وزارت دفاع

وزیر دفاع جناب راجناتھ سنگھ نے سووچھتا سے متعلق خصوصی مہم 2.0 کی پیشرفت کا معائنہ کیا

Posted On: 04 OCT 2022 3:28PM by PIB Delhi

وزیر دفاع جناب راجناتھ سنگھ نے، وزارت دفاع کے ذریعے منعقد کی جارہی سووچھتا سے متعلق خصوصی مہم 2.0 کی پیشرفت کی نگرانی کے حصے کے طور پر، 04 اکتوبر 2022 کو نئی دلّی میں ساؤتھ بلاک کے احاطوں کا معائنہ کیا۔ انھوں نے وزارت دفاع کے عہدیداروں اور صفائی کے عملے کو سووچھتا سے متعلق حلف دلایا اور اِن احاطوں کو صاف ستھرا رکھنے میں اُن کی قابل ستائش کاوشوں کے لیے انھیں سووچھتا ویر کے انعامات سے نوازا۔

وزیر دفاع نے کہا کہ مہاتما گاندھی کے ذریعے شروع کردہ صفائی ستھرائی کی مہم، وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں ایک ملک گیر مہم میں تبدیل ہوچکی ہے اور یہ ملک کے ہر ایک کونے میں پھیل گئی ہے۔ پچھلے وقتوں کے مقابلے میں ملک کے شہر اور گاؤں آج کہیں زیادہ صاف ہیں جو  سووچھتا تحریک کے آغاز کے بعد لوگوں کے درمیان وسیع تر آگاہی پیدا ہونے کا نتیجہ ہے۔

وزارت دفاع کی خصوصی مہم 2.0،مورخہ 02 اکتوبر 2022 سے  31 اکتوبر 2022 تک جاری رہے گی، جن میں وزارت کے تحت فیلڈ / آؤٹ اسٹیشن کے دفاتر پر توجہ مرکوز رہے گی۔ جگہ کے انتظامیہ اور کام کرنے کی جگہ کے تجربے کی توسیع پر خصوصی توجہ مرکوز رہے گی۔ عوامی رابطے اور خدمات کی فراہمی کے لیے ذمے دار دفاتر کو ترجیح دی جارہی ہے۔

سووچھتا سے متعلق خصوصی مہم 2.0 کے دوران، وزارت دفاع میں 44276 کی تعداد میں ریکارڈ فائلوں کا جائزہ لیا گیا اور 16696 فائلوں کو خارج کردیا گیا۔ 833 صفائی کی آؤٹ ڈور مہمیں منعقد کی گئیں، 187790 مربع فٹ کی جگہ کو صاف کیا گیا اور مہم کے دوران دفتر کے اسکریپ کی فروخت سے 2.09 کروڑ روپئے کی آمدنی کی گئی۔

*****

U.No.11046

(ش ح - اع - ر ا)   



(Release ID: 1865192) Visitor Counter : 100


Read this release in: English , Hindi , Marathi , Telugu