بہت چھوٹی، چھوٹی اور درمیانی صنعتوں کی وزارت
ایمایس ایم ای کے مرکزی وزیر مملکت جناب بھانو پرتاپ سنگھ ورما نے دہلی ہاٹ میں اسفورتی میلے کا دورہ کیا
اسفورتی میلے میں 28 ریاستوں کے تقریباً 100 دستکار حصہ لے رہے ہیں
Posted On:
04 OCT 2022 7:52PM by PIB Delhi
ایم ایس ایم ای کی وزارت کے مرکزی وزیر مملکت جناب بھانو پرتاپ سنگھ ورما نے ایم ایس ایم ای کے سکریٹری جناب بی بی سوین کے ساتھ آج نئی دہلی میں آئی این اے دلی ہاٹ میں اسفورتی میلے کا دورہ کیا اور دست کاروں سے بات چیت کی۔
اسفورتی کلسٹرز کی روایتی مصنوعات کی ایک قومی سطح کی نمائش اسفورتی میلہ کا اہتمام پہلی بار یکم اکتوبر سے 15 اکتوبر تک آزادی کا امرت مہوتسو منانے کے لئے کیا جا رہا ہے۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے جناب ورما نے کہا کہ یہ فخر کی بات ہے کہ ہم ایک ایسے ملک کے شہری ہیں جو ایسے گونا گوں روایتی آرٹ اور کلچر سے مالا مال ہے۔ ملک بھر سے آنے والی ایسی روایتی مصنوعات کو فروغ دینے اور دست کاروں کو اپنی مصنوعات کو فروخت کے لیے نئے مقامات سے روشناس کرانا اسفورتی میلے کا بنیادی مقصد ہے۔
ایم ایس ایم ای کے سکریٹری جناب بی بی سوین نے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ اس میلے کے دوران دست کاروں کو جو تجربہ حاصل ہوگا اس سے ان کی اپنی مصنوعات کو متنوع بنانے اور اپنے کاروبار کو وسعت دینے کےلئے حوصلہ افزائی ہوگی۔
اس موقع پر ایک ثقافتی پروگرام بھی منعقد کیا گیا جس میں ملک بھر سے ہندوستانی لوک رقص کی مالا مال وراثت پیش کی گئی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ش ح۔ا گ۔ن ا۔
U- 11060
(Release ID: 1865193)
Visitor Counter : 143