زراعت اور کاشتکاروں کی فلاح و بہبود کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

جوار باجرے کے بین الاقوامی سال (آئی وائی او ایم) 2023 کو فروغ دینے کے لیے زراعت اور کسانوں کی بہبود کے محکمے اور این اے ایف ای ڈی کے درمیان مفاہمت نامے پر دستخط کئے گئے

Posted On: 04 OCT 2022 1:57PM by PIB Delhi

جوارباجرے کے بین الاقوامی سال 2023 کی تقریب کے تئیں باجرے کو فروغ دینے کے وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے ذریعے پہل کردہ وژن کو فروغ دینے کی غرض سے کل نئی دلّی میں زراعت اور کسانوں کی بہبود کے محکمے اور ہندوستان کے قومی زراعتی کاآپریٹیو مارکیٹنگ فیڈریشن  کے درمیان ایک مفاہمت نامے پر دستخط کئے گئے۔

حکومت ہند کے ذریعے اقوام متحدہ کو تجویز کردہ ’’جوار باجرے کے بین الاقوامی سال (آئی وائی او ایم)-2023‘‘ کی پہل کو مد نظر رکھتے ہوئے یہ دونوں تنظیمیں  جوار باجرے سے بنی مصنوعات کو فروغ دینے اور ان کی مارکیٹنگ کے لیے مل کر کام کر یں گی۔ اب ہندوستان جوار باجرے کو عالمی نقشے پر دوبارہ واپس لانے کے لیے جدوجہد کر رہا ہے، تو اِس منظر نامے میں یہ تنظیمیں جوار باجرے سے بنی مصنوعات کے لیے معاونت فراہم کریں گی نیز  اس کا انتظام، فروغ، مارکیٹ اور موثر مارکیٹ ضوابط وضع کریں گے تاکہ ملک بھر میں جوار باجرے پر مبنی اشیاء کو مقبول بنایا جاسکے اور ان کی قدر میں اضافہ کیا جاسکے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001UMCS.jpg

ڈی اے اینڈ ایف ڈبلیو اور این اے ایف ای ڈی کلیدی شعبے میں تعاون کریں گے، جن میں  جوار باجرے کی مصنوعات کی تیاری اور تیاری کے عمل کے لیے مشاوراتی معاونت وغیرہ فراہم کرنا ہے تاکہ جوار باجرے پر مبنی اشیاء کی اقداری قدر میں اضافہ کیا جاسکے، اسٹارٹ اپس کو شروع کیا جاسکے جن میں جوار باجرے کی تحقیق کے بھارتی ادارے (آئی آئی ایم آر) کے پینل میں شامل اسٹارٹ اپس بھی شامل ہیں: جوار باجرے سے بنی مصنوعات کی وسیع رینج تیار کرنے کے لیے خاص طور پر ایف پی اوز کی تشکیل کی جاسکے؛ نیفیڈ بازار اسٹاکس کے نیٹ ورک  اور نیفیڈ کے ساتھ منسلک دیگر اداروں کے ذریعے جوار باجرے پر مبنی مصنوعات کو فروغ دیا جاسکے اور ان کی مارکیٹ کی جاسکے؛ اس کے علاوہ قومی راجدھانی خطے دلّی بھر میں مختلف مقامات پر جوار باجرے پر مبنی وینڈنگ مشینوں کی تنصیب کرنا؛ اور جوار باجرے سے بنی ایسی مصنوعات فراہم کرنا جن سے جوار باجرے سے بنی اشیاء پر توجہ مرکوز کرانے میں مدد مل سکے۔

*****

U.No.11045

(ش ح - اع - ر ا)   


(Release ID: 1865189) Visitor Counter : 152


Read this release in: English , Marathi , Hindi , Telugu