شہری ہوابازی کی وزارت

شہری ہوابازی کے وزیر جناب جیوترادتیہ سندھیا نے جبلپور-اندور، جبلپور اور اندور-گوالیار-اندور پروازوں کے راستے کا افتتاح کیا


اس روٹ پر الائنس ایئر ہفتے میں تین پروازیں چلائے گا

Posted On: 04 OCT 2022 7:14PM by PIB Delhi

شہری ہوابازی کے وزیر جناب جیوترادتیہ سندھیا نے وزیر مملکت جنرل وجے کمار سنگھ (ریٹائرڈ) کے ہمراہ جبلپور - اندور، جبلپور اور اندور-گوالیار-اندور پروازوں کے روٹ کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر مدھیہ پردیش کے وزیراعلیٰ جناب شیوراج سنگھ  چوہان بنفس نفیس موجود تھے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0019POV.jpg

پروازوں کا نظام الاوقات درج ذیل ہے:

اضافہ شدہ ہوائی کنکٹوٹی سے ریاست میں سیاحت، تجارت اور دیگر اقتصادی سرگرمیوں کی حوصلہ افزائی ہوگی۔  اس سے خطے کے عوام کی زندگی میں آسانیاں بھی آئیں گی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image00357G7.jpg

اپنی افتتاحی تقریر میں شہری ہوابازی کے وزیر جناب  جیوترادتیہ سندھیا نے کہا کہ یہ انتہائی خوشی کی بات ہے کہ  مدھیہ پردیش کے تین بڑے شہروں کو ایک ہی دن میں ہوائی راستوں کے ذریعے جوڑا جا رہا ہے۔ وزیر موصوف نے یقین دلایا کہ ان شہروں میں بنیادی ڈھانچے کے فروغ کے پروجیکٹ مقررہ وقت کے اندر مکمل کر لئے جائیں گے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image00471IR.jpg

جنرل وجے کمار سنگھ (ریٹائرڈ) نے اندور، گوالیار اور جبلپور کے عوام کو مبارکباد دی اور کہا کہ پروازوں کی تعداد میں اضافے سے یہاں کے عوام کی امنگوں کو پرواز ملی ہے۔

 

مدھیہ پردیش کے وزیراعلیٰ شیوراج سنگھ چوہان نے شہری ہوابازی وزارت کی اس بات کے لئے تعریف کی کہ ریاست میں ہوائی رابطوں کو فروغ دیا جا رہا ہے۔  انہوں نے ترقیاتی کام میں ریاستی سرکار کی جانب سے پورے تعاون کا یقین دلایا۔

 

افتتاح میں موجود اکابرین میں جناب   وویک نرائن شیجوالکر، رکن پارلیمنٹ (لوک سبھا)، جناب پردھومن سنگھ تومر، وزیر توانائی حکومت مدھیہ پردیش، جناب تلسی سلاوت وزیر برائے آبی وسائل حکومت مدھیہ پردیش، جناب شنکر لالوانی، رکن پارلیمنٹ (لوک سبھا)، جناب راکیش سنگھ، رکن پارلیمنٹ (لوک سبھا) شامل تھے۔ ان کے علاوہ شہری ہوابازی وزارت میں ایڈیشنل سکریٹری محترمہ اوشاپدھی، سی ایم ڈی، اے آئی اے ایچ جناب وکرم دیو دتّا، الائنس ایئر کے سی ای او جناب ونیت سود اور    دیگر افسران بھی اس موقع پر موجود تھے۔۔

***

ش ح۔ ع س۔ ک ا

 



(Release ID: 1865251) Visitor Counter : 118


Read this release in: English , Marathi , Hindi