بھارت کا مسابقتی کمیشن
azadi ka amrit mahotsav

سی سی آئی نے کچھ ترامیم کے ساتھ، کلور میکس اینٹرٹینمینٹ پرائیویٹ لمیٹڈ(سی ایم ای) کے ساتھ زی اینٹرٹینمینٹ پرائیویٹ لمیٹڈ(زیڈ ای ای۔زی) اور بنگلہ اینٹرٹینمینٹ پرائیویٹ لمیٹڈ(بی ای پی ایل) کےانضمام کی منظوری دی

Posted On: 04 OCT 2022 7:18PM by PIB Delhi

ہندوستانی مسابقتی کمیشن (سی سی آئی) نے زی انٹرٹینمنٹ انٹرپرائزز لمیٹڈ(زیڈ ای ای) اور بنگلہ انٹرٹینمنٹ پرائیویٹ لمیٹڈ  (بی ای پی ایل) کو کلور میکس اینٹرٹینمینٹ پرائیویٹ لمیٹڈ(سی ایم ای) کے ساتھ انضمام کی منظوری دے دی ہے۔

مجوزہ امتزاج کا تعلق(i) زیڈ ای ای  اور  بی ای پی ایل میں سے ہر ایک کے سی ایم ای کے ساتھ اور ان میں یکجا ہونا؛ اور (ii)سن برائٹ انٹرنیشنل ہولڈنگز لمیٹڈ (اس سے پہلے ایسل ہولڈنگز لمیٹڈ کے نام سے جانا جاتا تھا)، اور سن برائٹ ماریشس انویسٹمنٹ لمیٹڈ کو سی ایم ای کے ذریعے کچھ حصص کی ترجیحی الاٹمنٹ۔ مجوزہ امتزاج ایک حصول کی نوعیت میں ہے اور انضمام مسابقتی ایکٹ 2002 کے سیکشن 5(اے) اور 5(سی) کے تحت آتا ہے۔

سی ایم ای سونی گروپ کارپوریشن (ایس جی سی) کا بالواسطہ مکمل ملکیتی ماتحت ادارہ ہے۔ سی ایم ای، ایس جی سی گروپ (ایس جی سی گروپ) کا حصہ ہے۔سی ایم ای کے ہندوستان میں کئی عمومی تفریحی چینلز(جی ای سی) ، فلم، کھیل اور بچوں کے تفریحی چینلز ہیں۔ سونی لائیو سی ایم ای کی ڈیجیٹل تفریحی ویڈیو سروس ہے جو ہندوستان اور بین الاقوامی منڈیوں میں او ٹی ٹی خدمات فراہم کرتی ہے۔  سی ایم ای ہندوستان میں 700 ملین سے زیادہ ناظرین تک پہنچتا ہے اور 167 ممالک میں دستیاب ہے۔

بی ای پی ایل، ایس جی سی کی بالواسطہ مکمل ملکیت کا ذیلی ادارہ اور ایس ی سی گروپ کا ایک حصہ بھی ہے۔ بی ای پی ایل وسیع پیمانے پر اس کام میں مصروف ہے: (i) موشن پکچرز، ایونٹس اور دیگر ٹی وی مواد کے حقوق کا حصول؛ اور (ii) ٹی وی مواد کے ٹیلی کاسٹ سے اشتہاری آمدنی پیدا کرنا۔

زی ایک میڈیا اور تفریحی کمپنی ہے، جس کی موجودگی 190 ممالک میں پھیلی ہوئی نشریات، ڈیجیٹل مواد، فلموں، موسیقی اور لائیو تفریح ​​کے تمام حصوں میں ہے۔ زی ، زی5 کی ڈیجیٹل تفریحی ویڈیو سروس ہے جو ہندوستان اور بین الاقوامی منڈیوں میں اوٹی ٹی خدمات فراہم کرتی ہے۔ زی ای ای ، بی ایس ای لمیٹڈ اور نیشنل سٹاک ایکسچینج آف انڈیا لمیٹڈ کے اسٹاک ایکسچینج میں ایک درج کمپنی ہے۔

کمیشن نے ہندوستانی مسابقتی کمیشن کے ضابطہ 25(1) کے تحت فریقین کی طرف سے تجویز کردہ ترمیمات کے ساتھ مشروط مجوزہ امتزاج کی منظوری دے دی ہے ۔

سی سی آئی کے تفصیلی حکم پر عمل کیا جائے گا۔

*****

ش ح۔   ش ت۔ج

Uno-11055


(Release ID: 1865202) Visitor Counter : 168


Read this release in: English , Hindi , Marathi