الیکٹرانکس اور اطلاعات تکنالوجی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

وزیرمملکت جناب راجیوچندر شیکھر کا کہنا ہے کہ اختراع  کے لئے اگلا بڑا آئیڈیا  کسی سے بھی  ،کہیں سے بھی آسکتا ہے نہ کہ صرف  چند چنندہ اداروں سے


گجرات کے نوجوان  ا س دہائی کو  گجرات کے تکنیکی دور  کے طور پر تعمیر کررہے ہیں

Posted On: 03 OCT 2022 5:42PM by PIB Delhi

الیکٹرانکس  اورانفارمیشن ٹکنالوجی   اور ہنر مندی کی ترقی اور انٹر پرینیورشپ کے وزیر مملکت  جناب راجیوچندر شیکھر نے  آج سریندر نگر / راجکوٹ   ، گجرات  میں کہا  کہ درجہ دوم  اور درجہ سوم کے شہر  جلد ہی  اختراعات   اور انٹر پرائز ز کے مراکز بن سکتے ہیں اور انہیں  ان علاقوںمیں  ڈجیٹل بنانے   اور ہنر مندی کی سرگرمیوں  کو  آگے بڑھانے  پر توجہ مرکوز کرنی چاہئے ۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001CUC6.jpg

اگلی دہائی کو  ہندوستان  کے تکنیکی دور کا،  جو نوجوان ہندوستانیوں کے لئے زبردست مواقع لے کر آئے گا، حوالہ دیتے ہوئے جناب چندرشیکھر نے کہا ‘‘ یہ خیال  کہ صرف آئی آئی ٹیز  اختراعات کو آگے  بڑھاسکتی ہیں ،مہجور ہوچکا ہے۔ اگلا بڑا آئیڈیا کسی سے بھی اور کہیں سے بھی آسکتا ہے۔ مابین النظام   میدانوں  میں  ٹکنالوجی کے استعمال کا زبردست دائرہ ہے۔ ہندوستانی نوجوان  ، اسٹارٹ اپس  اور طلبا ء کو ان مواقع  سے فائدہ اٹھانا چاہئے  اور پور ے ملک کے لئے ایسی راہ  پیدا کرنی چاہئے جس کی وہ پیروی کرسکے۔’’

وزیرموصوف نے ان تاثرات کا اظہار سی یو شاہ یونیورسٹی  ،سریندر نگر میں  ‘‘ نیا ہندوستان  ، نوجوان ہندوستانیوں  کے لئے – مواقع کا تکنیکی دور ’’  کے موضوع  پر   طلبا سے خطاب کرتے ہوئے  کیا اور انہوں نے ان سے اپیل کی کہ اگلےدس سالوں کو  گجرات کا تکنیکی دور بنانے کے لئے  سخت محنت کریں ۔

اس بات پر زوردیتے ہوئے کہ  صنعت 4.0 ایسا مستقبل ہے ،جس میں  مینوفیکچرنگ ایک بڑا کردار ادا کرے گی۔ جناب راجیو چندر شیکھر نے کہا کہ  وزیر اعظم  جناب نریندر مودی  نے  سیمی کان تجارت ، الیکٹرانکس  اور ابھرتی  ٹکنالوجی میں  مواقع  سے فائدہ اٹھانے کی غرض  سے پہلےسے ہی  آتم نربھر بھارت کا نقشہ  تیار کردیا ہے ۔وزیراعظم جناب مودی ، نئے عزائم  کے ساتھ   ہندوستانی نوجوانوں کے لئے ایک نئے ہندوستان کی تعمیر کررہے ہیں تاکہ ہم ایک ٹریلین یوایس ڈالر ڈجیٹل اقتصاد  / پانچ ٹریلین یوایس ڈالر اقتصاد کے ہدف کو حاصل کرسکیں  نیز ٹکنالوجی میں   ایک قابل اعتماد شریک کے طورپر  اور عالمی ویلیو چین میں  ایک اہم   کردار ادا کرنے والے ملک کے طورپر ابھرسکیں ۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0026M85.jpg

وزیراعظم جناب نریندر مودی کے نئے ہندوستان کے آئیڈیا کو  آگے بڑھانے میں   ایک قائد  ہونے کے لئے  گجرات کو مبارکباد دیتے ہوئے جناب چندرشیکھر نے کہا ‘‘ گجرات  ، ملک میں  پہلی ریاست ہے ، جو  خوداپنی سیمی کنڈکٹر  پالیسی لے کر آئی ہے۔ ریاست کے طلبا اور اسٹارٹ اپس   ،گجرات کا تکنیکی دور لانے میں   ایک ساتھ مددگار ہوسکتے ہیں۔

 ہنرمندی کی کوششوں کے بارے میں  جناب چندرشیکھر نے کہا کہ  حکومت کا  مقصد ، ہندوستان کو صلاحیت کا ایک مرکز  بنانا ہےاوراس مقصدکے لئے  مختلف  فعال اقدامات  جیسے کہ 5000 ہنر مندی سے متعلق پروگرامس  ،  قومی تعلیمی  پالیسی   ، جو یونیورسٹیوں  کو   ہنر مندی کے مراکز  بننے کی  سہولت بہم  پہنچاتی  ہے،  دوہری ڈگریوں کی اجازت دیتی ہے اور ڈگری وغیرہ کے ساتھ سرٹیفکیشن  کی سہولت بہم  پہنچاتی ہے، کئے گئے ہیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0042G9M.jpg https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003Z88G.jpg

وزیرموصوف نے طلبا کے ساتھ سوال وجواب کے ایک جلسے  میں  شرکت  کی  اور 5- جی  مواقع  سے لے کر گجرات میں  ایم ایس ایم ایز  کی ترقی اور ڈاٹا کی حفاظت  کے قانون   کے موضوعات  پر  ان کے سوالوںکا جواب  دیا۔

بعدمیں  جناب چندرشیکھر   راجکوٹ کے لئے روانہ ہوگئے ، جہاں وہ  آر کے یونیورسٹی میں   اسٹارٹ اپ کے ساتھ   مصروف  ہوئے اور  صنعت  ،  اکیڈمیوں    اور شہر کے دوسری  ممتاز شخصیات کے ساتھ  ایک میٹنگ منعقد کی  اور وزیراعظم جناب نریندر مودی   کے تمام ہندوستانیوںکو بااختیار بنانے کے وژن  -سب کا ساتھ سب کا وکاس  کو شئیر کیا۔

*************

ش ح۔اک۔ رم

 

U-11030

 


(Release ID: 1865045) Visitor Counter : 120


Read this release in: English , Hindi , Tamil