وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

انڈمان اور نکوبار کمان نے ہندی پکھواڑا منایا

Posted On: 04 OCT 2022 6:45PM by PIB Delhi

انڈمان اور نکوبار کمان نے ستمبر 2022 کے مہینے میں ہندی پکھواڑا کا انعقاد کیا۔ سرکاری کاموں میں ہندی کے استعمال کے بارے میں بیداری کو فروغ دینے کے لیے متعدد مقابلے منعقد کیے گئے۔ انڈمان اور نکوبار کمان کے تمام حصوں یا عوامل نے ہندی پکھواڑا کے دوران مختلف مقابلوں کا انعقاد کیا۔

بڑی تعداد میں اہلکاروں نے مضمون نویسی، نوٹنگ اور ڈرافٹنگ، نظم کی تلاوت، مباحثہ مقابلہ، جنرل نالج، ووکیبلری یعنی الفاظ کے امتحان وغیرہ جیسے مقابلوں میں حصہ لیا اور ہندی میں بات چیت کرنے میں گہری دلچسپی ظاہر کی۔

انڈمان اور نکوبار کمان کے چاروں حصوں کے کمانڈروں (فوج، بحریہ، فضائیہ اور کوسٹ گارڈ) نے اپنی متعلقہ خدمات کی ستائش اورحوصلہ افزائی کی کہ وہ پورے سال کے دفتری خط و کتابت میں ہندی کو سنجیدگی سے فروغ دیں۔ ہندی پکھواڑا کے پندرہویں دن کے دوران منعقدہ تمام مقابلوں کے فاتحین اور شرکاء کو انعام اور سرٹیفکیٹس دیئے گئے۔

 

ش ح۔   ش ت۔ج

Uno-11054


(Release ID: 1865180) Visitor Counter : 184


Read this release in: English , Hindi , Marathi