، ڈاکٹر راجندر کمار نے 4 اکتوبر  2022 کو نئی دہلی میں واقع  ایمپلائز اسٹیٹ انشورنس کارپوریشن (ای ایس آئی سی) کے ہیڈ کوارٹر میں حکومت ہند کی وزارت محنت اور روزگار کے تحت ایمپلائز اسٹیٹ انشورنس کارپوریشن کے ڈائریکٹر جنرل کا عہدہ  سنبھالا۔ ایمپلائز اسٹیٹ انشورنس کارپوریشن کے ڈائریکٹر جنرل کا عہدہ سنبھالنے سے پہلے ، ڈاکٹر راجندر آئی اے ایس نے حکومت ہند کی وزارت  الیکٹرانکس اوراطلاعاتی ٹکنالوجی  (ایم ای آئی ٹی وائی) وزارت میں ایڈیشنل سکریٹری کے طور پر خدمات انجام دی ہیں۔

چارج سنبھالنے کے بعد انہوں نے سینئر افسران کی ایک میٹنگ کی صدارت کی اور کہا کہ ای ایس آئی سی کو ملازمین  کی اچھی طرح دیکھ بھال کرنی چاہئے اور انہیں بہترین معیار کی خدمات فراہم کرنی چاہئے تاکہ معاشرے پر مثبت اثر پڑے۔ انہوں نے ٹیکنالوجی کو بڑھا کر اور ملک بھر میں اس کی  مناسب موجودگی کو یقینی بناتے ہوئے اس کی خدمات فراہمی کے میکانزم کو بہتر بنانے پر زور دیا۔

ڈاکٹر راجندر کمار کو ضلع اور ریاستی سطح کی تنظیموں کے نظم و نسق اور انتظام کا وسیع تجربہ حاصل ہے۔ انہوں نے تمل ناڈو حکومت میں بہت چھوٹی ، چھوٹی اور درمیانہ صنعتوں نیز نوجوانوں کی بہبود اور کھیلوں کی ترقی کے محکموں میں پرنسپل سکریٹری کے طور پر بھی کام کیا ہے۔

ڈاکٹر راجندر کمار نےمساچُوسیٹس انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی، امریکہ سے بین الاقوامی اقتصادی ترقی اور علاقائی منصوبہ بندی میں پی ایچ ڈی، انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی، دہلی سے مینجمنٹ اینڈ سسٹمز میں ایم ٹیک اورانڈین انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی، کانپور سے سول انجینئرنگ میں بی ٹیک کیا ہے۔ ایک متاثر کن اور شاندار علمی پس منظر رکھنے کے علاوہ، وہ ایک نامور مصنف بھی ہیں جن کی ایک کتاب، بین الاقوامی جرائد میں متعدد تحقیقی مقالے اور ٹیکنالوجی اور پالیسی پر مضامین معروف اخبارات و رسائل میں شائع  ہو چکے ہیں۔۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 (ش ح ۔ رض  ۔ ج ا  (

11070

 



(Release ID: 1865387) Visitor Counter : 128


Read this release in: English , Marathi , Hindi , Punjabi